دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  امریکہ کے ڈویژن نیو یارک میں 5 مختلف مقامات کونی آئی لینڈ ، برائٹن بیچ ایوینیو، فوسٹر ایوینیو، اوقیانوس ایونیو، بیسن ہرسٹ ایوینیو (Coney Island ,Foster Avenue, ocean Avenue, Brighton beach, Bensonhurst Avenue )پر بذریعۂ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کم و بیش 128اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”اے کاش فضول گوئی کی عادت نکل جائے“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو خاموشی کے فضائل اور فضول گوئی کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا نیز اسلامی بہنوں کو نیکیوں میں زندگی گزارنے اور رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔