کانٹھ کابینہ نگران اسلامی بہن کا ڈویژن پاکبڑا کی نگران اسلامی بہن کےہمراہ اجلاس

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مرادآباد
زون ہند کی کانٹھ کابینہ نگران اسلامی بہن
کا ڈویژن پاکبڑا کی نگران اسلامی بہن
کےہمراہ اجلاس ہوا جس میں کانٹھ کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ذمہ داراسلامی بہنوں کی تقرری مکمل کرنے نیزمزید مدنی کاموں کو وقت پر مکمل کرنے کے
حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔
ڈربن ساؤتھ افریقہ میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ فی نیکس میں کفن دفن تربیتی
اجتماع کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر ِ اہتمام08جون2020ء کوساؤتھ
افریقہ کے شہر ڈربن میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ فی نیکس میں کفن دفن تربیتی
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں
سمیت کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع
میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے
طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن
دفن کے بارے میں معلومات فراہم کی۔
مدنی ریجن کویت ڈویژن فروانیہ میں
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام08جون2020ء کو مدنی ریجن کویت ڈویژن
فروانیہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نےاپنی ماتحت اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی عطیات کی بھر پور ترغیب دلائی نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے ،شارٹ کورسز
کروانے، مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے اور پڑھانے کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام8 جون
2020ء کو یوکےکے شہر بلیک کنٹری(Black Country) میں مدنی انعامات
اجتماع کاانعقاد کیا گیا جس میں میں23
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلات بریف
کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر
عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات
مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7 جون 2020ء کو یورپ کے ملک ناروے میں تین مقامات پر بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 40 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی بہن نے ”ماں اور تربیت اولاد “ کے موضوع پر بیان
کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں
کو اپنی اولاد کی اچھی اور نیک تربیت کرنے کے حوالے سے اہم نکات پیش کئےنیز دعوت
اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 6 جون 2020ء کو یورپ کے ملک ڈنمارک میں بذریعہ اسکائپ سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ
نگران اسلامی بہن نےلالچ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دنیاوی
لالچ کے نقصانات اور نیکیوں کی حرص کے فوائد پر اہم نکات پیش کئے نیز اسلامی بہنوں
کے آٹھ مدنی کاموں میں عملی طور پر شریک ہونے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام08جون 2020ء کو مدنی ریجن عرب شریف
میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس
میں زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ملک نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ڈیلی کلاسز شروع کروانےاور ون ڈے سیشن منعقد کروانے کے اہداف دئیے نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے
اور کارکردگی بہتر کرنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
ممبرا ، بھنڈارہ، ناگپاڑا اور بیلاسپور میں مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد

مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے، خوف خدا و عشق مصطفی ﷺ کی لازوال دولت دلانے کے
عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی
بہنوں کے63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئےاسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام5 جون كو ہند کے شہرممبرا میں 6 جون کو بھنڈارہ میں اور 7 جون 2020ء کو ناگپاڑا اور بیلاسپور میں اسکائپ اور کال کے ذریعے مدنی انعامات اجتماعات
کا انعقاد کیا گیا جن میں101 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے
ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آسٹریلیا، نیوزی لینڈ
اور فجی میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد فضیل
رضا عطاری نے عاشقان رسول کے درمیان کراچی سے بذریعہ ویڈیو لنک ”نوافل کے فضائل“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن کےشہرایڈنبرگ میں ”اپنی نماز درست کیجئے کورس “ کا سلسلہ جاری

اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت 4 جون 2020سے یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن کےشہرایڈنبرگ(Edinburgh )میں مقامی مدرسہ کے ذریعے 12دن پر مشتمل”اپنی نماز درست
کیجئے کورس “ کا آغاز ہواہے جس میں 18
اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کے اہم شرعی مسائل ، نماز کاعملی طریقہ نیز مسافر کی نماز کے احکام وغیرہ سے متعلق معلومات
فراہم کی جارہی ہے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام07 جون2020 ء بروز اتوار مدنی ریجن کے ممالک کی نگران اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں عرب
شریف،عمان اور قطر کی ملک نگران اسلامی بہنوں سمیت بحرین چشتی کابینہ کی نگران اسلامی بہن اور کویت کی دو ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہفتہ وار
رسالہ کارکردگی پر ذمہ داراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی، ڈونیشن فائنل کارکردگی بر وقت اور درست کارکردگی دینے کے لئے اسکی تیاری شروع کردینے کا ذہن
دیا نیزتقرری فارم کارکردگی مزید بہتر کرنے اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے
کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام07جون2020ء بروز اتوارکویت کے ڈویژن خیطان میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے اپنی ماتحت ذمہ داراسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ
لیتےہوئے تربیت کی اوراجلاس میں ذیلی سطح
پر شعبہ مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی
بہن کی تقرری کا اعلان بھی کیا نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے،ماہنامہ فیضان مدینہ
جون ایڈیشن کو15 جون2020ء تک مکمل مطالعہ کرنے، ڈیلی کلاسز شروع کرنے اورصراط
الجنان سے تفسیر کے مطالعےکا آغاز کرنے کی ترغیب دلائی۔