اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات   کے زیر ِ اہتمام4جولائی 2020ء بروز ہفتہ کراچی ایسٹ زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں تمام کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی انعامات و مدنی مذاکرہ کارکردگی کی وصولی کے حوالے سے اہم نکات دئیے۔ مدنی انعامات اجتماعات اور مدنی مذاکرہ کے اجتماعات ہر علاقے میں رکھنے کا ذہن دیا نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات   کے زیر ِ اہتمام4جولائی 2020ء بروز ہفتہ کورنگی کابینہ میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی علاقہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتو ں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنےاور اس کی کار کردگی بھی آگے بڑھانے کی ترغیب دلائی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام4جولائی 2020ء بروز ہفتہ بہاولنگر میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن مدنی انعامات ذمہ دار اور حلقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو 12 مدنی انعامات سمجھائے نیز اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات اور مدنی مذاکرے کی پابندی کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر ِ اہتمام3جولائی 2020ء کو لاڑکانہ زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہواجس میں کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بذریعہ اسکائپ شرکت کی۔ زون سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی انعامات کے اجتماعات کو بڑھانے نیز شعبے کے مدنی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے نکات دئیے۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ ملک و بیرون ملک میں ہونے والے مدنی کاموں کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

25ہزار445 اسلامی بہنوں نے روزانہ محاسبہ کی ترکیب بنائی۔

12ہزار686 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

25ہزار214 اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے کی ترکیب بنائی۔

25ہزار400 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک پڑھے۔

27ہزار221 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کی ترکیب بنائی۔

9ہزار143 اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کیں۔

6ہزار755 اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھے ۔

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس میل آئی ڈی پر رابطہ کریں :


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 29 جون 2020ء کو لاڑکانہ زون دادوکابینہ میں مدنی انعامات اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس مدنی انعامات کی کابینہ  ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی انعامات کا تعارف پیش کیا اور مدنی انعامات پر عمل کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی  بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 29جون 2020ء کو سیالکوٹ زون میں ٹیلیفونک مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مدنی انعامات کی کابینہ، زون اور ریجن سطح کی ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاک سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ جات کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور شعبے پر تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف طے کئے۔ مدنی مشورے میں کارکردگی شیڈول فالو اپ کرنے کا بھی ذہن دیا گیا۔


مجلس مدنی انعامات کی ماہِ شوال المکرم 1441ھ کی مجموعی کارکردگی درج ذیل ہے:

کراچی ریجن میں 45 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش374 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 8ہزار961 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں ۔

حیدرآباد ریجن میں 32 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش312 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 4ہزار802 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں ۔

ملتان ریجن میں 3 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 3ہزار66 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں ۔

فیصل آباد ریجن میں 30 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش316 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 3ہزار964 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں ۔

لاہور ریجن میں 17 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش367 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 4ہزار164 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں ۔

اسلام آباد ریجن میں 5 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش59 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 2ہزار398 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر ِ اہتمام30جون 2020ء کورحیم یار خان زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن کی مدنی انعامات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی انعامات و مدنی مذاکرہ کارکردگی وقت پر دینے ، ماتحت و ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مربوط رہنے کا ذہن دیا۔ عوام اسلامی بہنوں کے مدنی انعامات اجتماع کو مضبوط کرنے کی نیتیں کروائیں اور عاملاتِ مدنی انعامات اور مدنی انعامات کے رسائل تقسیم و وصول میں اضافے کے لئے ذیلی حلقہ سطح تک کوشش تیز کرنےکا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام30 جون 2020ء کو بذریعہ کانفرنس کال تمام ریجن شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان مجلس مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے ابتداً اچھی اچھی نیتوں کے بعد مدنی انعامات پر عمل بڑھانے کے حوالے سے تربیتی نکات دئیے نیزماہانہ مدنی انعامات و مدنی مذاکرہ کارکردگی کو مزید بہتر کرنے اور لاک ڈاؤن کے ایام میں مدنی انعامات کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے ۔ ماتحت کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے انکے مسائل حل کرنے کا ذہن دیا ۔ مدنی مذاکرہ کارکردگی کو 100 فیصد وصول کرنے کے چند ذرائع بتائے اور آن لائن مدنی انعامات اجتماع کی ترکیب مضبوط بنانے کے لئے ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کو اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام28جون2020ء کو سیہون کابینہ کی بھان ڈویژن میں آن لائن مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں آگاہی فراہم کرتےہوئے عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام جھنگ زون چنیوٹ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں بھوانہ، سیٹلائٹ ٹاؤن اور دل خوشاب ڈویژن نے شرکت کی۔زون سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور لاک ڈاؤن کے ساتھ کیسے مدنی انعامات اور مدنی مذاکرہ کارکردگی مضبوط کی جا سکتی ہے اس حوالے سے نکات دئیے ۔