دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جسے اللہ تبارک و تعالیٰ نے نبی آخری الزمان صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ذریعے ہم تک پہنچایا۔ جان عالم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے دین اسلام کی تبلیغ کرتے ہوئے لوگوں کو مہد سے لحد تک زندگی کے ہر لمحے گزارنے کے اصول بتائے ہیں نہ صرف بتائے بلکہ عملی طور پر کرکے بھی دکھایا ہے۔ بندہ کامل مسلمان اُسی وقت ہوتا ہے جب وہ آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت و سنت پر عمل پیرا ہوجائے اور اسی میں ہی فلاح و کامرانی ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہُ عنہم بھی اپنے جان و دل سے سنت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو اپنانے کی کوشش کرتے اور آقاکریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے اپنی بے پناہ محبت کا ثبوت دیتے تھے۔

فرمان مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے:

مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِیْ فَـقَدْ اَحَبَّنِیْ وَ مَنْ اَحَبَّنِیْ کَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّۃِ جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی، اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی، وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ (مشکوۃ المصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵)

بانی دعوت اسلامی شیخ طریقت رہبر شریعت، حامیٔ سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بھی اپنی زندگی سنت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارتے اور اپنے مریدین اور چاہنے والوں کو بھی سنت کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب ارشاد فرماتے رہتے ہیں، آپ نے مزید ترغیب دلانے کے لئے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے رسالہ ”کھانے کی پانچ سنتیں“ پڑھنے اور سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”کھانے کی پانچ سنتیں“ پڑھ یا سن لے اُسے کھانے، پینے، سونے، جاگنے وغیرہ ہرکام سنت کے مطابق کرنے کی توفیق دے اور اُس کو مرتے وقت اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی زیارت نصیب فرماکر بے حساب بخش دے۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book