دعوت اسلامی کے زیر اہتمام29 مارچ 2020ء کومدنی
ریجن کی بڑی سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں رکن عالمی مجلس مدنی ریجن
نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
ان کی تربیت کی اور موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے
، ہفتہ رسالے کے مطالعے کی تعداد بڑھانے اورسالانہ ڈونیشن کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام29 مارچ 2020ء کو مجلس بیرون ملک کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا
جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور موجودہ حالات کے پیش نظر زیادہ سے زیادآن لائن کورسز کروانے کے متعلق اہم
امور پر مشاورت کی۔ اس موقع پر ایک نئے کورس بنام "موجودہ حالات اور اس سے
نکلنے کا راستہ"بھی متعارف کرایا گیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اس
کورس میں زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو شرکت کروانے کے اہداف بھی دئیے گئے۔
عالمی مجلس مشاورت نگران کاسری لنکا کی چند اہم ذمہ دار اسلامی بہنوں کے
ہمراہ اسکائپ پراجلاس
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام27 مارچ2020ء بروز جمعہ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن
کا سری لنکا کی چند اہم ذمہ دار اسلامی
بہنوں کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں سری لنکا کی سابقہ ریجن
نگران اسلامی بہن، سری لنکا کی نگران اسلامی بہن اور کورسز ذمہ دار مجلس بیرونِ
ملک نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران
اسلامی بہن اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے، سری
لنکا میں زیادہ سے زیادہ کورسزکروانے اور کورسزہونے میں جو رکاوٹ ہے اس کو دور کرنے
سے متعلق بات چیت کی۔
عالمی مجلس مشاورت نگران کا شعبہ تقسیمِ رسائل ذمہ دار مجلس بیرونِ ملک کے
ساتھ اسکائپ پر اجلاس
اسلامی بہنوں کی مجلس تقسیم رسائل کے زیر اہتمام28 مارچ2020ء
بروز ہفتہ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا شعبہ تقسیمِ رسائل ذمہ دار مجلس
بیرونِ ملک کے ساتھ اسکائپ پراجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن
نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی
نیز کارکردگی کو مضبوط کرنے ، کارکردگی کے تقابل کرنے اور درست فارمیٹ پر کارکردگی دینے پر بات چیت کی۔
مجلس مکتوبات اوراد عطاریہ کے زیر اہتمام اٹلی کی بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا ماہانہ اجلاس
اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات اوراد عطاریہ کے
زیر اہتمام پچھلے دنوں اٹلی کی بستہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں مجلس بیرون ملک کی نگران اسلامی بہن
نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی
نیز انہیں شعبے کے مدنی کاموں کو مزید
بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔اجلاس کے اختتام پر کرونا
وائرس سے متاثرہ مسلمانوں کے لئے دعا بھی کی گئی ۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام28 مارچ2020ء کو ایسٹ افریقہ ریجن
نگران اسلامی بہن نےزمبابوے کی ڈویژن نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس کیا جس میں ایسٹ
افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت
کی نیز انہیں مدنی کاموںکو مزید بڑھانے
اور اس میں مزید بہتری لانے نیزنئے مقامات پر ہفتہ وار اجتماعات شروع کروانے کی
ترغیب دلائی۔
مجلس تجہیز و تکفین کے زیر اہتمام امریکہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز و تکفین کے زیر
اہتمام26 مارچ2020ء کو امریکہ کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا ۔ رکن مجلس بیرون ملک تجہیزو تکفین ذمہ
دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی نیز ان اسلامی بہنوں کو شعبے کے مدنی کاموں کے بارے
میں معلومات فراہم کرتے ہوئے تجہیز وتکفین
کے بارے میں آن لائن تربیت لینے، اس کا ٹیسٹ دینے اور کتاب کا مطالعہ کرنے کی ترغیب
دلائی۔
مختلف ریجن کے مختلف ملکوں میں بالمشافہ
و بذریعہ اسکائپ” واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام مارچ 2020ء میں
مختلف ریجن(یوکے، ایسٹ
افریقہ ، سینٹرل افریقہ ، فارایسٹ ، انڈونیشیا، افریقن ایسٹ ، آسٹریلیا، نارتھ امریکہ ، ہند ، یورپین یونین) کے
مختلف ملکوں (یوکےبرمنگھم، لندن ، مانچسٹر، بریڈفورڈ ، اسکاٹ لینڈ،کویت ، عمان ، عرب شریف ، بحرین ، تنزانیہ ، کینیا ، یوگنڈا ، موریشیس ، بوٹسوانا ، ساؤتھ کوریا ، ملائشیا ، ترکی ، آسٹریلیا سڈنی ، نیوزی
لینڈ ، کینیڈا ، امریکہ، ایران ، ہنددہلی ، ہندبمبئی ، ہندکلکتہ ، ہند اجمیر ، اٹلی ، فرانس ، بیلجیئم، اسپین ، جرمنی ، ناروے)میں1658مقامات پربالمشافہ و بذریعہ اسکائپ”
واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں شعبہ تعلیم ومجلس ِرابطہ سے وابستہ اسلامی بہنوں اور ذمہ داران سمیت کم و
بیش 35 ہزار174اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اسلامی
بہنوں نے بہت اچھے تاثرات کااظہار کیانیزآخر
میں 23ہزار982 شرکائے کورس نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے
اور 10ہزار424اسلامی بہنوں نے کتاب'' فیضانِ
نماز'' کا مطالعہ کرنے کی نیتوں کا بھی اظہار کیا۔
کوریا کی مختلف شہروں کی منسلک اسلامی بہنوں کے درمیان آن لائن سنتوں بھرا بیان
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام27 مارچ2020ء بروز
جمعہ کوریا کے مختلف شہروں کی اسلامی بہنوں کے درمیان آن لائن سنتوں بھرے بیان کا
سلسلہ ہوا جس میں فارایسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرا بیان کیا اور صدقے کے
فضائل بتاتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ جات
کا تعارف پیش کیا نیز اس کے اخراجات کے لئے زکوۃفطرہ و دیگر نفلی عطیات دعوت اسلامی
کو دینے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام26 مارچ2020ء
بروز جمعرات ہانگ کانگ کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا اجلاس ہوا۔ ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ڈونیشن جمع کرنے کےلئے راہ خدا میں
خرچ کرنے کے فضائل بیان کئے نیز ڈونیشن کے جو پہلے اہداف طے ہوئے اس کا فالواپ کیا
جبکہ آگے کے لئے اقدامات طے کئے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام25 مارچ2020ء بروز بدھ
کوریا کمھے کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کورونا
وائرس کی وجہ سے مدنی کام نہ ہونے پر کلام ہوا ،موجودہ حالات میں گھر بیٹھ کے
انفرادی مدنی کام کرنے،ذاتی مطالعے اور آن لائن شارٹ کورسز کےلئے منسلک اسلامی
بہنوں پر انفرادی کوشش کر کے تیار کرنے کا
ذہن دیا گیانیز ڈونیشن کےلئے اہداف بھی دئیے گئے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام24 مارچ2020ء بروز
منگل کوریا انچن اور سووان کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماہ رمضان کے ڈونیشن
کے حوالے سے جو اہداف طے کئے گئے تھے اس کا فالواپ کیا گیاجبکہ آگے کے لئے لائحہ عمل طےکیاگیا۔