اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام18 جون 2020ء کو ہند کے شہر پرتاب گڑھ اور ہمّت نگر میں کانفرنس کال کے ذریعے مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جن میں54اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام18 جون 2020ء کو مدنی ریجن عرب شریف حجازی زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں حجازی زون کی ذیلی تا زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ملک نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورجہاں جہاں ماہانہ اجتماع لاک ڈاوُن کی وجہ سے نہیں ہو رہے تھے وہاں ون ڈے سیشن شروع کروانے کی ترغیب دلائی نیزماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ اسکائپ یا کال کے ذریعے شروع کروانےکا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 جون 2020ءبروز جمعرات امریکہ کے شہر میامی (Miami) میں بذریعہ اسکائپ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریبا 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے ”فضول گفتگو“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو فضول باتوں سے بچتے ہوئے زبان کا قفل مدینہ لگانے کا ذہن دیا نیز ہر مدنی ماہ کی پہلی پیر شریف کو یوم قفل مدینہ لگانے کی ترغیب دلائی جبکہ گناہوں سے بچنے کےلئے روزانہ مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے کی نیت کروائی۔


گزشتہ دنوں  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی ریجن کابینہ فیضان قطب مدینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ ڈویژن سطح شعبہ مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اوردو نئی تقررياں کیں نیزاسلامی بہنوں کو تنظیمی طریقہ کار کے مطابق مدنی انعامات کی شعبے کو ترقی دینے اور بہتر انداز میں کارکردگی دینے کے حوالے سے نکات دئیے۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں ۔ اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں اپنی خاص دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں ۔ مطالعہ کرنے یاسننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”میٹھی زبان-قسط 7“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن سے تقریبا 869 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”میٹھی زبان-قسط 7“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  18 جون 2020ء بروز جمعرات کینیڈا کے شہر مسی ساگا(Mississauga) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریبا 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو حرص کے متعلق معلومات فراہم کی نیز نیکیوں میں حرص پیدا کرنے کےلئے اولیائے کرام کے ایمان افروز واقعات بیان کئےاور اپنی عبادت کا حریص بننے کا ذہن دیا ۔


شیخ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئےاسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں جمشید پور ارشدی کابینہ ڈویژن مخدوم اشرف میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بڑھانے اور اس پر استقامت پانے کا ذہن دیا۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے،  خوف خدا و عشق مصطفےٰ ﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئےاسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام18 جون 2020ء کو ہند کے شہر گورکھپور، مراد آباد،کردمپوری اور اننت ناگ میں اسکائپ اور کال کے ذریعے مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں60اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام25جون 2020ء برو زجمعرات رات 8:00 بجے بذریعہ سوشل میڈیا آن لائن سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا ۔اس اجتماع پاک میں خصوصی بیان مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمدفضیل رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

www.dawateislamimidlandsuk


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں   برمنگھم ریجن کے سینٹرل برمنگھم اور ایسٹ برمنگھم میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 145اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے ماں اور تربیت اولاد پر بیان کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئےڈویژن میں ہونے والے مزید مدنی کاموں میں شرکت کی ترغیب دلائی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام18 جون 2020ء کو یوکے کے شہر لیسٹر (Leicester) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے مدنی انعامات پر عمل کرنے اور محاسبہ کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ غور و فکر کرتے ہوئے مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام19 جون 2020ء سے یوکے مانچسٹر ریجن کےپریسٹن ، بلیک برن اور نیلسن کی تمام اسلامی بہنوں کے لئے ”اپنی نماز درست کیجئے“ کورس کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کورس کی مدت 12 دن جبکہ دورانیہ ایک گھنٹہ 12 منٹ ہے۔ پریسٹن، بلیک برن اور نیلسن کی تمام اسلامی بہنوں سے درخواست ہے کہ اس کورس میں داخلہ لیکر اپنی نماز درست کریں اور آخرت میں نجات کا ذریعہ بنائیں۔اس آن لائن شارٹ کورس میں ایڈمیشن کے لئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کرسکتے ہیں۔