دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جیکب آباد میں مدنی مشورہ ہواجس میں ڈویژن اور علاقہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی قافلہ ریجن ذمہ دار حیدر آباد نے شرکا کی تربیت کی اور عاشقان رسول کو 25، 26، اور 27 دسمبر 2020ء کو زیادہ سے زیادہ مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام ریجن ذمہ دار مدنی قافلہ نے ڈویژن مدنی قافلہ کے ہمراہ جیکب آباد میں دکان دکان جاکر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

ریجن ذمہ دار نے انہیں 25، 26 اور 27 دسمبر 2020ء کو تین دن اور 8 جنوری 2021ء سے ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر کئی عاشقانِ رسول نے اپنی نیتیں پیش کیں جبکہ کثیر اسلامی بھائیوں نے اپنے نام بھی لکھوائے۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام کراچی میں قائم جامعۃ المدینہ نیول کالونی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے دینی کام، تعطیل اعتکاف اور علاقائی دورہ کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔

بعد ازاں رکن شوریٰ نے سردی سے حفاظت کے لئے جامعۃ المدینہ کے رہائشی طلباء میں کمبل تقسیم فرمائے اور مسجد فیضان اولیاء مسجد کی تعمیراتی کا جائزہ لیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 21 اور 22 دسمبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں دو دن کا تربیتی سیشن ہوا جس میں پاکستان بھر کے دار السنہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

تربیتی سیشن میں اراکین شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری، حاجی سید لقمان عطاری، نگران مجلس مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری اور پاک دارالسنہ ذمہ دار محمد شاکر عطاری مدنی نے وقتاً فوقتاً شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم نکات بیان کئے۔

اس تربیتی سیشن میں دارالسنہ ذمہ داران کو یہ ذہن دیا گیا کہ ہر ذمہ دار کو خوش اخلاق، اپنے ٹارگیٹ کو فوکس میں رکھنے والا، خندہ پیشانی سے ملنے والا، Speaking Power رکھنے والا، صبر کا پیکر، سمجھداری اور احساس ذمہ داری رکھنے والا ہونا چاہیے جبکہ Communication Skills اپنے اندر develop کرنے اور ذمہ داران کو فعال کرنے اور دینی کاموں کو آگے بڑھانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں اقبال ٹاؤن لاہور میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے نیکی کی اہمیت بیان کی اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو ذہن دیا کہ ابھی وقت ہے کہ جتنا زیادہ نیکیاں کرسکتے ہیں کرلیں نیز رسالہ نیک اعمال کا تعارف کرواتے ہوئے جائزہ لینے کی نیتیں کروائیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں 3 ڈویژنز میں بذریعہ کال مدنی مشورہ  لیا گیا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے شارٹ کورسز کے حوالے سے کورسز کی تعداد بڑھانے پر کلام کیا نیز ڈویژن فاروق آباد میں شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن کی تقرری کی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں داتا صاحب کابینہ، ڈویژن اقبال ٹاؤن شخصیات کے علاقے میں ”مسکرانے کے دینی اور دنیاوی فوائد“  ون ڈے سیشن کورس ہوا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شخصیات نے مزید شارٹ کورسز کرنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیتیں بھی کیں اور مدنی رسائل تحفۃً تقسیم کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں زون نگران اسلامی بہن نے داتا صاحب کابینہ کا سہ ماہی مدنی مشورہ لیا جس میں تمام شعبوں کی ذمہ داران نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے بہت اہم مدنی پھولوں سے نوازا، مدنی کاموں کو بڑھانے کے لئے مدنی پھول دئیے۔ 3 ڈویژنز سے شارٹ کورسز ذمہ داران نے بھی شرکت کی جن میں آنے والے کورسز کے بارے میں کلام ہوا۔

متفرق کورسز کروانے، لنک پر جن شرائط کے مطابق اجازت ہے، مدنی پھول دئیے، عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے تمام ذمہ داران کی تربیت کی۔ تمام اسلامی بہنوں تک یہ پیغام پہنچانے اور ٹیکنالوجی کا دین کے کاموں میں مفید استعمال کیلئے سب کی تربیت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہر ہر سنتوں بھرے اجتماع کے مقام پر دعائے حاجات اجتماع 30دسمبرکو ہوگا ایران ملک ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ فرمایا اور دعائے حاجات کے نکات پر کلام کیا جس پر تمام نگران اسلامی بہنوں کو اس بات کی ترغیب دلائی گئی کہ وہ زیادہ سے زیادہ نی اسلامی بہنوں کو شرکت کروائیں اور اسکی بھر پور تشہیر کریں تاکہ نئ اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوں نیز اس اجتماع کی ایک بات یہ ہےکہ اس میں روحانی علاج کے پرچہ تقسیم کئےجاتے ہیں اور 100باریاسمیع کاورد بھی کروایا جاتا ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن کی رکن ریجن مجلسِ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن کا ساہیوال زون میں  مدنی مشورہ کیاجس میں زون تا ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے شعبے کے مدنی کام کو بڑھانے کے مختلف مدنی پھول دئیے۔ ذمہ داران سے رسالہ وصول کرنے کی ترغیب دلائی ۔ ذیلی سطح تک تقرریاں مکمل کرنے پر مدنی پھول دئیے۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے زیراہتمام 20دسمبر بروز اتوار فیصل آباد ریجن ، سرگودھا زون ، سرگودھا کابینہ میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں سرگودھا کابینہ ،شاہ پور کابینہ کی ،کابینہ ،ڈویژن اور علاقہ سطح کی ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں کابینہ نگران اور دیگر ذمہ داران سے ڈونیشن بکس کی مزید رجسٹریشن کے حوالے سے کلام ہوا سب ذمہ داران نے مزید گھریلو صدقہ بکسز لگوانے کی نیتیں پیش کیں۔

مدنی مشورے میں نئی آنے والی ذمہ داران کو اپ ڈیٹ کارکردگی فارم بھی پیش کئے گئے،بروقت بکس کھلوانے کا ذہن بھی دیا گیاجس پر تمام ذمہ داران نے نیت کی کہ وہ اپنے شعبہ ڈونیشن بکس میں اضافہ کرتے ہوئےاپنی کارکردگی کو ممتاز بنائیں گی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ہند ہجویری ریجن نگران اسلامی بہن نے ایران کی ڈویژن مرادآباد کی ذیلی ذمہ دار کے ساتھ مدنی مشورہ فرمایا جس میں انہوں نے اپنی مشاورت بنانےاور8 مدنی کاموں پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔