دعوت اسلامی کی مجلس جامعات المدینہ یوکے برمنگھم کے زیر اہتمام مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعات المدینہ یوکے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے سید فضیل رضا عطاری نےتعلیمی اور تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اس میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے گفتگو کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے نگران محمد ناصر عطاری مدنی نے رکن ریجن ملتان ڈاکٹر جمشید اختر نے علی پور میں ڈیری فارمز، ایگریکلچر فارمر اور پولٹری بروکرز سے ملاقات کی۔

نگران مجلس نے انہیں ڈیجیٹل دعوت اسلامی، مدنی قاعدہ ایپ، کڈز مدنی چینل اور غلام رسول کے مدنی پھول کے بارے میں بریفنگ دی۔ نگران مجلس نےانہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے اور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


موزمبیق کے شہر ماپوتو میں پاک ٹاور بلڈنگ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہواجس میں مختلف شخصیات اور تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔نگران ساؤدرن افریقہ ریجن نے ”حقوق العباد“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ اختتام پر صلوٰ ۃ و سلام بھی پڑھا گیا۔

اسی طرح نگران ساؤدرن افریقہ ریجن نے ماپوتو کے علاقےماتولا میں ایک شخصیت محمد رفیق کی رہائش گاہ جاکر ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔

بعد ازاں اسی مقام پر تاجر اسلامی بھائیوں کے درمیان نیکی کی دعوت کا سلسلہ بھی ہوا جس میں نگران ساؤدرن افریقہ ریجن نے بسم اللہ کی فضیلت پر سنتوں بھرا بیان کیا۔


عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی ملک و بیرون ملک میں دینِ متین کی خدمت میں مصروف عمل ہےاور اس کے تحت قائم کئے گئے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اپنی کوششوں سے دعوت اسلامی کے پیغام کو دنیا بھر میں عام کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

اسی جذبے کے تحت بنگلہ دیش کے شہر دیناج پور میں مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کی تعمیرات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جہاں دیناج پور کے مقامی عاشقان رسول دین کی تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

اسی طرح بنگلہ دیش کے شہر شائستہ گنج میں قائم مدرسۃ المدینہ للبنین میں طلبائے کرام کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماع پاک میں نگران شعبہ مدرسۃ المدینہ نے بچوں کو اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کا ایک شعبہ تقسیم رسائل بھی ہے جس کا کام گھر، دفتر، دکان، یونیورسٹیز اور جامعات و مدارس میں شیخ طریقت امیر اہل  سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تقسیم کروانا ہے۔

اسی سلسلے میں ملتان کے علاقے حُسن آباد میں شعبہ تقسیم رسائل کے تحت نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا ۔ نگران شعبہ تقسیم رسائل سید حسنین عطاری نے دکانداروں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے امیر اہل سنت اور مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تقسیم کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدارس المدینہ للبنین و للبنات بچوں اور بچیوں کو تعلیمِ قرآن حفظ و ناظرہ  سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ بااخلاق و باکردار بنانے میں مصروف عمل ہے۔ دعوت اسلامی کی انہیں کاوشوں کو دیکھتے ہوئے کئی اسلامی بھائی دعوت اسلامی کو اپنی جگہیں پیش کرتے رہتے ہیں۔

تلوکر ٹاؤن محلہ نئی آبادی نزد ریلوے اسٹیشن ہری پور ہزارہ کی ایک شخصیت نے بھی اسی طرح للبنین و للبنات بناکر دعوت اسلامی کو پیش کیا۔مدرسۃالمدینہ کے افتتاح کے موقع پر جامع مسجد قباء المعروف گوہر والی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد و المدارس کے تحت مسجد ”فیضان عشقِ رسول“ کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری نے نگران میر پور خاص زون اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ٹنڈہ الٰہ یار میں مسجد فیضان عشق رسول مسجد کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

اسی طرح ٹنڈو الٰہ یار کی ہی ایک کالونی میں فیضان عشق رسول مسجد کی تعمیر کے لئے جگہ حاصل کرلیا گیا ہے۔


مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری پچھلےدنوں دینی کاموں کے سلسلے میں بلوچستان کے دار الحکومت کوئٹہ کے دورے پر تھے۔

دوران دورہ رکنِ شوریٰ نے نگران زون اور نگران کابینہ کے ہمراہ کوئٹہ میں قائم جامعہ اسلامیہ نوریہ صابریہ میں حضرت مولانا عبد الرزاق حبیبی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی صاحب سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے جامعات المدینہ اور مدارس المدینہ کے تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔

بعد ازاں رکن شوریٰ نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ جامعہ غوثیہ قاسمیہ انوار باہو وحدت کالونی کوئٹہ میں حضرت علامہ مولانا مفتی غلام محمد قاسمی قادری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سلاٹر روڈ لیاری کراچی کی جامع مسجد مقبول میں گیارہویں شریف کے سلسلے میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ اولیاء نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی ابو البنتین حاجی محمد حسان عطاری مدنی نے جنت کے متعلق سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ جنتیوں کے لباس میلے اور پرانے نہیں ہونگے، جنت میں نیند بھی نہیں ہوگی کیونکہ نیند ایک قسم کی موت ہےاور جنت میں موت نہیں۔ آپ نے مزید فرمایا کہ جنتیوں کو اس کے اعمال کے حساب سے مقام دیا جائیگا، یعنی جس کی جتنی زیادی نیکیاں اس کو اتنا زیادہ مقام و مرتبہ ملے گا۔

حاجی حسان عطاری نے بچوں کی تربیت کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے شرکا کو مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


رکن زون گوارد و رکن مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ جہانزیب عطاری نے 20 دسمبر 2020ء بروز اتوار حب پریس کلب کے صدر روزنامہ بولان حب کے ایڈیٹر بول نیوز کے رپوٹر محمد الیاس کمبوہ مہران علی ابرو محمدحنیف  سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی نے دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے عالمی سطح پر ہونے والے دینی کاموں سمیت ویلفیئر کے کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا اور 25/26/27دسمبر 2020 میں ہونے والے تین دن مدنی قافلے میں سفر کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ جہانزیب عطاری نے 27 جنوری 2021کو عالمی مدنی مرکز میں ہونے والے صحافی اجتماع کی دعوت بھی دی جس پر حاضرین نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں اور امیر اہلسنت کی دینی خدمات کو سراہا اور نیت کی کہ ہم اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مدنی قافلے اور صحافی اجتماع میں شرکت کرینگے۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن کے ذمہ داران نے 20 دسمبر 2020ء بروز اتوار ہری پور خیبر پختونخواہ پریس کلب میں صحافیوں کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ کیا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔ اس مدنی حلقے میں سینئر صحافیوں او رعہدیداران نے شرکت کی۔ (رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 23 دسمبر 2020ء سے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ صحافت سے وابستہ افراد کے لئے سات دن کا ”فیضان نماز کورس“ شروع ہونے جارہا ہے۔

کورس میں شرکت کرنے والے صحافیوں کو نماز کا عملی طریقہ، نماز کے اذکار،نماز کی شرائط و فرائض اور دیگر شرعی مسائل سیکھائے جائیں گے۔ صحافی حضرات سے اس کورس میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

مزید معلومات کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں: 03004308309