دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام21 جون 2020ء  یوکے برمنگھم ریجن، ایسٹ مڈلینڈز کابینہ کے ڈویژن نوٹنگھم ، ڈربی ، پیٹربورو ، لیسٹر اور برٹن میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 150 اسلامی بہنوں نے شر کت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے ” کرونا وائرس اور دیگر بیماریوں“ سے قابو پانے کے لئے اورادو وظائف بیان کئے۔ مبلغات دعوت اسلامی نے صبر و شکر کے ساتھ رب کی رضا پر راضی رہنےاور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔