24 جمادی الاخر, 1446 ہجری
مجلس مدنی عطیات بکس کے زیر اہتمام بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
اجلاس
Mon, 18 May , 2020
4 years ago
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی عطیات بکس کے زیر
اہتمام16مئی2020ء کو بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں اسپین،
آسٹریا اور ناروے کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔شعبہ ڈونیشن بکس کی
مجلس بیرون ملک ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور جدول پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی نیزسالانہ
ڈونیشن کے لئے بھر پور کوشش کرنے اور منسلک و شخصیات خواتین سے رابطے کا ذہن دیا۔