دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 جون 2020ء کو نارتھ امریکہ ریجن کےشہر شکاگو(Chicago) اور سکوکی ( Skokie) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے،روزانہ فکر مدینہ کرنے اور شارٹ کورسز میں داخلہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ اوورسیز کا مدنی مشورہ ہوا جس میں  سری لنکا، کینیا، امریکا، کینیڈا، بنگلہ دیش اور ہند سمیت دیگر ممالک سے جامعۃ المدینہ تعلیمی امور کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمدی قاسم عطاری نے کراچی سے بذریعہ ویڈیو لنک ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی ۔

اسی طرح رکن شوریٰ حاجی محمد جنید مدنی عطاری نے پاکستان کے شہر فیصل آباد سے بذریعہ ویڈیو لنک ان اسلامی بھائیوں کوتعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔اس مدنی مشورے میں شریک ذمہ داران نے مفتی صاحب اور رکن شوریٰ کو اپنے اپنے ممالک میں تعلیمی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ جبکہ مفتی قاسم عطاری اور رکن شوریٰ حاجی جنید مدنی نے ان اسلامی بھائیوں کو جامعات میں ورچوئل کلاسز کو مضبوط کرنے اور جامعات المدینہ کے اساتذہ کرام کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر ِ اہتمام 16 جون2020ء  کوہند کے اجمیر ریجن میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا۔ اجمیر ریجن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے، زیادہ سے زیادہ تربیتی اجتماعات منعقد کرنے اور غسّالہ ٹیسٹ کروانے کی ترغیب دلائی۔


25 جون 2020ء سے اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام یوکے لندن ریجن سلاؤ(Slough) کی تمام اسلامی بہنوں کے لئے ”اپنی نماز درست کیجئے کورس“ ہونے جا رہا ہے ۔ اس کورس کی مدت 12 دن جبکہ دورانیہ ایک گھنٹہ 12 منٹ ہے۔سلاؤ(Slough) کی تمام اسلامی بہنوں سے درخواست ہے کہ اس کورس میں داخلہ لیکر اپنی نماز درست کریں اور آخرت میں نجات کا ذریعہ بنائیں۔

اس آن لائن شارٹ کورس میں ایڈمیشن کے لئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کرسکتے ہیں۔


22 جون 2020ء سے اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام لندن ریجن ایسٹ لندن کی تمام اسلامی بہنوں کے لئے حسن کردار کورس ہونے جا رہا ہے ۔ اس کورس کی مدت 12 دن جبکہ دورانیہ ایک گھنٹہ 12 منٹ ہے۔ایسٹ لندن کی تمام اسلامی بہنوں سے درخواست ہے کہ اس کورس میں داخلہ ضرور لیں ۔اس کورس میں اسلامی بہنوں کواخلاقیات، کردار کی درستی ، حقوق و فرائض، باطنی بیماریاں اور ان کا علاج نیز شرعی مسائل وغیرہ سے متعلق معلومات فراہم کی جائے گی ۔

اس آن لائن شارٹ کورس میں ایڈمیشن کے لئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کرسکتے ہیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر ِ اہتمام16جون2020ء کویوکے ویسٹ لندن کابینہ کے شہر ولڈسن گرین(Willesden Green) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ اس موقع پر پانچ اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت بھی کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام  یوکے لندن ریجن ریڈنگ(Reading) ڈویژن میں 12دن پر مشتمل آن لائن ”حسنِ کردار کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کواخلاقیات، کردار کی درستگی، حقوق و فرائض، باطنی بیماریاں اور ان کا علاج نیز شرعی مسائل سے متعلق معلومات فراہم کی۔ اس موقع پر کورس میں شریک اسلامی بہنوں نےدعوت اسلامی کی کوششوں، کاوشوں کو بہت سراہا کہ ان مشکل حالات میں دعوت اسلامی کس طرح دین کے کام کر رہی ہے اور علم دین کی روشنی پھیلا رہی ہے نیز دعوتِ اسلامی کی ترقی کے لئے دعائیں بھی کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام15 جون 2020ء کو اسکاٹ لینڈ ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ مدرسۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت ڈویژن مدرسۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اسکاٹ لینڈ ریجن کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ایک مُدَرِّسہ کو کس طرح اپنے کاموں پر استقامت لانا ہے ؟اپنی ماتحت کو کس طرح مضبوط بنانا ہے اس حوالے سے نکات فراہم کئے۔ اسکاٹ لینڈ میں مزید مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھانے کے  متعلق اہداف بھی دئیے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام8 جون 2020ء کو  یوکے کے برمنگھم ریجن میں 26 دن پر مشتمل ”مدنی قاعدہ کورس “کا سلسلہ جاری ہے جس میں کے 42 اسلامی بہنیں شرکت کی سعادت حاصل کر رہی ہیں۔ معلمہ اسلامی بہن کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو درست مخارج کیساتھ قراٰن پاک پڑھنا سیکھارہی ہیں اور دیگر شرعی مسائل کے بارے میں معلومات فراہم کر رہی ہیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام14 جون 2020ء  کولندن ریجن کے شہر ولڈسن گرین(Willesden Green)میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے تربيت اولاد کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14جون 2020ء بروز اتوار کو  یورپین ریجن کے ملک جرمنی کے مختلف ذیلی حلقوں میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے لالچ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دنیاوی لالچ کی مذمت اور نیکیوں کی حرص کے فوائد پرقراٰن و حدیث اور بزرگان دین کے اقوال کی روشنی میں اہم نکات پیش کئےنیز اسلامی بہنوں کے آٹھ مدنی کاموں میں عملی طور پرشرکت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 جون 2020ء کو کویت   کے ڈویژن فروانیہ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو کروناوائرس اور دیگر وباؤں سےبچنے کا طریقہ اور اورادو وظائف بتاتےہوے علم دین حاصل کرنے کاذہن دیا، ہر ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے ملنے والا رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی اور ہر ہفتے نئی اسلامی بہنوں کو اجتماع میں شرکت کروانے کا بھی ذہن دیا۔