دعوتِ اسلامی کے تحت  5 دسمبر2021ء کو ڈيرہ اسماعیل خان زون جامعۃ المدينہ فیضان عطار میں ماہانہ زون سطح کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا ڈویژن سطح تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو محفل نعت و سيکھنے سکھانے کے ماہانہ حلقوں میں شرکت کرنے کاذہن دیا اس کے علاوہ کابینہ سطح کا بھی مشورہ ليا جس میں ماہانہ دینی حلقے کے نکات سمجھاکر اچھی کارکردگی دينے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 5 دسمبر 2021ءکو ڈيرہ سٹی ڈویژن کے علاقے مسلم بازار ميں ماہانہ زون سطح  کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورت اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’خبر گيری‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور کارکردگی شیڈول مضبوط بنانے کا ذہن دیا نیز رسالہ کارکردگی کی سو فیصد انٹری کرنے کی ترغیب دلائی ۔ علاوہ ازیں ٹيلی تھون کارکردگی پر کلام کیا اور اچھی کارکردگی پر تحائف پیش کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز (اسلامی بہنیں)کے تحت 4 دسمبر2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن ڈيرہ سيٹی علاقہ گرين ٹاؤن ميں اجتماع پاک ہوا جس میں شب و روز زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ شب و روز کے حوالے سے نکات بتائے اور اسلامی بہنوں کو بروقت دینی کاموں کی خبریں آگے جمع کروانے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ )اسلامی بہنیں (کے تحت 4دسمبر 2021ء کو ملیر کھوکراپار کراچی میں 4 درجات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 48 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے طالبات کو دینی کام کرنے ، تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کےحوالے سے نکات بتائے اور اپنی حاضری کو مضبوط کرنے کے متعلق طالبات کو ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 8 دسمبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی دعوت کی پیش کرتے ہوئے انہیں نمازوں کی پابندی کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


8 دسمبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے وفد نے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات کی۔

ترجمان دعوت اسلامی مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے صدر ریاست آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو دعوت اسلامی کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور انہیں آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں پر بریفنگ دی۔

صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دعوت اسلامی کی کاشوں کا سراہا اور یقین دلایا کہ آزادکشمیر میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے حکومت ہر طرح کی معاونت اور تعاون فراہم کرے گی۔

دعوت اسلامی کے وفد میں اراکین شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری، حاجی وقار المدینہ عطاری اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام 8 دسمبر 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدنی کورسز کے معلمین نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شعبے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ آخر میں سوالات و جوابات کا سیشن ہوا۔

ا س موقع پر رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری بھی موجود تھے۔


دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جسے اللہ تبارک و تعالیٰ نے نبی آخری الزمان صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ذریعے ہم تک پہنچایا۔ جان عالم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے دین اسلام کی تبلیغ کرتے ہوئے لوگوں کو مہد سے لحد تک زندگی کے ہر لمحے گزارنے کے اصول بتائے ہیں نہ صرف بتائے بلکہ عملی طور پر کرکے بھی دکھایا ہے۔ بندہ کامل مسلمان اُسی وقت ہوتا ہے جب وہ آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت و سنت پر عمل پیرا ہوجائے اور اسی میں ہی فلاح و کامرانی ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہُ عنہم بھی اپنے جان و دل سے سنت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو اپنانے کی کوشش کرتے اور آقاکریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے اپنی بے پناہ محبت کا ثبوت دیتے تھے۔

فرمان مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے:

مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِیْ فَـقَدْ اَحَبَّنِیْ وَ مَنْ اَحَبَّنِیْ کَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّۃِ جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی، اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی، وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ (مشکوۃ المصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵)

بانی دعوت اسلامی شیخ طریقت رہبر شریعت، حامیٔ سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بھی اپنی زندگی سنت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارتے اور اپنے مریدین اور چاہنے والوں کو بھی سنت کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب ارشاد فرماتے رہتے ہیں، آپ نے مزید ترغیب دلانے کے لئے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے رسالہ ”کھانے کی پانچ سنتیں“ پڑھنے اور سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”کھانے کی پانچ سنتیں“ پڑھ یا سن لے اُسے کھانے، پینے، سونے، جاگنے وغیرہ ہرکام سنت کے مطابق کرنے کی توفیق دے اور اُس کو مرتے وقت اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی زیارت نصیب فرماکر بے حساب بخش دے۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن کےزیرِاہتمام8دسمبر2021ءبروزبدھ کراچی میں سیکھنےسکھانےکاحلقہ لگایاگیاجس میں مقامی اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

رکن شعبہ کفن دفن عزیر عطاری نے اس موقع پرمیت کوغسل دینے،کفن کاٹنےاورنمازِجنازہ پڑھنے کاطریقہ سکھایا نیزعیادت اور تعزیت کےآداب بھی بتائے۔

اس کےعلاوہ ذمہ دارنےشرکا کودعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں میں عملی طورپرحصہ لینےکاذہن دیاجس پرانہوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کےتحت اسپیشل ایجوکیشن ملتان ریجن کے ذمہ دار   محمد آصف عطاری نےدیگر ذمہ داران کےہمراہ APS اسپیشل ایجوکیشن اسکول و کالج ملتان کینٹ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے پرنسپل و اسٹاف سےملاقات کی۔

اس دوران ذمہ دارن نےپرنسپل سمیت اسٹاف کےہمراہ ایک میٹنگ کی جس میں انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا تعارف پیش کیا۔

بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نےانہیں مکتبۃالمدینہ کے رسائل تحفے میں دیئےجس پرنسپل وا سٹاف نےاظہارِمسرت کرتےہوئے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


روزے اور اعتکاف  کے اہم مسائل پر مشتمل ایک بہترین رسالہ

فَتَاویٰ اہْلسُنَّت

احکام روزہ و اعتکاف

از: مفتی فضیل رضا قادری عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

پیشکش : مَجْلِس اِفتاء ، دعوتِ اسلامی

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

36 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2016 ء میں تقریباً50 ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےحکیم کےتحت 8دسمبر2021ءبروزبدھ پاکستان مشاورت اور ریجن ذمہ دارنےدیگرذمہ داراسلامی بھائیوں کےہمراہ ہمدردیونیورسٹی کادورہ کیاجہاں انہوں نے نیشنل کونسل ممبر  سےملاقات کی۔

اس کےعلاوہ ذمہ داران نے نیشنل کونسل طیب کے ممبر سے میٹنگ کی جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پرہونےوالی دینی وفلاحی سرگرمیوں کےبارےمیں بتایا۔

مزید حکیم سراج چانڈو اوررکن ایسٹ زون حکیم ندیم عطاری کےمطب پراُن سے ملاقات کاسلسلہ رہا،اس دوران نگران شعبہ رابطہ برائے حکیم حسان عطاری اور ریجن و شعبہ کارکردگی ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد اشیتاق عطاری زون ذمہ دار سینٹر ساؤتھ زون،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)