دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے زیر اہتمام
ملک میں ”5ماہ کے امامت کورس“ اور ”
سدا بہار امامت کورس“ جاری ہے۔ چند
مقامات پر امامت کورس کا آغاز ہونے جارہا ہے۔
شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار
قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےاس کورس کے حوالے فرمایا:امامت کورس دعوت اسلامی کا امت پر بہت بڑا احسان ہے۔
تمام عاشقان رسول اپنے اپنے شہروں میں ہونے والے
امامت کورس میں چند شرائط کے ساتھ داخلہ لے سکتے ہیں، جن کی تفصیلات درج ذیل ہے۔
نمبر شمار |
کورسز کا نام |
کورس کا مقام |
رابطہ نمبر |
1 |
(1)5ماہ امامت کورس |
عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی |
0312-2111147 |
2 |
سدا بہار امامت
کورس |
فیضان مدینہ
آفندی ٹاؤن حیدر آباد |
0313-3816468 |
4 |
سدا بہار امامت
کورس |
جامعۃ المدینہ
جیکب آباد |
0306-2126535 |
3 |
سدا بہار امامت
کورس |
جامعۃ المدینہ
ڈیرہ اللہ یار |
0347-3989841 |
5 |
سدا بہار امامت
کورس |
جامعۃ المدینہ
خانپور |
0308-8661587 |
6 |
5ماہ امامت
کورس |
جامعۃ المدینہ
اشاعت الاسلام ملتان |
0346-5541254 |
7 |
سدا بہار امامت
کورس |
جامعۃ المدینہ
روہیلاں والی |
0301-6827288 |
8 |
سدا بہار امامت
کورس |
جامعۃ المدینہ خانیوال |
0312-6330820 |
9 |
سدا بہار امامت
کورس |
جامعۃ المدینہ
بہاولنگر |
0343-7432711 |
10 |
(1)5ماہ امامت کورس |
فیضان مدینہ
فیصل آباد |
0315-2645126 |
11 |
سدا بہار امامت
کورس |
جامعۃ المدینہ
گوجرہ |
0312-5389423 |
12 |
سدا بہار امامت
کورس |
جامعۃ المدینہ
قبولہ |
0306-0121735 |
13 |
(1)5ماہ امامت کورس |
فیضان مدینہ
جوہر ٹاؤن |
0315-4243440 |
14 |
سدا بہار امامت
کورس |
فیضان
مدینہ کاہنہ نو |
0313-1339990 |
15 |
سدا بہار امامت
کورس |
جامعۃ المدینہ
ڈیرہ اسماعیل خان |
0302-4829733 |
16 |
5ماہ امامت
کورس |
فیضان مدینہ جی
الیون اسلام آباد |
0322-3457226 |
17 |
سدا بہار امامت
کورس |
جامعۃ المدینہ
گجرات |
0310-5574925 |
18 |
سدا بہار امامت
کورس |
جامعۃ المدینہ
جہلم |
0309-9133826 |
19 |
سدا بہار امامت
کورس |
جامعۃ المدینہ
ڈڈیال کشمیر |
0340-1895406 |
5ماہ امامت کورس کی شرائط:
اردو پڑھنا لکھنا جانتا ہو،بہتر کیفیت میں قرآن
پاک پڑھنا جانتا ہو،عمر 18سال ہو،شناختی
کارڈ/ب فارم/برتھ سرٹیفکیٹ لازمی ہو،سرپرست کا اجازت نامہ اور شناختی کارڈ کی کاپی
ساتھ لائیں، ڈویژن ذمہ دار کا تصدیق نامہ اور شناختی کارڈ کی کاپی نیز اپنی 2عدد حالیہ تصویریں ساتھ لائیں ۔
نوٹ:5ماہ امامت کورس سال میں دو بار(شوال المکرم،ربیع الاول)میں شروع ہوتا ہے ۔
سدا بہار امامت
کورس کی شرائط:
سدابہار کورس میں جب
چاہیں علاوہ رمضان داخلہ لے سکتے ہیں۔
اردو لکھنا پڑھنا جانتا ہو ،عمر کم ازکم 18سال ہو،شناختی کارڈ/’’ب‘‘فارم/برتھ سرٹیفکیٹ،سرپرست
کا اجازت نامہ اور شناختی کارڈ کی کاپی لازمی لائیں۔ڈویژن ذمہ دار کا تصدیق
نامہ اور شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ اپنی 2عدد حالیہ تصویریں ساتھ لائیں۔
ملک و بیرون ملک میں
بالمشافہ و آن لائن امامت کورس کی مزید معلومات کے لئے اس ای میل ایڈریس پر رابطہ
فرمائیں:
بنت حاجی عمران عطاری کے نکاح کی تقریب کا انعقاد، علامہ
محمد الیاس عطار قادری نے نکاح پڑھایا
24اکتوبر2020ء کو نگران شوریٰ مولانا محمد
عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی کی بیٹی کے نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
یہ تقریب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں
ہونے والےمدنی مذاکرے کے دوران منعقد ہوئی۔ بنت حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کا نکاح
شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
پڑھایا۔
اس تقریب میں جانشین امیر اہل سنت مولانا عبید
رضا عطاری، استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی، اراکین شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری، حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری، حاجی سید ابراہیم عطاری، زوجین کے اہل خانہ اور کراچی بھر سے تشریف لائے
عاشقان رسول موجود تھے۔
اس تقریب کے اختتام پر نکاح کی خوشی میں سنت
نبوی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق چھوارے بھی تقسیم کئے گئے۔
23 اکتوبر 2020ء کو جھنگ کابینہ کے علاقے
بلاق شاہ کی جامع مسجد تصور سلطان کے اطراف میں مدنی کاموں کا سلسلہ ہوا۔
بعد نماز عصر علاقائی دورہ ہوا جس میں عاشقان
رسول کو نیکی کی دعوت دی گئی، بعد نماز
مغرب جامع مسجد تصور سلطانی میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مدنی قافلہ ذمہ دار
حسن معاویہ عطاری نے ربیع الاوّل کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان کیااور مدنی قافلے
میں سفر کرنے، اجتماع میلاد اور جلوس میلاد میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، مجلس قافلہ)
علماءِ کرام کی فضیلت اور شریعت و
طریقت کے باہمی تعلق پر سیدی اعلیٰحضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ
الرَّحْمٰن کا دل افروز رسالہ
مَقَالُ
عُرَفَا ءَبِاِعْزَازِ شَرْعٍ وَّعُلَمَاءَ
کی تسہیل بنام
شریعت وطریقت
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭آیات و احادیث اور دیگر عبارات
کے حوالہ جات کی مقدور بھر تخریج کی گئی ہے ۔٭مشکل الفاظ اور فقہی اصطلاحات کے پیشِ
نظر ترجمے کو آسان اردوزبان میں کرنے کی کوشش
کی گئی ہے تاکہ عام قاری کو بھی یہ ’’رسالہ‘‘ پڑھنے میں دشواری نہ ہو ۔٭ نئی گفتگو نئی سطرمیں درج کی گئی ہے تاکہ پڑھنے والوں کو با آسانی مسائل سمجھ آسکیں ۔ ٭آیاتِ
قراٰنیہ کو منقش بریکٹ { }، متنِ احادیث کو ڈبل بریکٹ (( ))، کتابوں کے
نام اور دیگر اہم عبارات کو Inverted commas ’’‘‘ سے واضح کیا گیاہے ۔
57صفحات پر
مشتمل یہ رسالہ2011 سے لیکر اردو زبان کے3
مختلف ایڈیشنز میں19ہزار سے زائد شائع ہوچکاہے۔
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے25روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
اسپین کی ڈویژن میڈرڈ میں بذریعہ اسکائپ ”کورس جنت و
دوزخ کیا ہیں؟“ کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
ماہ ِاکتوبر2020ء میں اسپین (Spain) کی ڈویژن میڈرڈ( Madrid) میں بذریعہ اسکائپ ”کورس جنت و دوزخ کیا ہیں؟“
کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 17
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟،
جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی،
دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا
چائیے؟،جنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں نیز
سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مزید شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی
گئی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام یوکے کے شہر بری (Bury)اور راچڈیل(Rochdale) میں اصلاح اعمال
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 19 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ
نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام 22 اکتوبر 2020ء کو یوکے کےشہر گریٹر مانچسٹر (Greater Manchester) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
32 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا نیز نیک
اعمال کرنے کا آسان طریقہ سمجھاتے ہوئے اپنے شب و روز نیک اعمال کے مطابق گزارنے کی
ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام یوکے کےشہر اولڈہم (Oldman) میں اصلاح اعمال
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی
بہنوں نےشرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے
اور اپنے شب و روز نیک اعمال کے مطابق
گزارنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22اکتوبر 2020ء کو یوکے
کے شہر الفورڈ(Ilford) میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس
میں 10اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”پردے کے موضوع “پر
بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی ماہِ
ربیع الاول میں ہونے والے مدنی مذاکرے پابندی سے دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22اکتوبر 2020 ء کو یوکے کے شہر والتھم سٹو (Walthamstow)میں نیٹ کے ذریعے مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا
جس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”پردے کے موضوع “پر
بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی ماہِ ربیع الاول میں ہونے والے مدنی مذاکرے پابندی سے دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے
زیرِ اہتمام22 اکتوبر 2020ء کویوکے کےشہر لیسٹر (Leicester)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا نیز نیک
اعمال کرنے کا آسان طریقہ سمجھاتے ہوئے اپنے شب و روز نیک اعمال کے مطابق گزارنے کی
ترغیب دلائی۔
On 17th October 2020, Manchester region nigran islamic
sister held a meeting online with all English responsible Islamic sisters of
Greater Manchester kabina in which approximately 19 Islamic sisters attended.
Madani pearls were given regarding steadfastness in worship and the work of the
deen. Reports were reviewed and targets were set to focus on attendees of
ijtimas, weekly risala report and strengthening contact amongst each other for
madani activities.