اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام یکم جون 2020ء سے عمان میں دومقامات پر 30 دن پر مشتمل آن لائن ”فیضانِ تجوید و نماز کورس“ کا آغاز ہوا جن میں کم و بیش 26 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو تجوید (مدنی قاعدہ،چھ کلمے، ایمان مفصل و مجمل،تلبیہ و تشریق)،فقہ(وضو،غسل نماز اور دیگر اہم شرعی مسائل) اور تربیت(بیانات و مدنی تربیت) جیسے اہم مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام یکم جون 2020ء سے یو کے کے شہر برمنگھم میں تین مقامات پر 12 دن پر مشتمل آن لائن”اپنی نماز درست کیجئے کورس“کا آغاز ہوا جن میں کم و بیش 46اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو فقہ جس میں نماز کے اہم شرعی مسائل، نماز کے اوقات کا بیان ، نماز کاعملی طریقہ، قضا ء نما ز وں کا طریقہ، مسا فر کی نماز کے احکام، اس کے علاوہ دارالافتاء اہل سنت کے مفتیانِ کرام کے نماز کے مسا ئل پرمشتمل مختلف معلوماتی ویڈیو کلپس وغیرہ سے آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا،چنانچہ9شوال المکرم1441ھ کو بیرون ممالک میں 1ہزار536اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کی۔ 2ہزار989اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک پڑھے۔2ہزار809اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے کی ترکیب بنائی۔1ہزار774 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کی ترکیب بنائی۔1ہزار461 اسلامی بہنوں نے مستقل قفلِ مدینہ لگانے کی ترکیب بنائی۔6ہزار835 اسلامی بہنوں نے ماہ مدنی انعامات منانے کی ترکیب بنائی۔ 5 اسلامی بہنوں نے ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اپنے ذیلی حلقہ کی مدنی انعامات ذمہ دار یا اس میل آئی ڈی پر رابطہ فرمالیجئے


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا،چنانچہ8شوال المکرم1441ھ کو بیرون ممالک میں 1ہزار675 اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کی۔ 2ہزار564 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک پڑھے۔2ہزار228اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے کی ترکیب بنائی۔12 منٹ مطالعہ کی 1ہزار481 اسلامی بہنوں نے ترکیب بنائی۔1ہزار461 اسلامی بہنوں نے مستقل قفلِ مدینہ لگانے کی ترکیب بنائی۔6ہزار902 اسلامی بہنوں نے ماہ مدنی انعامات منانے کی ترکیب بنائی۔

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اپنے ذیلی حلقہ کی مدنی انعامات ذمہ دار یا اس میل آئی ڈی پر رابطہ فرمالیجئے


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام31مئی 2020ء بروز اتوار عالمی مجلس مشاورت  نگران اسلامی بہن کا ترکی کی نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ترکش اسلامی بہنوں سے ملاقات کرکے انہیں شارٹ کورسز کروانےاور ہفتہ وار اجتماع شروع کروانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 31 مئی 2020ء کو ڈنمارک کے علاقے کو پن ہیگن میں بذریعہ اسکائپ مقامی زبان میں  سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبًا 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی اولاد اور اپنے گھر والوں کی اصلاح کرنے کے متعلق اہم نکات پیش کئے نیز مدنی انعامات کا تعارف کراتے ہوئے اپنے شب روز مدنی انعامات کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 30 مئی 2020ء کو  یورپ کے ملک ڈنمارک میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”ماں اور تربیت اولاد “ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی اولاد کی اچھی اور نیک تربیت کرنے کے حوالے سے اہم نکات پیش کئےنیز اسلامی بہنوں کو روزانہ گھر درس دینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام30 مئی 2020ء کو عالمی مجلس علاقائی دورہ  ذمہ دار اسلامی بہن کا سری لنکا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور لاک ڈاون میں مدنی کام کے انداز پرکلام کیا نیزکارکردگی شیڈول اور کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام28 مئی 2020ء کو عالمی مجلس علاقائی دورہ  ذمہ دار اسلامی بہن کا موزمبیق کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز کارکردگی وقت پر میل کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ کابینہ پر تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” فطرے کے ضروری مسائل “پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریباً 2ہزار627 اسلامی بہنوں نے ”رسالہ فطرے کے ضروری مسائل“ پڑھنے اور سننے کی سعادت حاصل کی۔

شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا،چناچہ7 شوال المکرم1441ھ کو بیرون ممالک میں نفل روزوں کی نیتیں 2ہزار195 اسلامی بہنوں نے کی۔ 1200 درودپاک 4ہزار11 اسلامی بہنوں نے پڑھے۔3ہزار524اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے کی ترکیب بنائی۔12 منٹ مطالعہ کی 2ہزار405 اسلامی بہنوں نے ترکیب بنائی۔مستقل قفلِ مدینہ لگانے کی 1ہزار951 اسلامی بہنوں نے ترکیب بنائی۔ماہ مدنی انعامات منانے کی7ہزار402 اسلامی بہنوں نے ترکیب بنائی۔

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اپنے ذیلی حلقہ کی مدنی انعامات ذمہ دار یا اس میل آئی ڈی پر رابطہ فرمالیجئے


مدینہ منورہ میں عالمی وباء کے پیش نظر مسجد نبوی ﷺ کو زائرین اور دیگر عاشقان رسول کیلئے بند کردیاگیا تھا۔ تاہم اب مسجد نبوی ﷺ میں 31مئی 2020ء بروزاتوار فجر کی نماز سے محدود تعداد میں نمازیوں کےداخلے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔مسجد نبوی ﷺ میں داخلے کیلئے سماجی فاصلوں سمیت تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازم ہوگا۔