
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد کے ریجن ، زون
اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ
عطاری نے مختلف دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں کو مزیدمضبوط
کرنے اور آگے بڑھانے کے حوالے سے اہداف دیئے۔اس موقع پر نگران مجلس رابطہ پاکستان محمد قربان عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی
سرگودھا زونل دفتر)

پچھلے دنوں دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام راولپنڈی کے تاجر محمد مسرور عطاری کی دکان پر مدنی حلقے کا
سلسلہ ہوا جس میں مقامی تاجروں نے شرکت کی۔
رکن شوریٰ کے حاجی وقار المدینہ عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔
رکن
شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو بازار اور مارکیٹ میں دیگر تاجران کو نیکی کی دعوت
دینے اور انہیں دینی ماحول سے وابستہ کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی سرگودھا
زونل دفتر)
رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری کی پاکستان
تھیلیسیمیا ویلفیئرسوسائٹی کے عہدیداران سے ملاقات

دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
وقار المدینہ عطاری نے پاکستان تھیلیسیمیا ویلفیئر سوسائٹی راولپنڈی کا دورہ کیا
جہاں تھیلیسیمیا ویلفیئر کے چیف ایڈ منسٹریٹر آفیسر کرنل (ر)
ڈاکٹر سید عبد الباسط سعید اور پبلک ریلیشن آفیسر محمد اسد نے ان کا استقبال کیا۔
حاجی وقار المدینہ عطاری نے تھیلیسیمیا
ویلفیئرسوسائٹی کے صدر میجر جنرل (ر)
صہیب احمد سے خصوصی ملاقات کی جس
میں اہم امور پر تبالہ خیال کیا گیا جبکہ رکن
شوریٰ نے ادارے کے سماجی خدمات کو بھر پور سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی
کروائی۔اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے پاکستان تھیلیسیمیا سینٹر
کا وزٹ کرتے ہوئے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں سے ملاقات بھی کی۔
صہیب احمد نے رکن شوریٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
کہ دعوت اسلامی نے کرونا وبا کے مشکل گھڑی میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے خون کے
عطیات جمع کرکے صف اول کا کردار ادا کیاہے۔
اس احسن اقدام پر دعوت اسلامی کو تھیلیسیمیا
ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈاور سرٹیفکیٹ بھی پیش کی گئی۔ (رپورٹ: محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی
سرگودھا زونل دفتر)

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں قائم دار
العلوم نعیمیہ کے اساتذہ کرام کی 20 جنوری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی آمد ہوئی۔
ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں خوش آمدید کہا
اور فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔ اساتذہ کرام نے شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)، مدنی چینل اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کیاجہاں
انہیں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق اپڈیٹ فراہم کی گئی۔
اساتذہ کرام نے عالمی مدنی مرکز سے دنیا بھر میں
ہونے والے دینی کاموں کا سراہا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے نیک خواہشات کا
اظہار کیا۔
تاجر اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقہ اور جامع مسجد نگینہ غلہ منڈی وار برٹن میں نیکی
کی دعوت

پچھلے دنوں مدنی مرکز دعوت اسلامی مدینہ مسجد
واربرٹن میں گلگت سے تشریف لائے مدنی قافلہ کے عاشقان رسول اور تاجر اسلامی بھائیوں
کے درمیان مدنی حلقہ کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی و مدرستہ المدینہ
بالغان کے ذ مہ دارمحمد احمد رضا عطاری نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے متعلق تفصیلی
گفتگو کی۔
مبلغ دعوت اسلامی نے مدرستہ المدینہ بالغان کے حوالے
سے تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ جو عاشقان رسول بچپن میں قرآن نہیں سیکھ سکے
وہ حضرات تلفظ اور تجوید و قرات کے مطابق قرآن پاک پڑھنے سیکھنے کے
لیے مدرستہ المدینہ بالغان میں شرکت فرمائیں یہ شعبہ آپ کی مارکیٹ میں سکول کالجز
میں آپ کو فری آف کاسٹ فی سبیل اللہ قرآن پاک کی
تعلیم فراہم کرے گا۔
دوسری جانب مبلغ دعوت اسلامی پچھلے دنوں جامعہ
مسجد نگینہ غلہ منڈی وار برٹن میں بعد نماز مغرب سنتوں بھرا بیان کیا جس میں آقا صلی اللہ علیہ و اٰلہ و سلم کی امت سے
محبت کے حوالے عاشقان رسول کو مدنی پھول دیئے اور آقا صلی
اللہ علیہ و اٰلہ و سلم کی سنتوں پر عمل کرتے ہوئے آقا صلی
اللہ علیہ و اٰلہ و سلم سے محبت کی ترغیب دلائی جبکہ امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں شرکت کی دعوت بھی
دی۔

شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے تحت19 جنوری 2021 بروز منگل میڈیا ڈیپارٹمنٹ پاکپتن زون کے رکن
پیر فیضان چشتی عطاری نے ڈویژن نورپور پریس کلب کا دورہ کیا جہاں موجود صحافیوں اور عہدیداران
سے ملاقاتیں کیں ۔
ملاقات ذمہ دار دعوت اسلامی نے ان کے درمیان مدنی حلقہ لگایا اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے 27 جنوری 2021ء
کے صحافی اجتماع میں ہونے والے نگران شوریٰ
کے بیان میں شرکت کی دعوت دی جس پر ڈویژن
نورپور پریس کلب میں موجود تمام عہدیداران
نے اپنی کابینہ کے ساتھ نگران شوری کے بیان میں شامل ہونے کی نیت کا اظہار کیا ۔
واضح رہے ! صحافیوں میں میاں مزمل حسین ہانس چیئرمین
نور پور پریس کلب،غلام حسین بھٹی صدر نور پور پریس کلب اور ارشاد احمد خان سینئر
نائب صدر نور پور پریس کلب سمیت مرتضی خان
کھچی نائب صدر نور پور پریس کلب شامل تھے ۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری کارکردگی ذمہ
دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
مختلف نجی چینلز
و اخبارات کے سینئر صحافیوں کی فیضان مدینہ جوہرٹاؤن میں آمد

19جنوری
2021 بروز منگل مختلف نجی چینلز و اخبارات کے سینئر صحافیوں کی فیضان مدینہ
جوہرٹاؤن میں آمد ہوئی جن کا استقبال رکن لاہور ریجن و رکن مجلس عثمان عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے کیا۔
اس دوران سینئر صحافیوں کی رکن شوریٰ حاجی یعفور عقیل مدنی عطاری صاحب
سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ یادرہے صحافیوں کی دن 12 سے شام 4 بجے تک دعوت اسلامی
کے مختلف شعبہ جات میں حاضری رہی ۔ صحافیوں نے دعوت اسلامی کی ان سرگرمیوں کو خوب سراہا۔
واضح رہے !وزٹ
کرنے والوں میں جیو نیوز، دنیا نیوز ،ڈان نیوز ،دی نیشن اور نوائے وقت اور ایکسپریس نیوز سمیت دیگر چینلز و اخبارات کے صحافی شامل تھے۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
فیضان مدینہ
جوہرٹاؤن لاہور میں روزنامہ جنگ کےکالم نگار و جیو نیوز کے میزبان ضیاء الحق
نقشبندی کی آمد

روزنامہ جنگ
کےکالم نگار و جیو نیوز کے میزبان ضیاء الحق نقشبندی کی19 جنوری 2021 بروز منگل فیضان
مدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں آمد ہوئی جن کا استقبال رکن لاہور ریجن و رکن مجلس عثمان
عطاری نے کیا ۔
اس دوران ضیاء
الحق نقشبندی کی رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری صاحب سے تفصیلی ملاقات ہوئی جبکہ
ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف
شعبہ جات کا وزٹ کروایا جس پر ضیاءالحق
نقشبندی صاحب نے دعوت اسلامی کی ان سرگرمیوں کو سراہا اور اپنے دلی جذبات کا اظہار
کیا ۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری کارکردگی ذمہ دار میڈیا
ڈیپارٹمنٹ)

18
جنوری 2021 بروز پیر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
کی لاہور پریس کلب میں آمد ہوئی جہاں پاکستان بھر سے پریس کلب کے صدور و عہدیداران
آئے ہوئے ہوئے رکن شوریٰ سے ملاقات کی۔
ملاقات
میں رکن شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے فیضان مدینہ جوہرٹاؤن وزٹ کرنے کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کی دینی و
فلاحی سے آگاہ کیا۔ اس دوران لاہور ریجن کے رکن عثمان عطاری بھی ساتھ موجود تھے ۔
واضح رہے
صحافیوں میں ارشد انصاری صدر لاہور پریس کلب ،افضل بٹ سابق صدر نیشنل پریس کلب
اسلام آباد ،خواجہ خالد آفتاب جنرل سیکرٹری پنجاب یونین آف جرنلسٹ ،فدا خٹک صدر خیبر
یونین آف جرنلسٹ پشاور ،ناصر حسین سابق صدرپریس کلب پشاور اور محمد نعیم جنرل سیکرٹری خیبر یونین آف
جرنلسٹس سمیت عمران شیخ ممبر گورننگ باڈی لاہور پریس کلب شامل
تھے۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
جامعۃالمدینہ
فیضان مدینہ گجرات میں سدا بہار امامت
کورس کرنےوالے اسلامی بھائیوں کی تعلیمی و تنظیمی حوالے سے تربیت

دعوت اسلامی
کے شعبہ امامت کورس کے تحت 20جنوری2021بدھ
جامعۃالمدینہ فیضان مدینہ گجرات میں رکن مجلس وذمہ دار تعلیمی امورپاکستان حافظ
وقاری مولاناشفقت
اللہ مدنی اور رکن مجلس قاری ارشد عطاری
کی حاضری ہوئی۔
جہاں ذمہ داران دعوت اسلامی نے شعبے کی طرف سے ماہانہ درجہ جائزہ کیا اور سدا بہار امامت کورس
کرنےوالے اسلامی بھائیوں کی تعلیمی و تنظیمی حوالے سے تربیت کی۔
اس موقع پر رکن مجلس وذمہ دار تعلیمی
امورپاکستان حافظ وقاری مولاناشفقت اللہ مدنی اور رکن مجلس
قاری ارشد عطاری نے منصب امامت کی اہمیت
وافادیت پر خصوصی نکات بیان کرتے ہوئے طلبہ کو امامت کورس مکمل کرنےکے بعد امامت کے
شعبے سے منسلک ہوکر دین متین کی خدمت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ :محمد عابد عطاری مدنی رکن مجلس ائمہ مساجد پاکستان ودفتر ذمہ دار)

عبادت میں خشوع و خضوع کے لئے ایک رہنماتحریر
مِنْہَاجُ
الْعَارِفِیْن
ترجمہ بنام
شاہراہ اولیاء
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
ترجمہ کرتے ہوئے درج ذیل اُمور کاخصوصی طور پر
خیال رکھا گیا ہے :
٭سلیس اوربامحاورہ ترجمہ کیا گیا ہے تاکہ کم پڑھے لکھے اسلامی بھائی بھی سمجھ سکیں۔ ٭آیاتِ
مبارکہ کا ترجمہ اعلیٰ حضرت، امام اہلسنّت، شاہ امام احمد رضا ؔخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ
الرَّحْمٰن کے ترجمۂ قرآن ’’کنز الایمان‘‘ سے لیاگیا ہے۔ ٭آیاتِ مبارکہ کے حوالے نیزحتی المقدوراحادیث و اقوال وغیرہ کی تخاریج کا بھی اہتمام کیاگیا ہے۔٭بعض
مقامات پر حواشی مع التخریج کا اِلتزام کیا گیا ہے۔٭موقع کی مناسبت سے جگہ بہ جگہ
عنوانات قائم کئے گئے ہیں ۔٭نیزمشکل
اَلفاظ کے معانی ہلالین ( … ) میں لکھنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ٭علاماتِ ترقیم ( رُموزِاوقاف ) کابھی خیال
رکھا گیاہے ۔
36صفحات پر مشتمل یہ کتاب2009ءسے لیکر8 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً25ہزار500سے زائد چھپچکیہے۔
اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ
بھی کی جاسکتی ہے۔
مدنی ریجن کی پہلی دو بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان
مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن کی پہلی دو بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ ہوا جس میں عرب شریف کی ملک اور زون نگران، عمان کی ملک
نگران اور کابینہ نگران،قطر اور بحرین کی کابینہ اور ڈویژن نگران ،کوہاٹ ڈویژن نگران اور ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی پھول برائے
ماہ رمضان سمجھائے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے
نکات فراہم کئے۔