دعوت اسلامی کی مجلس آن لائن شارٹ کورسز کے تحت یکم جولائی 2020ء سے بیرون ملک کی تمام اسلامی بہنوں کے لئے ”سورہ رحمٰن تفسیر کورس “شروع ہونے جارہا ہے ۔ اس کورس کی مدت پانچ دن جبکہ دورانیہ ایک گھنٹہ12 منٹس ہوگا۔

بیرون ملک کی تمام اسلامی بہنوں سے اس کورس میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

آن لائن شارٹ کورسز میں ایڈمیشن کے لئےاپنی ذمہ دارکے ذریعے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ (صرف بیرون ملک کے لئے)

admission.onlinecourses@gmail.com


دعوت اسلامی کی مجلس آن لائن شارٹ کورسز کے تحت 20 جون 2020ء سے بیرون ملک کی تمام اسلامی بہنوں کے لئے ”طہارت کورس“شروع ہونے جارہا ہے ۔ اس کورس کی مدت پانچ دن جبکہ دورانیہ ایک گھنٹہ12 منٹس ہوگا۔

بیرون ملک کی تمام اسلامی بہنوں سے التجا ہے کہ اس کورس میں داخلہ لیں اور علم دین سےآگاہی حاصل کریں۔

آن لائن شارٹ کورسز میں ایڈمیشن کے لئےاپنی ذمہ دارکے ذریعے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ (صرف بیرون ملک کے لئے)

admission.onlinecourses@gmail.com


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں یوکے کے لندن ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لندن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے، زیادہ سے زیادہ تربیتی اجتماعات منعقد کرنے اور غسّالہ ٹیسٹ کروانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لیوٹن لندن کابینہ کے شہر چشم(Chesham میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں    میں یوکے بریڈ فورڈ ریجن میں آن لائن ”سوشل میڈیا ورکشاپ “ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 75 اسلامی بہنیں شرکت کی۔ کُل تین ورکشاپس کی ترکیب ہوئی جن میں سےدومقامی زبان میں تھیں۔اسلامی بہنوں نے ان ورکشاپس کو پسند کیا اور تجویز پیش کی کہ اس قسم کی ورکشاپس کو زیادہ سے زیادہ منعقد کیا جائے۔ جون میں ایسی مزید ورکشاپس کا سیٹ اپ کیا جائے گا، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بریڈ فورڈ ریجن میں بذریعہ اسکائپ”سیرت مصطفی کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو پیارے آقاﷺ کی سیرت کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ۔ اسلامی بہنوں کو کورس بہت پسند آیا اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی اور مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام یکم جون 2020ء سے یوکے بریڈ فورڈ ریجن میں پانچ مقامات پر 12 دن پر مشتمل آن لائن”اپنی نماز درست کیجئے کورس“کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 100اسلامی بہنوں شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو فقہ جس میں نماز کے اہم شرعی مسائل، نماز کے اوقات کا بیان ، نماز کاعملی طریقہ، قضا ء نما ز وں کا طریقہ، مسا فر کی نماز کے احکام، اس کے علاوہ دارالافتاء اہل سنت کے مفتیانِ کرام کے نماز کے مسا ئل پرمشتمل مختلف معلوماتی ویڈیو کلپس وغیرہ سے آگاہی فراہم کی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام  پچھلے دنوں یوکے لندن ریجن الفورڈ ڈویژن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژن کی 9 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور الفورڈ میں کس طرح مدنی کاموں کو بڑھایا جائے اور مدنی کاموں کو کس طرح مزید اچھے انداز میں کیا جائے اس پر کلام کیا نیزاپنے رابطے عوام اسلامی بہنوں کے ساتھ مضبوط رکھیں تاکہ ہفتہ وار رسالہ کارکردگی ، گھر درس، بیان سننے والیوں کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہو، اسلامی بہنوں کو مل جل کر اتفاق رائے سے مدنی کام کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن کا کابینہ اقر ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ اجلاس ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا  جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


 گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذ ریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور آن لائن مدنی کاموں کو مزید بہتر طریقے سے کرنے کی ترغیب دلائی نیز مزیدمدنی عطیات بڑھانے کا ذہن دیا۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ د نوں یوکےلندن ریجن سلاؤ لندن کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نمایاں کارکردگی پران کی حوصلہ افزائی بھی کی نیزمنسلک اسلامی بہنوں سے رابطہ مضبوط رکھنے اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام 10جون 2020ء یوکے کے ایسٹ لندن  کابینہ کے ڈویژن والتھم سٹو میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔