دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام   ہند دہلی ریجن جموں زون میں 5 دن پر مشتمل ”طہارت کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو وضو کے متعلق ضروری مسائل سکھائے گئے نیز اس کے علاوہ غسل کے ضروری مسائل، تیمم کا طریقہ، پاکی ناپاکی کے احکام، مستعمل پانی، نجاستوں کا بیان اور کپڑے پاک کرنے کا طریقہ بھی بتایا گیا۔