دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  لاہور جنوبی زون نگران نے شیخوپورہ کابینہ کا مدنی مشورہ لیاجس میں زون مشاورت ، کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سیکھنے کے مدنی پھول بیان کرتے ہوئےذمہ داران نے مدنی کام بڑھانے، جدول وقت پر دینے اور ٹیلی تھون کی کارکردگی مزید بہتر بنانےکی نیت کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  لاہور ریجن نگران نے ڈیرہ اسماعیل خان زون نگران،پشاور زون نگران،ہزارہ زون نگران اور کابینہ زون نگران کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیا جس میں مدنی کاموں کو بڑھانے اور ٹیلی تھون کی کارکردگی بڑھانے کی کوشش کی ترغیب دلائی گئی۔

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسن کے ذیلی شعبے  کے نگران محمد عمیر عطاری نے جہلم چکوال زون کا دورہ کیا جہاں بدر عطاری رکن زون اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ سے ملاقات کی اور جہلم چکوال زون کے شہر دینہ میں قائم اسپیشل بچوں کے اسکول کا وزٹ کیا ۔

ذمہ دار دعوت اسلامی نے پرنسپل اور اسکول کے اسٹاف سے ملاقات کی اور ا نہیں دعوت اسلامی کے شعبے اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کے متعلق آگاہی فراہم کی جس پر پرنسپل صاحب نے اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ اور دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا ۔

اس موقع پر عمیر عطاری نے اسکول کے پرنسپل اور اسٹاف کو دعوت اسلامی کے مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والے رسائل تحفے میں پیش کیں جبکہ بدر عطاری نے اسکول میں بچوں کے درمیان استادوں اور داولدین کے ادب و احترم کے حوالے سے بیان کیا ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسن دعوت اسلامی)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  لاہور ریجن نگران نےگلگت بلتستان زون نگران اور کابینہ نگران کے ساتھ بذریعہ کال مدنی مشورہ کیا جس میں مدنی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف کاموں کا فالو اَپ کیا گیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام 27نومبر 2020ء بروز جمعۃ لینڈز ریکارڈ سنٹر کوٹ مومن ضلع سرگودھامیں سنتوں بھرا اجتماع بسلسلہ شان رحمۃ للعالمین کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹمومن حافظ عبدالمنان بیگ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈنصرت علی بوسال  سمیت دیگر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اور افسران و عملہ نے شرکت کی۔

سنتوں بھرا اجتماع بسلسلہ شان رحمت للعالمین میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا انصر مدنی نگران بھلوال زون نےشان رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو خدمات دعوت اسلامی سے آگاہ کرتے ہوئے بعض شعبہ جات کا تعارف کروایا۔(رپورٹ: فضیل رضا عطاری رکن زون مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  لاہور ریجن نگران نے حافظ آباد زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

لاہور ریجن نگران نے مدنی کاموں میں ترقی کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے تقرری کے اہداف دئیے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت 28 نومبر2020ء  بروز  ہفتہ فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران مجلس و رکن مجلس امامت کورس،طلباء اور معلمین سمیت ا نجم عطاری نگران مجلس مدنی چینل عام کریں نے شرکت کی ۔

مدنی حلقہ میں بشیر عطاری نگران زون نے شرکا کے درمیان ایک امام کو کیسا ہونا چاہیے کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو 12 مدنی کام کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ : محمد فیضان عطاری نگران مجلس امامت کورس) 


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 25/26/27 نومبر2020ء بدھ،جمعرات، جمعہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ  میں تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں ریجن ذمہ داران،زون ذمہ دران ،مفتشین اور مدنی بستہ ذمہ دار نے شرکت کی ۔

تربیتی اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری نے نگران مجلس مدنی بستہ نے شرکا کو شعبے کے نظام اور اپڈیٹس کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے دین اسلام کی خدمت کرنے کا ذہن دیا ۔( رپورٹ: غلام جیلانی عطاری مفتش مدنی بستہ لاہور جنوبی زون)


مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی ملتان ریجن کے تعلیمی ذمہ دار محمد شفیق عطاری مدنی نےپچھلے دنوں برانچ فیضان مدینہ خان پور کے اسٹاف کا مدنی مشورہ  کیا جس میں مدرسین اسلامی بھائیوں کو تعلیمی نظام میں پختگی لانے کے حوالے سے مختلف نکات دیتے ہوئے کمزوریاں دور کرنے کا ذہن دیا۔( محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)


مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی ملتان ریجن کے تعلیمی ذمہ دار محمد شفیق عطاری مدنی نےپچھلے دنوں برانچ اشاعت الاسلام ملتان کےاسٹاف کا مدنی مشورہ  کیا جس میں مدرسین اسلامی بھائیوں کو تعلیمی نظام میں پختگی لانے کے حوالے سے مختلف نکات دیتے ہوئے کمزوریاں دور کرنے کا ذہن دیا۔( محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت20 نو مبر2020ء بروز جمعۃ المبارک برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدرآباد میں مدنی مشورہ کیا جس میں شفٹ بغدادی کے مدرسین نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں رکن مجلس محمد جنید عطاری مدنی نے تمام مدرسین کی تربیت کرتے ہوئے حاضرین کو تعلیمی نظام میں بہتری لانے اور کمزویاں دور کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔( محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت 20 نو مبر2020ء بروز جمعۃ المبارک حسین عطاری مدنی و عاصم عطاری مدنی نے برانچ فیضان مدینہ حیدرآباد میں مدنی مشورہ کیا جس میں حیدرآباد ریجن کے  مفتشین و معاونین نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں حیدرآباد ریجن کے تعلیمی ذمہ دار عابد حسین عطاری مدنی و عاصم عطاری مدنی نے حیدرآباد ریجن کے تمام مفتشین اور معاونین کو تعلیمی نظام میں بہتری لانے اور کمزویاں دور کرنے کے حوالے سے مفید نکات دیئے۔(محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)