مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوف ِخدا  و عشق ِمصطفےٰﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبہ کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ 63 نیک اعمال کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عرب شریف، فاروقی کابینہ ، ڈویژن ضیائےمرشد میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 15اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ جائزہ کرنے کا ذہن دیا جس پر موجود اسلامی بہنوں نے نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے پاک سطح ذمہ دار سے مدنی مشورہ فرمایا جس میں علاقائی دورہ کے شعبہ پر کلام ہوا مزید کمزور ریجن کا کام بہتر کرنے پر کلام ہوا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے پاکستان کی تمام ریجن مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔

پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی کا فالو اپ کیا۔ ہر ہر سنتوں بھرے اجتماع میں مکتبۃالمدینہ کا اسٹال لگانے، ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے اور اس سلسلے میں کوششیں تیز کرنے کی ترغیب دلائی۔ہفتہ وار رسالہ تمام سنتوں بھرے اجتماعات تک پہنچانے کے حوالے سے ذمہ داراسلامی بہنوں کی کوششوں کا جائزہ بھی لیا گیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن، عرب شریف، ضیائی کابینہ، ڈویژن فیضان خاتون جنت میں ماہانہ ڈویژن   مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فقہ میں فدئیے کے مسائل اور ترغیبی بیان میں مدنی مذاکرہ کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا اور ذمہ داران کی تربیت کی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شعبہ اصلاح اعمال کا مدنی ریجن سطح پر مدنی مشورہ ہواجس میں ملک سطح کی ذمہ دار نے شرکت  کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی وقت پر دینے اور زیادہ سےزیادہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دکھانے کی ترغیب دلوانے پر کلام ہوا۔

 اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عرب شریف شعبہ نگران اسلامی بہن نے اپنے شعبے ”اصلاح اعمال“کے حوالے سے ماتحت اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا ۔

نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے حوصلہ افزائی بھی کی اور مدنی مذاکرہ کارکردگی اور نیک اعمال کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مدنی پھول پیش کئے ۔مزید ذاتی جدول کو جمع کروانے، ماتحتوں کا چیک کرنے ، اصلاح اعمال اجتماع اور عاملات نیک اعمال کو بڑھانے کے لئے اہداف بھی دیئے ۔


  اسلامی بہنوں کی مجلس اسپیشل اسلامی بہنوں کے زیر اہتمام پچھلے دنوں صدیق آباد میں اسپیشل اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے دینی اصول بتائے اور مبلغات دعوتِ اسلامی نے اس شعبے کو مضبوط کرنے اور مزید مبلغات تیار کرنے کی نیتیں پیش کیں آخر میں مبلغات کی خیر خواہی بھی ہوئی ۔


اسلامی  بہنوں کی مجلس جامعۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کلفٹن سول لائن کی جامعۃ المدینہ للبنات فیضان بسم اللہ میں قرآن و سنت کورس کے سلسلے میں تعارفی اجتماع منعقد کیاگیا جس میں کلفٹن و ڈیفنس کی شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔ مزید کابينہ مشاورت و دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

کورس کے مضامين تجوید، تفسیر، حدیث، فقہ وغیرہ کا تعارف بذریعہ سلائیڈز کروایا گیا۔ تربیتی بیان کے ذریعہ کورس کی اہمیت بتائی اور ترغيب دلائی۔ اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے داخلوں کی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام26 دسمبر2020ء  کو یورپ کے ملک ڈنمارک( Denmark) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے مقامی زبان ڈینش میں سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں سے توبہ کرنے اور نیکیوں میں زندگی گزارنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 26 دسمبر  2020ء کوجرمنی (Germany) کے شہر کوبلنز( Koblenz) میں بذریعہ اسکائپ دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 28 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کابینہ نگران ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”قبولیتِ دعا مع دعا مانگنے کا طریقہ“ کے موضوع پر بیان کیا نیز اس اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو متفرق روحانی علاج بتائے گے اور 100 مرتبہ یا سَمِیعُ کا اجتماعی ورد بھی کروایا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ  تعلیم کے زیر اہتمام 21 دسمبر 2020 ء کو ناظم آباد کابینہ کے علاقہ KBR کے ایک کلینک میں درس اجتماع ہوا جس میں کابینہ مشاورت شعبہ تعلیم نے خصوصی شرکت کی۔

کابینہ مشاورت شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی سے وابستہ ہونے، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور مجلس شارٹ کورسز کے تحت شروع ہونے والے کورسز”بیٹی کا کردار“ اور ”اسلامی ہیروز“ کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں آخر میں دعوت اسلامی کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام25 دسمبر2020ء کو  ناروے (Norway) کے شہر اوسلو (Oslo) میں بذریعہ اسکائپ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس اصلاح اعمال پر مقرر عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”توبہ کی اہمیت“ پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو گناہوں سے توبہ کرنے کا ذہن دیا۔

کابینہ مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مذاکرہ سے دلچسپ سوالات و جوابات کئےاورنیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلاتے ہوئے اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کے اہداف بھی لئے۔