برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس
گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام برمنگھم ریجن
ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذ ریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں
ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور آن لائن مدنی کاموں کو مزید بہتر طریقے سے
کرنے کی ترغیب دلائی نیز مزیدمدنی عطیات
بڑھانے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ د نوں یوکےلندن ریجن سلاؤ لندن کابینہ میں
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نمایاں کارکردگی پران کی حوصلہ افزائی بھی کی
نیزمنسلک اسلامی بہنوں سے رابطہ مضبوط رکھنے اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔
یوکے کے ایسٹ لندن کابینہ کے ڈویژن
والتھم سٹو میں علاقائی دورے کا سلسلہ
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام 10جون
2020ء یوکے کے ایسٹ لندن کابینہ کے ڈویژن
والتھم سٹو میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے
مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے
اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت مئی 2020 ء میں یوکےمیں ہونے والے اسلامی بہنوں
کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
انفرادی کوشش کے ذریعے146
اسلامی بہنیں مدنی ماحول سے منسلک ہوئیں،814 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دینےکی
سعادت حاصل کی۔ 1ہزار454 اسلامی بہنوں نےروزانہ امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/ مدنی
مذاکرہ سننے کی سعادت حاصل کی۔ مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد 93 جن میں پڑھنے
والیوں کی تعداد887،ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد 190 جس میں شر کت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 3ہزار 992،ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء مدنی دورہ کی تعداد )93،
ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کی تعداد 2جن میں شرکت کرنے والیوں کی تعداد27،وصول ہونے والے مدنی
انعامات کے رسائل کی تعداد1 ہزار374
بینسن ہرسٹ، برائٹن بیچ میں تین مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات
کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 جون 2020ء بروز بدھ USA کے
شہربینسن ہرسٹ، برائٹن بیچ میں تین مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 88 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی
نے سنتوں بھرے بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے شب و روزمدنی انعامات پر عمل کرتے ہوئے
گزارنے،ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اورہر ہفتے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی ۔
ممبئی ریجن پونے زون کیمپ کابینہ میں آن لائن کفن دفن اجتماع کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں ممبئی ریجن پونے زون کیمپ کابینہ میں آن لائن کفن
دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ
اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میّت کو کفن پہنانے اور غسل دینے کا طریقہ سکھا
یا۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے غسّالہ ٹیسٹ دے کر شعبہ کفن دفن کے تحت مدنی کام کرنے کی نیتیں بھی کیں۔
سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں
آن لائن ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام10جون 2020ء کو سینٹرل
افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں آن لائن ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔ اس اجتماعِ پاک میں ملک نگران
اسلامی بہن نے بھی شرکت کی اور دعا کرنے کی سعادت بھی حاصل کی۔
امریکہ کے ڈویژن ہیوسٹن میں بذریعہ
اسکائپ ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 9 جون 2020ء کو امریکہ کے ڈویژن ہیوسٹن ( Houston) میں بذریعہ اسکائپ
ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 45 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے ایمان کی حفاظت کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں
سے بچنے اورنیکیوں پر استقامت پانے کے لئے مدنی انعامات پر عمل کا ذہن دیا نیز ہر
ہفتے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی ۔
نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن کا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کاہمراہ اجلاس
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8 جون 2020ء کو نارتھ امریکہ ریجن
نگران اسلامی بہن کا ڈویژن نگران اسلامی
بہنوں کاہمراہ اجلاس ہواجس میں 16 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن نگران اسلامی بہن
نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور
کورسز کروانے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بڑھانے اور تقرری کو مکمل کرنے کے اہداف دیئے۔
مجلس مدنی انعامات کے تحت16شوال المکرم کوبیرون ممالک میں مختلف مدنی کاموں
کا سلسلہ
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو
گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں
کا آغاز فرمایا،چنانچہ16شوال المکرم1441ھ کو بیرون ممالک میں2ہزار302اسلامی بہنوں
نے نفل روزے کی نیتیں کیں۔ 4ہزار 430
اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک پڑھے۔4ہزار249اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے کی ترکیب
بنائی۔ 1ہزار 706 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کی ترکیب بنائی۔5ہزار911اسلامی
بہنوں نے ماہ مدنی انعامات منانے کی ترکیب بنائی۔ 1ہزار255اسلامی بہنوں نے ایک
پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اپنے
ذیلی حلقہ کی مدنی انعامات ذمہ دار یا اس میل آئی ڈی پر رابطہ فرمالیجئے:
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت مئی 2020 ء میں انڈونیشیاء میں ہونے
والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند
جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
4 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دئیے۔7 اسلامی بہنوں نے روزانہ امیراہل سنت کا بیان/ مدنی مذاکرہ
سننے کی سعادت حاصل کی۔ ایک مدرستہ المدینہ بالغات لگایا گیا جس میں 7 اسلامی بہنوں نے تعلیم حاصل
کی۔ 8 مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھر ےاجتماعات ہوئے جن میں61
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔8 اسلامی بہنوں کے مدنی انعامات کے وصول ہوئے۔
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت مئی 2020 ء میں افریقن عرب میں ہونے
والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند
جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
9 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دئیے۔8 اسلامی بہنوں نے روزانہ امیراہل سنت کا بیان/ مدنی مذاکرہ
سننے کی سعادت حاصل کی۔ ایک مقام پر ہفتہ وار سنتوں بھر اجتماع ہوا جس میں 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔6
اسلامی بہنوں کے مدنی انعامات کے وصول ہوئے۔
Dawateislami