دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام22 دسمبر2020ء کو  پاکستان کے چھ ریجن(کراچی ،حیدرآباد، لاہور، ملتان، اسلام آباد اور فیصل آباد) کی شعبہ تعلیم ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں عالمی سطح کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور پاکستان میں ٹیچرز، اسٹوڈنٹس، ایلوپیتھک ڈاکٹر اور ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے درمیان دینی کام کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اس شعبے میں پیش آنے والے مسائل بیان کئے اور ان کے حل کے لئے اہم امور پر مشاورت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 21 دسمبر  2020ءکو کراچی ریجن صدر کابینہ میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس کفن دفن کی کابینہ سطح اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت و کفن دینے کا درست طریقہ سیکھایا نیزدوران تربیت مستعمل پانی ، اسراف سے بچنےاور مختلف دینی اصول کے بار میں معلومات دی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ملتان ریجن کے علاقے بورے والا میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا کابینہ شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت ڈویژن نگران اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقائی دورہ و محفل نعت کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز محارم کے مدنی قافلے مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ شعبے پر تقرر کرنے کا ہدف دیا، افرادی قوت بڑھانے کے لئے مدنی پھول دئیے اورشعبے کے Update مدنی پھول سمجھائے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی  کورنگی کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی علاقائی دورہ مشاورتوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز علاقائی دورہ اور محفل نعت کے نکات سمجھائے گئے، اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کام کو مزید بہتر انداز میں کرنے کی نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 21 دسمبر 2020ء کو کراچی لانڈھی کابینہ کے دو ڈویژن (لانڈھی، کورنگی ساڑھے 3 ) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی علاقائی دورہ مشاورتوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیزعلاقائی دورہ کے اہم نکات پر کلام کیا ہوا ۔ اس موقع پر شعبے میں نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی تحائف کے ذریعے حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ، ساؤتھ افریقہ اور ایران  کی شعبہ شب و روز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ایران ،ساؤتھ افریقہ، کینیا اور یوگنڈا کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شب و روز ذمہ دار بین الاقوامی امور کی رکن نے مدنی خبروں کے بارے میں ان کی تربیت کی اورکارکردگی فارم فِل کرنے کا آسان طریقہ بتایا نیز کارکردگی کا فالو اپ کیااورروزانہ شب و روز پر وزٹ کرنے ، اپنی خبریں پڑھنے اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو بھی اس کے لنک بھیجنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام22 دسمبر2020ء کو ساؤدرن افریقہ ریجن نگران  اسلامی بہن کا بوٹسوانا اور ملاوی کی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد بڑھانے ،شارٹ کورسز شروع کروانے نیز دینی کاموں کو مزید فروغ دینے کا ذہن دیا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام 22دسمبر2020ءکوعرب شریف مدنی کابینہ میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد  گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام 22دسمبر2020ءکوعرب شریف رضوی کابینہ  ڈویژن فیضان حسنین کریمین رضی اللہ عنہم میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد گیا جس میں تقریباً 12اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو اصلاحِ اعمال کے تعلق سے بیان کرتے ہوئے نیک بننے کےلئے رسالہ نیک اعمال کی اہمیت بیان کی اور عمل کی ترغیب دلائی جس پر اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں نے رسالہ نیک اعمال لینے، پڑھنے اور عمل کرنے کی نیتیں کیں۔


شیخ طریقت، امیراہل سنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے عطاکردہ

اس ہفتے کا رسالہ

شانِ رفاعی

اس رسالے میں آپ یہ بھی پڑھ سکیں گے:

٭دیدارِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور خوشخبری٭ مخلوقِ خدا پر شفقت ٭دُنیا میں جنّتی محل کی ضَمانت٭ اور بہت کچھ۔۔۔۔۔۔

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

17صفحات پر مشتمل یہ رسالہ 2020 میں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں58ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے12روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now


19دسمبر 2020ءکی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مدنی مذاکرے میں شیخِ طریقت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے علم و حکمت سے بھرپور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

مدنی مذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئے آپ نے فرمایا: جب نمازکی اذان ہوجائے تو ہمیں نمازکی تیاری میں مصروف ہوجانا چاہئے،ہمارے گھرمیں مسجدکا ساماحول ہو،ہمارے بزرگوں کے گھروں کا یہی حال تھا ،مثلاًجب اذان ہوتی تو مُفسّرِ قرآن مفتی احمدیارخان صاحب رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے گھر سنّاٹاہوجاتا،مرد مسجدکی جانب روانہ ہوجاتے اورگھروالے نمازکی تیاری میں مصروف ہوجاتے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اِحسان کرنا اچھا ہے ،اللہ پاک اِحسان کرنے والے کودوست رکھتاہے،اللہ پاک کی رِضا کے لیے کسی پر اِحسان کرناچاہئے ،اِحسان کرکے جتایا نہ جائے کہ اِحسان جتانے سے جس پر اِحسان کیا ہواُس کی دل آزاری اوراِیذا(تکلیف)ہوتی ہے،جس پر اِحسان کیاگیا ہواُسے اِحسان کرنے والے کا شکریہ اداکرنا چاہئے ۔

مدنی مذاکرے کے دیگر چند مدنی پھول بھی سوالاً جواباً ملاحظہ کیجئے

سوال: بچے پھلوں اورسبزیوں کی طرف رغبت کریں ،اس کے لیے کیا طریقہ اختیار کیا جائے ؟

جواب: پھل اور سبزیاں صحت کے لیے بہت ہی مفیدہیں اوربیماریوں سے حفاظت کا باعث ہیں ،علاج بھی غذاکے ذریعے ہونا بہترہے جہاں دوا کام نہ دے وہاں پھل اورسبزیوں سے علاج کارگرہوتاہے ،بچوں کو چاکلیٹ اورٹافیاں نہ کھلائی جائیں کیونکہ ان سے بھوک مرجاتی ہے ،جتنا ممکن ہوان چیزوں سے بچوں کوبچائیں ،خودبھی بچیں ،پھل کھانے کے فوائدکیسے ہوتے ہیں آپ تجربہ کرکے دیکھ لیں ،جب آپ کو تھکاوٹ ہوتو ایک کیلاکھا لیں ان شاء اللہ آپ کی تھکاوٹ دُورہوجائے گی ۔

سوال:خون (Blood)کی کمی ہوتوکون سا وظیفہ کیاجائےکہ خون بڑھ جائے؟

جواب:دُرُودِتاج دن میں کم ازکم 1 باریا 3 بارپڑھ کر پانی پر دَم کرکے پی لیں، تاحصولِ شفااس طرح کرتےرہیں ، کچھ ہی دن بعدرزلٹ بہتر آجائے گا۔ اِنْ شاۤء اللہ۔(دُرودِ تاج مکتبۃ المدینہ کی کتاب مدنی پنج سورہ کے صفحہ نمبر 176پر ملاحظہ کیجئے)

سوال: بیان وغیرہ میں مکتبۃ المدینہ کی مختلف کتب و رسائل کی ترغیب دلاتے ہوئے کیا حکمتِ عملی اختیارکی جائے؟

جواب: ہوناتویہ چاہئے کہ سارے کا سارامکتبۃ المدینہ گھرمیں سماجائے مگر لوگوں کی موجودہ حالت کو پیشِ نظررکھتے ہوئے ایک وقت میں ایک ہی چیزکی بھرپور ترغیب دلائی جائے ،اگرایک وقت میں دوتین چیزوں کی ترغیب دلائیں گے تو ہوسکتاہے کہ سننے والےاُلجھاؤ(Confusion) کا شکارہوجائیں اورتینوں کو نہ لیں ۔

سوال:مریض ناسازحالت میں کیاپڑھے ؟

جواب:چالیس (40)مرتبہ آیتِ کریمہ لَاۤ اِلٰـهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّيْ كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِيْنَ پڑھ لے ،زبان نہ چلے تو دل ہی دل میں اللہ پاک کو یادکرتارہے ۔

سوال:بعض اوقات بیماری میں مالی صدقہ کرنے کا ذہن بنتاہے ،آپ کیا فرماتے ہیں بیماری میں ہی صدقہ کردینا چاہئے یا شفاہونے کے بعدکرنا چاہئے؟

جواب:مالی صدقہ نفس کو بہت گِراں یعنی مشکل ہوتاہے ،اس لیے جیسے ہی نیّت اورذہن بنے تو فوراًمالی صدقہ کرڈالنا چاہئے ۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ” وضو کا ثواب “پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب:یا اللہپاک! جو کوئی رسالہ ” وضو کا ثواب “ کے 17 صفحات پڑھ یا سُن لے اس کا نامۂ اعمال گناہوں سے پاک کردے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام  22 دسمبر 2020ء کو K.M.Cآفس کراچی میں ملاقات کا سلسلہ ہوا۔

عزیر عطاری رکن مجلس اور ریجن ذمہ دار یاسر عطاری کراچی قبرستان کے ڈائریکٹر اقبال پرویز کو شعبے کا تعارف پیش کیا اور انہیں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری سےملاقات کا وقت بھی دیا۔