دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  موجودہ ہفتےمدنی ریجن کے ملک کویت کے تین ڈویژن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”بے پردگی کے نقصانات“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بے پردگی کے نقصانات بتائیں اور شرعی پردہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیراہتمام گزشتہ روز فیصل آباد ریجن ٹوبہ زون اطراف سمندری کابینہ کی ناراڈاڈا ڈویژن میں کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں  مفتشہ اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو شرعی اصولوں کے مطابق غسل و کفن کا ذہن دیا نیزذمہ دار اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن جھنگ صدر کے علاقے باقر روڈ میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

جھنگ کابینہ نگران اسلامی بہن نے”محبتِ رسولﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اختتام پر دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی نیز اسلامی بہنوں کو مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلوں کا ذہن بھی دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن جھنگ زون میں علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لالیاں اور اٹھارہ ہزاری اطراف کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی۔ اسلامی بہنوں کی تربیت کی گئی کہ جن ذیلی حلقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات ہو رہے ہیں وہاں ذیلی سطح پر علاقائی دورہ ذمہ داران کی بھی تقرری کی کوشش کی جائے۔ 


دعوت اسلامی کے زیراہتمام  گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن ٹوبہ زون گوجرہ کابینہ سندھلیانوالی ڈویژن میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات اور منسلک اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”نیکی کی دعوت کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن پا کپتن زون بونگہ حیات کابینہ میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکرگی وقت پر دینے ، کارکر دگی شیڈول وقت پر جمع کروانے، ماتحت اسلامی بہنوں سے لینے اور چیک کرنے کا ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں نے شعبہ کے کام کو مزید بہتر بنانے کے لئے نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ امامت کورس کے تحت 19جنوری2021منگل جامعۃالمدینہ فیضان مدینہ کراچی میں نگران ریجن ورکن شوری حاجی محمد امین عطاری کی آمد ہوئی۔

آپ نے فیضان مدینہ کراچی میں جاری امامت کورس خصوصی اور امامت کورس سدا بہار کے درجات میں شرکت کرنے والے تقریبا 87طلباء اسلامی بھائیوں کی تعلیمی و تنظیمی حوالے سے تربیت فرمائی۔

رکن شوری نے امامت کی اہمیت وشرعی مسائل کی تعلیم وتربیت اور علم کی افادیت‘‘ پر خصوصی نکات بیان کرتے ہوئے طلبہ کو امامت کورس مکمل کرکے منصب امامت کی عظیم ذمہ داری پر فائز ہوکر دین متین کی خدمت کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ :محمد عابد عطاری مدنی رکن مجلس ائمہ مساجد پاکستان ودفتر ذمہ دار)


اسلامی بہنوں کی مجلس شب و روز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے  زون مشاورتوں کا بذریعہ کانفرنس کال مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ شب و روز کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی۔ ذمہ داراسلامی بہنوں کو رابطہ کرنے کا طریقہ بھی بتایا اور شعبہ پر تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کراچی ناصر کالونی میں علاقائی تا ذیلی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ کے متعلق اپڈیٹ دیتے ہوئے اچھی کار کردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز ہفتہ وار کاردگی میں اضافے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورتوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبہ پر ذمہ داران کے تقرر کا طریقہ بتایا ۔ زون نگران اسلامی بہن نے کہا کہ مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کے لئے ذیلی تک پہنچ ہونا ضروری ہے ،نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اہداف بھی دئیے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ امامت کورس  کے تحت 18جنوری2021پیر شریف جامعۃالمدینہ فیضان مدینہ اسلام آباد جی11 میں رکن شوری حاجی محمدعقیل عطاری کی آمد ہوئی۔

آپ نے فیضان مدینہ اسلام آباد میں جاری امامت کورس خصوصی اور امامت کورس سدا بہار کے درجات میں شریک اسلامی بھائیوں کی تعلیمی و تنظیمی حوالے سے تربیت فرمائی ۔

تربیت میں رکن شوری نے شرکا کو امام مسجد کیلئے قراءت کی اہمیت وحسن اخلاق پر خصوصی نکات بیان کرتے ہوئے طلبہ کو امامت کورس مکمل کرکے منصب امامت کی عظیم ذمہ داری پر فائز ہوکر دین متین کی خدمت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ :محمد عابد عطاری مدنی رکن مجلس ائمہ مساجد پاکستان ودفتر ذمہ دار) 


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ساؤتھ سینٹرل زون رنچھوڑ لائن کابینہ کے ڈویژن گارڈن میں شعبہ ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈونیشن بکس ڈویژن و کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اپنے شعبے کے مدنی پھول پڑھنے، گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کا ذہن دیا۔ اس مدنی مشورے میں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے بھی شرکت کی۔