اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام25 مارچ2020ء کوعالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ساؤتھ افریقہ کی نگران  اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس کیا جس میں عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نےان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز شعبے کے مدنی کاموں پر کلام کیا جبکہ اس شعبے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کواجلاس میں شامل کرنے پر بات چیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام25مارچ  2020ءبروز منگل یورپین یونین ریجن کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈنمارک ،ناروے،بیلجئم، فرانس، آسٹریا، اٹلی اور جرمنی کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات پرمقرر رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور آ نے والی پیر جوکہ شعبان المعظم کی پہلی پیر ہوگی اس میں یوم قفل مدینہ منانے نیز اس کی دعوت عام کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ شعبہ مدنی مذاکراہ کے تنظیمی نکات بھی سمجھائے ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام25 مارچ2020ء کویورپین یونین ریجن  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈنمارک، بیلجئیم اورا سپین کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ان حالات میں اسلامی بہنوں سے رابطے مضبوط رکھنے اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق اہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 مارچ 2020ء کو بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی بہن نے چٹاگانگ موہونگر کی زون نگران  اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس کیا جس میں بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز موجودہ صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئےآن لائن کورسز کروانے اور ہفتہ وار رسالے کی کارکردگی میں اضافہ کروانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے  زیر اہتمام25 مارچ2020ء کوعرب شریف اور کویت کی مدنی انعامات کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں مدنی انعامات پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز وقت کی اہمیت اور زندگی کا احساس دلاتے ہوئے مدنی انعامات کے مطابق شب وروزگزارنے کے متعلق نکات دئیے جبکہ اپریل 2020ءمیں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماعات کروانے کا ذہن بھی دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام16 مارچ2020ء سے 21 مارچ2020ء تک کینیڈا کے مختلف شہروں میں آٹھ مقامات پر ”واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اورکورس میں شریک اسلامی بہنوں کو معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات، رجب المرجب کے فضائل مع عبادات جیسے اہم موضوعات پر معلومات فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، مدنی انعامات پر عمل کرنے ، مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو خوب سراہا اور بہت پسندیدگی کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام25 مارچ2020ء کو  کینیڈا کی کابینہ و ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے متعلق اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز وتکفین کے زیر اہتمام24مارچ2020ء کو  کینیڈا کی ذمہ اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں رکن مجلس بیرون ملک اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبہ تجہیز و تکفین کے مدنی کاموں کومزید بڑھانے نیز غسالہ اسلامی بہنیں تیار کرنے اور شعبہ ذمہ دار بنانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام 24 مارچ 2020ء کو آسٹریلیا کی  مدرسۃ المدینہ للبنات ذمہ داراور یوکے ملک ذمہ دار اسلامی بہن کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں رکن عالمی مجلس مشاورت مدرسۃ المدینہ للبنات ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیز چھٹیوں میں بچیوں کے اسباق کے یومیہ شیڈول، سرپرستوں سے بذریعہ کال رابطے میں رہنےاور اسٹاف کی تدریسی تربیت کے لئے تاریخ و طریقہ کارمقررکرنے پر اہم امور پرمشاورت کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام24 مارچ 2020ء کوماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن کا  بنگلہ دیش اور یوکے کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نےاجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نئے اہداف لئے نیزماہنامہ فیضان مدینہ ڈاون لوڈ کرکے پڑھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام24 مارچ 2020ء کو  ایسٹ افریقہ اور بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی بہن نے ملاوی کےشہر لیمبی کی ڈویژن نگران اسلامی بہن اور بنگلہ دیش سلہٹ کی زون نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس کیا ۔ ایسٹ افریقہ اور بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہفتہ وار رسالے کے مطالعے کی کارکردگی میں اضافہ کرنے اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام22 مارچ2020ء کو ممبئی ریجن میں تھانہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں  دو کابینہ نگران اسلامی بہنوں سمیت ان کی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ہند کی ملک نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانےاوراس میں بہتری لانے نیززیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ذہن دیا۔