اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیر ِ اہتمام 11 جون2020ء کو اسکاٹ لینڈ ریجن کے گلاسگو شہر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن اجلاس ہوا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اسکاٹ لینڈ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے، زیادہ سے زیادہ تربیتی اجتماعات منعقد کرنے اور غسّالہ ٹیسٹ کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 11جون 2020ء کو لندن ریجن کے ایسٹ ہام  ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژن کی 8 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ایسٹ ہام میں کس طرح مدنی کاموں کو بڑھایا جائے اور مدنی کاموں کو کس طرح مزید اچھے انداز میں کیا جائے اس حوالے سے نکات فراہم کئے نیزاپنے رابطے عوام اسلامی بہنوں کے ساتھ مضبوط رکھیں تاکہ ہفتہ وار رسالہ کارکردگی ، گھر درس، بیان سننے والیوں کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہو، اسلامی بہنوں کو مل جل کر اتفاق رائے سے مدنی کام کرنے کا ذہن بھی دیا۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کا ملک بحرین کابینہ قادری کے ایک ذیلی نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئے تربیت کی اورون ڈے سیشن شروع کروانے، شارٹ کورس کروانے اور مدرسۃ المدینہ بالغات شروع کروانے کی ترغیب دلائی نیز آٹھ مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام11 جون 2020ء کو نارتھ امریکہ ریجن کے ملک کینیڈا کے شہر مسی ساگا (Mississauga) میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع منعقد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی ۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے مدنی انعامات پر عمل کرنے اور محاسبہ کی اہمیت پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ہاتھوں ہاتھ مدنی انعامات اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کروائی نیز اس کا طریقہ سمجھاتے ہوئے اجتماعی محاسبہ کے ذریعے رسالہ پر کروایا اور روزانہ غور و فکر کرتے ہوئے مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  مئی 2020 ء میں مدنی ریجن میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

317 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دئیے۔435 اسلامی بہنوں نے روزانہ امیراہل سنت کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے کی سعادت حاصل کی۔ 27 مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات منعقد ہوئے جن میں483اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔9 مقامات پر مدرسۃ المدینہ بالغات لگائے گئیں جن میں 50 اسلامی بہنوں نے تعلیم حاصل کی۔ علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں 70 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 


لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوف خدا و  عشق مصطفےٰ ﷺکی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت، امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف عطاری کابینہ میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع ِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بڑھانے اور اس پر استقامت پانے کا ذہن دیا نیز روزانہ محاسبہ کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔


ماہِ جون 2020ء سے دعوت اسلامی کی مجلس آن لائن شارٹ کورسز کے تحت بیرون ملک کے بچوں کے لئے ”بیسکس آف اسلام“ کورس جاری ہے ۔ اس کورس کی مدت سات دن جبکہ دورانیہ ایک گھنٹہ 12 منٹس ہے۔

والدین سےدرخواست ہے کہ اپنے بچوں کو اس کورس میں ضرور بالضرور داخلہ کروائیں۔

آن لائن شارٹ کورسز میں ایڈمیشن کے لئےاپنی ذمہ دارکے ذریعے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ (صرف بیرون ملک کے لئے)

admission.onlinecourses@gmail.com


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی خاص دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں ۔ مطالعہ کرنے یاسننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت کی بارگاہ میں پیش کی بھی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”اہم سوالات و جوابات“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (کینیڈا + امریکہ) کی تقریبا 825 اسلامی بہنوں نے رسالہ”اہم سوالات و جوابات“ پڑھنے /سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام11 جون 2020ء بروز جمعرات امریکہ کے شہر میامی (Miami) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے English میںHow Can Worship be Developed کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو ہر ہفتے اجتماع میں شرکت کرنے، فرض عبادت کے ساتھ ساتھ نفلی عبادت کرنے کا بھی ذہن دیا۔


ماہِ جون 2020ء سے دعوت اسلامی کی مجلس آن لائن شارٹ کورسز کے تحت بیرون ملک کے تمام اسلامی بہنوں کے لئے ”اپنی نماز درست کیجئے“ کورس جاری ہے ۔ اس کورس کی مدت 12 دن جبکہ دورانیہ ایک گھنٹہ 12 منٹس ہے۔

بیرون ملک کی تمام اسلامی بہنوں سے درخواست ہے کہ اس کورس میں داخلہ لیکر اپنی نماز درست کریں اور آخرت میں نجات کا ذریعہ بنائیں۔

آن لائن شارٹ کورسز میں ایڈمیشن کے لئےاپنی ذمہ دارکے ذریعے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ (صرف بیرون ملک کے لئے)

admission.onlinecourses@gmail.com


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 11 جون 2020ء بروز جمعرات کینیڈا کے شہر مسی ساگا (Mississauga) میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع منعقد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے مدنی انعامات پر عمل کرنے اور محاسبہ کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ غور و فکر کرتے ہوئے مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس آن لائن شارٹ کورسز کے تحت یکم جولائی 2020ء سے بیرون ملک کے بچوں  کے لئے ”اسلام کی بنیادی باتیں کورس “شروع ہونے جارہا ہے ۔ اس کورس کی مدت 30 دن جبکہ دورانیہ ایک گھنٹہ ہوگا۔

والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو اس کورس میں ضرور باالضرور داخلہ کروائیں۔

آن لائن شارٹ کورسز میں ایڈمیشن کے لئےاپنی ذمہ دارکے ذریعے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ (صرف بیرون ملک کے لئے)

admission.onlinecourses@gmail.com