28 جمادی الاخر, 1446 ہجری
لندن ریجن ریڈنگ ڈویژن میں 12دن پر مشتمل آن لائن ”حسنِ کردار کورس “ کا
انعقاد
Wed, 17 Jun , 2020
4 years ago
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام یوکے لندن ریجن ریڈنگ(Reading)
ڈویژن میں 12دن پر مشتمل آن لائن ”حسنِ کردار کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس
میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں
شریک اسلامی بہنوں کواخلاقیات، کردار کی
درستگی، حقوق و فرائض، باطنی بیماریاں اور
ان کا علاج نیز شرعی مسائل سے متعلق معلومات فراہم کی۔ اس موقع پر کورس میں شریک
اسلامی بہنوں نےدعوت اسلامی کی کوششوں، کاوشوں کو بہت سراہا کہ ان مشکل حالات میں
دعوت اسلامی کس طرح دین کے کام کر رہی ہے اور علم دین کی روشنی پھیلا رہی ہے نیز
دعوتِ اسلامی کی ترقی کے لئے دعائیں بھی کیں۔