دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلس مشاورت نے تجو ید ٹیسٹ کے
حوالے سے بذر یعہ لنک مدنی مشورہ کیاجس میں
شارٹ کور سزذمہ دار عالمی سطح ٹیسٹ مجلس نے شرکت کی۔
نگران عالمی
مجلس مشاورت نے مدنی مشورے میں فیضان آن لائن اکیڈ
می کے ٹیسٹ کا نظام مضبوط کرنے سے متعلق مدنی پھول اور طریقے کار تر تیب دیا۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 20 دسمبر 2020ء کو حیدرآباد کے 3 علاقوں لطیف آباد نمبر 4 ، آفندی
ٹاؤن اور پریٹ آباد کے مختلف ”بیوٹی پارلرز “ میں مدنی حلقوں کا اہتمام کیا گیا جس
میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔
مدنی حلقوں
میں قرآن پاک کی فضیلت بیان کی گئی اور فرض علوم کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ مدنی
حلقے میں شریک اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا ، شرکا میں
مکتبۃ المدینہ کے متفرق رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاڑکانہ ڈویژن میں اصلاحِ
اعمال زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورہ کیا جس میں اصلاحِ اعمال کی ڈویژن و علاقہ اور ذیلی
ذمہ داران نے شرکت کی۔
شعبہ کے
مدنی کاموں کا جائزہ لیا اور کمی ہونے کی
صورت میں ان کا ذہن بنایا ۔مدنی مذاکرہ کارکردگی لینے کا طریقہ بھی بتایا اور جہاں
جہاں تقرریاں نہیں وہاں تقرریاں کرنے کا ڈویژن ذمہ دار سے ہدف بھی لیا گیا اور ہر
علاقہ اور ڈویژن ذمہ دار کو جدول بنانے کا ذہن بھی دیا۔
حیدر آباد
زون کی ٹنڈو محمد خان کابینہ میں ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن کا مدنی
مشورہ
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کےزیر اہتمام 20دسمبر 2020ء بروز اتوار حیدر آباد زون کی
ٹنڈو محمد خان کابینہ میں ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس
میں زون تا ڈویژن شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن اور
علاقہ سطح کی تقرری مکمل کرنے اور مزید
مدرسات میں اضافہ کرنے کی نیت کی۔ آنے والے کورسز کو زیادہ تعداد میں کروانے کی نیت
کی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں تھر زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی سے زون
سطح تک تمام ذمہ داران سمیت کندری کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی ۔
ڈھاکہ
چٹاگانگ ریجن، ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام بنگلہ دیش، ڈھاکہ
چٹاگانگ ریجن، ساؤدرن افریقہ ریجن نگران کا بنگلہ دیش کی ملک اور زون نگران ، موزمبیق کی ملک کارکردگی نگران اور
نمپولا کی کابینہ نگران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں بنگلہ دیش میں ریجن مشاورت
بنانے اور نمپولا میں مدنی کاموں میں بہتری لانے پر گفتگو ہوئی۔
ملتان ریجن
، زون بہاولپور ، کابینہ بہاولپور، اختر کالونی ميں كفن دفن كا سنتوں بھرااجتماع
اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں ملتان ریجن ، زون بہاولپور ، کابینہ بہاولپور، اختر کالونی ميں كفن دفن كا سنتوں بھرااجتماع ہوا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اجتماع میں میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا مکمل طریقہ بتایا ۔اسلامی
بہنوں نے میت کو غسل دینے اور ٹیسٹ میں حصہ لینے کی نیت بھی پیش کی ۔
ملتان ریجن
، زون ملتان ، کابینہ گلگشت میں ڈویژن کھادفیکٹری میں کفن دفن کاسنتوں بھرا اجتماع
اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں ملتان ریجن ، زون ملتان
، کابینہ گلگشت، ڈویژن کھادفیکٹری میں کفن
دفن کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں اسلامی
بہنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماع میں میت کو غسل دینے
اور کفن پہنانے کا مکمل طریقہ بتایا ۔10 اسلامی بہنوں نے میت کو غسل دینے اور ٹیسٹ میں حصہ لینے کی نیت بھی پیش کی
۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس مکتبۃالمدینہ و تقسیمِ رسائل
کے تحت پچھلے دنوں ملتان ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے بورے والا میں مدنی مشورہ لیا جس
میں کابینہ اور ڈویژن سطح تک کی ذمہ داران نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ
دار اسلامی بہن نے شرکا کو شعبے کا تعارف
کروایا۔شعبے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ مختلف مقامات پر مکتبۃ المدینہ کے بستے لگانے
کا ذہن دیا نیز شعبے کے ہر سطح پر تقرر کا
ہدف دیا۔ مزید فالو اپ کرنے کا بھی ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیراہتمام16 تا 22 دسمبر2020ء تک
یوکے مانچسٹر ریجن کے مختلف علاقوں
مانچسٹر، بولٹن ، روچڈیل، بری، اولڈہم ، ایشٹن، وارنگٹن، پریسٹن، برنلے، بلیک برن ، ایکنگٹن(Manchester, Bolton, Rochdale, Bury, Oldham,
Ashton, Warrington, Preston, Burnley, Blackburn, Accrington )میں بذریعہ
اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 788 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے”حسن اخلاق کی برکتیں“
کےموضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کودوسروں کے ساتھ حسن
اخلاق سے پیش آنے کا ذہن دیا نیز عملی طور پر دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شامل
ہونے کی ترغیب دلائی ۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس شعبہ مکتبۃالمدینہ و تقسیمِ
رسائل کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن ذمہ
دار اسلامی بہن نے وہاڑی میں مدنی مشورہ لیا
جس میں کابینہ اور ڈویژن سطح تک کی ذمہ داران نے شرکت کی۔