دعوتِ اسلامی کا ایک تعلیمی ادارہ  بنام ” فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول “ بھی ہے ۔ یہ ادارہ بالخصوص ان بچوں بچیوں کے لئے ہے جو بپلک اسکول میں پڑھتے ہیں اور ان کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ باقاعدہ کسی دینی ادارے میں جاکر تعلیم دین حاصل کرسکیں۔

یہ اسکول اتوار والے دن تقریبا اڑھائی گھنٹے کا یہ اسکول ہوتا ہے جس میں کوالیفائیڈ اساتذہ کی زیرِ نگرانی بچوں کو اخلاق و کردار اور اسلامی نظریات اور شرم و حیا کے حوالے سے خصوصی تعلیم دی جاتی ہے، کریکٹر بلڈنگ پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

اسی ڈیپارٹمنٹ کے تحت گرمیوں کی چھٹی کے لئے ایک مہینے کا کورس ڈیزائن کیا گیا۔

اس حوالے سے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی بلال عطاری کہنا تھا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ عاشقانِ رسول کى مدنى تحرىک دعوت اسلامى کا اىک شعبہ” فىضان وىک اىنڈ اسلامک اسکول“ہے جس نے ثمر وىکىشن مىں اىک مہىنے کا کورس ڈىزائن کىا ہے۔ اس کورس کے کلاس کی ٹائمنگ ڈىلى 40 منٹ ہوگی جس مىں عقائدکے ساتھ ساتھ اخلاقىات، سىرت اور عبادات کے حوالے سے بہترىن اسلامک تعلىم پر رہنمائى ہوگى ۔اس کورس میں بچے اور بچىاں دونوں اىڈمىشن لے سکتے ہىں۔

اس کورس میں داخلہ لینے کے لئے نیچے دیئے لنک پر کلک کیجئے:

پاکستان

https://tinyurl.com/foisspk

امیریکہ

https://tinyurl.com/foissna

UK/Eu

https://tinyurl.com/foisseu

ہند

https://tinyurl.com/foissin


ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکزفیضان مدینہ میں رکن شوری حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری کے بچوں کی نانی  اور حنیف میمن بھائی کی والدہ کے ایصال ثواب کے سلسلے میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں مرحومہ کے اہل خانہ اور دیگر اسلامی بھائیوں سمیت نگران کابینہ سید صداقت عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی مفتی عبدالنبی حمیدی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔نگران کابینہ نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 17 جون 2020 ء  کو اسکاٹ لینڈ کے ریجن گلاسگو(Glasgow ) میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران اسلامی بہن نے اِحتِرامِ مسلم کے موضوع پر بیان کیا اور نیکی کی دعوت عام کرنے، دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے متعلق نکات فراہم کئے۔ اس مدنی حلقے میں درس سکھانے کا سلسلہ بھی ہوا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام17 جون 2020ء کو   یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن کے گلاسگو( Glasgow)ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے تکبر اور اس کی علامات کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام17 جون 2020ء  یوکے لندن ریجن میں 10 مقامات پر( چنگفورڈ ہیکنی، ٹوٹنگ،سڈبری، ریڈنگ، لوٹن، ، ملٹن کینز ، سلاؤ، واٹفورڈ ، آئلسبری) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً232 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام17 جون 2020ء  کو یوکے برمنگھم ریجن میں پانچ مقامات پر (اسٹوک آن ٹرینٹ ، بلیک کنٹری، ٹلفورڈ اوروالسال میں دو مقامات پر) بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 110اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے تکبر اور اسکی علامات کے موضوع پر سنتوں بھرےبیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئےمدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 جون 2020ء کو نارتھ امریکہ ریجن ہیوسٹن( Houston ) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 56 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے لالچ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ سمجھایا اور آئندہ ہونے والے مدنی انعامات اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 16 جون 2020ءسے نارتھ امریکہ ریجن یوبا سٹی( Yuba city)، میامی( Miami)اور ڈیلاس(Dallas) میں 8 دن پر مشتمل بچوں اور بچیوں کےلئے آن لائن Flowers of Jannah Course کا سلسلہ جاری ہے جن میں کم و بیش 31 بچے شرکت کررہے ہیں۔اس کورس میں بچوں کو احسن انداز میں قراٰنی واقعات،کلمے اور دعائیں یاد کروانا نیز سنتیں سیکھانے کا سلسلہ جاری ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 16 جون 2020ءسے نارتھ امریکہ ریجن ڈیلس (Dallas) میں 12دن پر مشتمل اسلامی بہنوں کےلئے آن لائن ”اپنی نماز درست کیجیئےکورس“ کا سلسلہ جاری ہے جس میں کم و بیش 21 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ اس کورس میں نماز کے فرائض و واجبات،سنن و مستحبات وغیرہ سکھانے کا سلسلہ جاری ہے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام15 جون 2020ء کو اراکین عالمی مجلس اور مجلس بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک سے 25اراکین نے بذریعہ اسکائپ شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے کام لاک ڈاؤن کے ایام میں مزید کس طرح بڑھائے جائیں نیزاجیر اسلامی بہنوں سے کس طرح کام لیا جائے اس پر تبادلہ خیال کیا، مزید یہ کہ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر تربیت بھی کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام15 جون کو ہند کے شہر بنگلور میں اور16 جون 2020ء کو کامٹی اور تھانہ میں اسکائپ اور کال کے ذریعے مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریبا95 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغاتِ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بڑھانے اور اس پر استقامت پانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 16 جون 2020ء کو بحرین چشتی کا بینہ میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بڑھانے اور اس پر استقامت پانے کا ذہن دیا نیزروزانہ محاسبہ کرنے اور رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔