کبیرہ گناہوں کی معرفت پر مشتمل منفرداورمعرکۃالآرا ء تالیف

اَلزّوَاجِرُعَنِ اقْترافِ الْکَبَائِرِ

ترجمہ بنام

جہنم میں لے جانے والے اعمال(جلد اوّل)

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

ترجمہ کرتے ہوئے درج ذیل اُمورکاخیال رکھاگیاہے:

٭کوشش کی گئی ہے کہ پڑھنے والوں تک وہی کیفیت منتقل کی جائے جو اصل کتاب میں جلوے لٹارہی ہے۔٭عربی عنوانات کو سامنے رکھتے ہوئے مستقل اردوعنوانات قائم کئے گئے ہیں ۔٭اس کے علاوہ (مفہومِ روایت کومدِ نظر رکھتے ہوئے) کئی ایک ذیلی عنوانات کااضافہ بھی کیا گیا ہے۔٭آیات کا ترجمہ امامِ اہل ِ سنت مجددِ دین وملت الشاہ امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن کے ترجمۂ قرآن ’’ کنزالایمان ‘‘ سے درج کیاگیا ہے۔٭احادیث کی تخریج اصل ماخذسے کرنے کی کوشش کی گئی ہے اورباقی حوالہ جات میں جوکتب دستیاب ہوسکیں ان سے تخریج کی گئی ہے۔٭دورانِ کمپوزنگ علاماتِ ترقیم کابھی خیا ل رکھا گیا ہے۔٭ترجمہ میں حتَّی الامکان آسان اور عام فہم الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔ ٭اکثرجگہ مشکل الفاظ کے معانی ومطالب بریکٹ میں لکھ دئیے گئے ہیں ۔٭کئی الفاظ پراعراب لگا دئیے گئے ہیں ۔ ٭احادیثِ مبارکہ کا ترجمہ کرتے وقت مختلف مشاہیر اُردو مترجمین کی کاوشوں سے بھی رہنمائی لی گئی ہے۔٭بعض جگہ بورِوضاحت یااحناف کامؤقف بیان کرنے کے لئے حاشیہ لگایاگیاہے۔٭کتاب کے آخر میں مأخذ ومراجع کی فہرست دے دی گئی ہے ۔

853صفحات پر مشتمل یہ کتاب2007ءسے لیکر7 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً25 ہزارسے زائد چھپچکیہے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now