4دسمبر 2020ء کو شعبہ ائمہ مساجد کے زیر
اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک و بیرون ملک بذریعہ ویڈیو
لنک ائمہ کرام سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت
کی۔
فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد عقیل
عطاری اور مختلف مقامات کے ائمہ کرام نے شرکت کی جبکہ کراچی میں 20 مقامات پر یہ
اجتماع بذریعہ ویڈیو لنک دیکھا گیا۔
اس سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے
نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے فرمایاکہ مقتدی کی معلومات کا ایک بہترین ذریعہ مسجد کا امام ہے،
امت کی اصلاح کا ایک بہت بڑا ذریعہ امامت ہے۔ نگران شوریٰ نے مزید کہا کہ جیسے ہر
مرید پیر نہیں بن سکتا ویسے ہی ہر مقتدی امام نہیں بن سکتا، امام خالق اور بندے کے
درمیان واسطہ ہوتا ہے۔نگران شوریٰ نے بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ انسان کی عزت کردا ر میں ہی ہے،انسان کے کردار کا ایک بہت بڑا
حسن اس کا وقت کی پابندی کرنا ہے۔