اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز و تکفین کے  زیر اہتمام سینٹرل افریقہ ریجن میں آن لائن تجہیز و تکفین کے تربیتی کلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں کینیا،یوگینڈا اور ساؤتھ افریقہ کی تقریبا 30اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی کلاس میں شامل اسلامی بہنوں کو غسل و کفن کا درست طریقہ سکھایا نیز ان اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور شعبہ تجہیز و تکفین کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات اور مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 20 مارچ 2020ء کو  ہند کے شہرکولکتہ کے ٹاپسیہ کابینہ میں”واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹاپسیہ کابینہ کی مدرستہ المدینہ بالغات کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو معجزۂ معراج اور فضائل رجب المرجب کے بارے میں آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، کتاب ”فیضان نماز“ کا مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام20مارچ2020ء بروز جمعہ مدنی انعامات پرمقرر رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن کا بنگلہ دیش کی ملک سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورنئی اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات متعارف کروانے نیزعاملات مدنی انعامات بنانے کے طریقے بیان کئےاس کے ساتھ ساتھ شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے متعلق اہداف دئیے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام19 مارچ  2020ءبروز جمعرات فیصل آباد ریجن میں زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا کانفرنس کال پر اجلاس ہوا جس میں پاکپتن زون،فیصل آباد زون،سرگودھا زون، لیہ زون اورمیانوالی زون کی زون نگران اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شامل اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیز مدنی کاموں کو بڑھانے اور بالخصوص موجودہ ملکی صورتحال کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے دعاؤں کے سلسلے ،انفرادی عبادات اور نفلی صدقات دینے کے حوالے سے کلام کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام20 مارچ 2020ءبروز جمعہ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا ساؤتھ افریقہ و یورپین یونین کی ریجن نگران اسلامی بہن کےہمراہ اسکائپ پر اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے اہم امور پر نکا ت فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس  مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام برمنگھم اورمانچسٹر مدرسۃ المدینہ للبنات کے اسٹاف کی اسلامی بہنوں کےلئے ”مُدَرِّسَہ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو مکمل کتاب فیضانِ تجوید پڑھائی اورسمجھائی گئی نیز اس کتاب کے مطابق قرآاٰنِ کریم کی دہرائی بھی ہوئی۔ اسلامی بہنوں نے کافی جوش و جذبے کے ساتھ یہ کورس مکمل کیا۔ اب عنقریب ان کے امتحان کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 مارچ 2020ء ایسٹ افریقہ اور بنگلہ دیش ریجن نگران نے ماریشس کی ملک نگران اور ملک مشاورت مدنی انعامات اور بنگلہ دیش کی فنی زون کی نگران اور کومیلہ کی دو کابینہ نگران کے ساتھ اجلاس کیا۔ اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیزڈونیشن کے لئے زیادہ سے زیادہ  کوششیں کرنے اور ہفتہ وار رسالے کی تعداد بڑھانے کے متعلق بات چیت ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام18 مارچ 2020ء کو بریڈ فورڈ ریجن میں تمام شعبہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورموجودہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی اور مختلف نکات دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 مارچ 2020ء بروزجمعرات اسلام آباد ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ کال اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد ریجن نگران ، راولپنڈی  کی نگران اور اسلام آباد زون کی زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور آٹھ مدنی کاموں مین مزید بہتری لانے نیز نئی جگہ مدنی کام شروع کرنے اور زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  مکتوبات و اوراد عطاریہ کے زیر ِ اہتمام یوکے ریجن کے شہر بولٹن میں ماہِ فروری 2020ء سے اسلامی بہنوں کے روحانی علاج کے لئے بستے کا آغاز ہوگیا ہے جہاں تربیت یافتہ ذمہ دار اسلامی بہنیں ہی عوام اسلامی بہنوں کو تعویذات واوراد عطاریہ دیتی اور فی سبیل اللہ ان کا روحانی علاج کرتی ہیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 مارچ 2020ء کو  آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہن کا سڈنی کابینہ کی نگران اسلامی کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے آسٹریلیا میں ہونے والے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کو مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات پیش کئےنیز زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام19 مارچ 2020ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کہ ملک کینیا میں آن لائن ” واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کینیا کی ملک نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں آن لائن شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات اوررجب المرجب کے فضائل مع عبادات جیسے اہم موضوعات پر معلومات فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔