یورپین یونین
ریجن کے ملک اٹلی کی ڈویژن بولونیا میں آن
لائن مدنی حلقے کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 دسمبر 2020ء کو یورپین
یونین ریجن کے ملک اٹلی( Italy) کی ڈویژن بولونیا (Bologna)میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 15 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ”نیکی کی دعوت کے
فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے لئے وقت نکالنے اور باقاعدگی سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
یورپین یونین
کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام 23دسمبر2020ء کو یورپین یونین کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی
مشورہ ہوا جس میں اسپین، ناروے اٹلی ،فرانس، جرمنی، ڈنمارک اور ہالینڈ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اصلاح
اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت نے اصلاح اعمال کے شعبے پر تقرریوں کے حوالے سے کلام کیا اور اس شعبے پر 100 فیصد تقرری کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورشعبے کے
لحاظ سے ماہانہ مدنی مشورہ لینے کا
طریقہ اور نکات تفصیل سے سمجھائے نیز ماتحت ذمہ دارا سلامی بہنوں کی جانب سے آ نے
والے مسائل کا حل بھی بیان کیا۔
یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی کی ڈویژن میلان میں
آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی(Italy) کی ڈویژن میلان( Milan) میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد
کیا گیا جس میں تقریباً 20 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے ”نیکی کی دعوت کے فضائل“
کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں
شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز دینی کاموں کی تحریک
پر عمل بڑھانے کا ذہن دیا۔
حضرت علامہ مولانامحمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ
کے دلچسپ اور علم و حکمت سے لبریز
مَدَنی پھولوں پر مشتمل رسالہ
(مع دیگر
دِلچسپ سُوال جواب )
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،
عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی
شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض
پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا
اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔
37صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2017
سے لیکر اب تک2 ایڈیشنز میں تقریباً80 ہزار سے زائد چھپچکاہے۔
اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ
بھی کی جاسکتی ہے۔
دعوت اسلامی
کی مجلس مدنی کورسز کے تحت 22 دسمبر 2020ء
بروز منگل جامع مسجد قباء محلہ اسلام آباد
موترہ، ڈسکہ پنجاب پاکستان میں 7 دن کا فیضان نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں موترہ
اور ڈسکہ سمیت دیگر مقامات سے آئے ہوئے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی محمداحمد سیالوی مدنی عطاری
رکن مجلس مدنی کورسز نے حاضرین کو مسجد کا ادب و احترام کرنے، تکالیف پر صبر کرنے،
اساتذہ کا ادب و احترام اور اطاعت کرنے ، شیطان کے حیلوں اور سازشوں سے بچنے
اور سنتوں کے مطابق کورس میں وقت گزارنے
کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے شرکا کے درمیان کھانے کے آداب اور طریقے بیان کرتے ہوئے مساجد کے فضائل سے آگاہ کیا ۔
محمداحمد سیالوی مدنی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز
نے شرکا کو مدنی کورس میں کامیابی
حاصل کرنے کے حوالے سے اہم نکات دیئے۔(رپورٹ: محمدطاہر عطاری معلم مدنی کورسز)
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت 22 دسمبر 2020ء
بروز منگل جامع مسجد فیضان مدینہ عقب
تھانہ صدر احمد پور شرقیہ میں 7دن کا فیضان نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں اطراف
کے علاقے سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی محمداحمد سیالوی مدنی عطاری
رکن مجلس مدنی کورسز نے حاضرین کو نماز کے احکام ،نماز کے واجبات، سنتیں اورآداب
کے متعلق مدنی پھول یئے جبکہ نماز کے واجبات سکھاتے ہوئے جوتا پہننے کی سنتیں اور آداب کے طریقہ کار سے آگاہ کیا ۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس)
فیضان آن لائن اکیڈمی فیصل آباد زون ذمہ دار
بلال عطاری مدنی نے21 دسمبر2020ء بروز پیر
مین برانچ ستیانہ روڈ میں شفٹ ناظمین، معاونین اور برانچ ناظمین کا مدنی مشورہ کیا
جس میں دینی کاموں کے پچھلے مشورے میں دئیے
گئے اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسلامی بھائیوں
کی حوصلہ افزائی کی جبکہ دیگر ذمہ داران کو بھی بڑھ چڑھ کر دینی کاموں میں
حصہ لینے کا ذہن دیا۔
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام مین
برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں فیس ڈیپارٹمنٹ کے
ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی غلام مرتضی عطاری نگران فیس ڈیپارٹمنٹ نے شرکا کے درمیان گفتگو کو کیسے بہتر بنایا جائے، جب گفتگو کریں
تو کیا انداز ہونا چاہئے، انٹرنیشنل لیول پر کام کیسے کیا جاتا ہے، گفتگو کا معیار
کیسا ہونا چاہئے، اصلاح کرنے کا بہترین انداز کیا ہونا چاہیئے اور سافٹ ویئر
کے معاملات جیسے کئی اہم امور پر کلام کیا ۔
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام برانچ
کلاتھ مارکیٹ حیدرآباد میں پچھلے
دنوں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں حیدرآباد
ریجن کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
نے حب جاہ کی مذمت کے موضوع پر بیان کیا اور شرکاء کو مختلف مفید نکات دیئے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج دنیا بھر میں ہفتہ وار
اجتماعات منعقد کئے جائیں گے
ہر جمعرات کی طرح آج بھی دعوتِ اسلامی کی جانب
سے دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔
اجتماع پاک کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوگا اور
اس کے بعد بارگاہ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں نعت شریف پیش کی جائیگی۔ان اجتماعات میں اراکین شوریٰ سمیت مبلغین دعوت اسلامی
سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے ، بیان کے بعد ذکر و اذکار، رقت انگیز دعا اور پھر صلوۃ و سلام کا سلسلہ بھی ہوگا۔
تمام عاشقان رسول اپنے اپنے ڈویژن میں ہونےوالے اجتماع پاک میں شرکت کریں اور آخرت کے لئے نیکیوں کا ذخیرہ اکٹھا کریں۔
شعبہ خدام المساجد اور اثاثہ جات کی جانب سے ون ونڈو
سسٹم متعارف کروایا جارہا ہے
اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت
اسلامی کی مجالس شعبہ خدام المساجد و المدارس اور شعبہ اثاثہ جات و تعمیرات کے
نظام کو مزید بہتر بنانےکے لئے ”ون ونڈو سسٹم“ متعارف کروایا جارہا ہے۔ اس سسٹم کے
لئے تمام ریجن میں ریجن نگران کی مشاورت سے اسلامی بھائیوں کی تقرری کا سلسلہ
بھی ہوچکا ہے۔
اراکین شوریٰ حاجی سید لقمان عطاری اور حاجی
محمد علی عطاری کی مشاورت سے اس ون ونڈو سسٹم کے تمام نظام کو محمد وسیم عطاری
مدنی (شعبہ اثاثہ جات) دیکھیں گے جبکہ محمد سلمان عطاری مدنی ان کے
معاون ہونگے۔
عاشقان رسول اس” ون ونڈو سسٹم “کے ذریعے شعبے کے
مختلف کاموں کے بارے میں رابطہ کرسکتے ہیں جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
٭شعبہ خدام المساجد و المدارس کے متعلق کے کوئی
کام یا کسی مسئلے کے حل کے لئے اسلامی بھائی رابطہ کرسکتے ہیں۔
٭ شعبہ خدام المساجد و المدارس کےتحت جگہ کی
خریداری یا وقف کروانے وغیرہ کے لئے اسلامی بھائی رابطہ کرسکتے ہیں۔
٭کسی بھی اثاثے کی شرعی رہنمائی میں تاخیر ہو یا
کوئی مسئلہ ہوتو اس کے حل کے لئے اسلامی بھائی رابطہ کرسکتے ہیں۔
٭نقشہ و تعمیرات کے متعلق کسی بھی قسم کے مسائل
یا تاخیر کے لئے رابطہ کیا جاسکتاہے۔
٭کسی بھی اثاثے کی معلومات یا اپڈیٹ لینے یا کسی
بھی مسئلے کی شکایت کے لئے رابطہ کرسکتے ہیں۔
٭کسی بھی اثاثے کے قانونی کاغذات کو مکمل کروانے
میں تاخیر یا قانونی کاغذات کی اپڈیٹ کے لئے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔
نمبر شمار |
ریجن |
نام ذمہ دار |
موبائل نمبر |
ای میل ایڈریس |
01 |
کراچی |
محمد سلمان
مدنی |
03152678693 |
|
02 |
حیدر آباد |
محمد کامران
عطاری |
03152678661 |
|
03 |
ملتان |
عبد الحامد
عطاری |
03152678662 |
|
04 |
فیصل آباد |
محمد سجاد مدنی
|
03152678663 |
|
05 |
لاہور |
محمد رضوان
مدنی |
03152678664 |
|
06 |
اسلام آباد |
محمد شہباز
مدنی |
03152678667 |
مزید معلومات کے لئے مزید معلومات کے لئے ان نمبر اور ای میل ایڈریس پر رابطہ کریں:
03152678693
میڈیکل کے شعبے سے وابستہ افراد کے لئے اصلاح اعمال کورس
کرنے کا سنہری موقع
دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی اور
میڈیکل ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام28 دسمبر 2020ء سے میڈیکل کے شعبہ سے وابستہ افراد
کے لئے سات دن کا ”اصلاح اعمال کورس“ شروع ہونے جارہا ہے۔
اس کورس میں شرکت کرنے والے کو حسن اخلاق، طہارت
و نماز، اولاد کی تربیت اور علم دین سیکھنے کے فضائل کے ساتھ ساتھ دیگر شرعی مسائل
کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائیگی۔
واضح رہے اس کورس کا دورانیہ روزانہ ایک گھنٹہ ہوگا جو رات 7:30 بجےفیضان آن لائن
اکیڈمی کے آفیشل Facebook سے براہ راست کروایا جائیگا۔
کورس میں شرکت
کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے: