شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا،چنانچہ پاکستان و بیرون ممالک میں 7ہزار285اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کیں۔3 ہزار979 اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھے۔22 ہزار827اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک پڑھے۔23ہزار528اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے کی ترکیب بنائی۔24ہزار37اسلامی بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کی ترکیب بنائی۔24 ہزار163 اسلامی بہنوں نے غور و فکر کے ذریعے اپنے اعمال کا محاسبہ کیا۔10ہزار535اسلامی بہنوں نے ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں

islamibahan.inamat@dawateislami.net


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 26جون2020ء بروز جمعہ عالمی مجلس مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن کا شعبہ جامعۃ المدینہ للبنات کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ اجلاس ہواجس میں عالمی مجلس مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ کے مدنی عملے اور طالبات کو مدنی مذاکرہ دیکھنےکی ترغیب دلائی نیز ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہئے؟ اس حوالے سے نکات فراہم کئے، لاک ڈاؤن میں مدنی انعامات کا رسالہ نہ ملنے کی صورت میں کس طرح مدنی انعامات کی ترکیب بنائی جائے اس پر بھی نکات دئیے جبکہ زیادہ سے زیادہ آن لائن مدنی انعامات اجتماع منعقد کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام26جون2020ء کو بہاولپور زون میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نیت کی فضیلت پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آئندہ جائز کاموں سے پہلے اچھی نیتیں کرنے اور اپنے شب و روز مدنی انعامات کے مطابق گزارنے کی ترغیب دلائی۔


  اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام26جون2020ء بروز جمعہ محمودآباد کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن مدنی انعامات ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اپنا باقاعدہ جدول بنانے کی ترغیب دلائی نیزشعبہ مدنی انعامات کی کارکردگی بڑھانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کروانے کے حوالے سے نکات دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام25جون2020ء بروز جمعرات  میانوالی زون کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں زون مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور وقت پر کاکردگی دینے کا ذہن دیا نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 23 جون 2020ء کو حیدر آباد ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدر آباد ریجن کی  زون سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا کی تربیت کی ۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا کو مدنی مذاکرے کی کارکردگی وصول کرنے کے ذرائع بتائے ، مدنی کاموں میں آنے والے مسائل کے حل بتائے اور مدنی انعامات اجتماعات مضبوط کرنے ترغیب دلائی۔


23جون 2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن سطح کی مدنی انعامات  ذمہ داراور تمام ذمہ داران اسلامی بہنوں کا ٹیلیفونک مدنی مشورہ ہوا ۔ مدنی مشورے میں نیتوں کے بعد شوریٰ کے مدنی پھول بیان کئے گئے ، لاک ڈاؤن میں مدنی انعامات پر عمل کرنے کا طریقہ بتایا گیا، مدنی انعامات کی کارکردگی جمع کروانے ، کارکردگی کو بہتر بنانے اور اسلامی بہنوں سے مدنی کاموں کے حوالے روابط مضبوط رکھنے کا ذہن دیا گیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 22 جون 2020ء کو شمالی زون کی کابینہ  واہگہ ٹاؤن اور ڈویژن ذمہ داران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔ زون سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی انعامات کی کارکردگی کاتقابلی جائزہ لیا اور تقرری مکمل کرنے پر توجہ دلائی۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی انعانات اجتماع کا عملی شیڈول مکمل کرنے اور مدنی انعامات کے حوالے سے اہداف دیئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 22جون 2020ء کورحیم یار خان زون ، صادق آباد کابینہ کی ڈویژن ذمہ داران اسلامی بہنوں میں اجلاس ہوا۔ زون سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی انعامات فارمز کو سمجھایااور کارکردگی وقت پر دینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 23جون 2020ء کو عالمی سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اور شعبہ فیضان مرشد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ذمہ داران کو تربیتی نکات پیش کئے گئے، مدنی انعامات کے متعلق ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے، شعبے کے متعلق مدنی پھول دیئےاور جہاں جہاں ذمہ داران کی تقرریاں نہیں ہے وہاں تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 21 جون 2020ء کوملتان زون کی ولایت آباد مدنی ڈویژن میں مدنی انعامات اجتماع ہوا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجتماع میں مدنی انعامات کے متعلق سنتوں بھرا بیان کیااور مدنی انعامات کو پُر کرنے کا ذہن دیا گیا۔ اجتماع کے اختتام پر کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 23 جون 2020ء کو ڈیفنس کابینہ کے ذیلی حلقہ میں آن لائن تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی انعامات 8 فیضان سلام پر کلام کیا اور  اسلامی بہنوں کو کورس کے دوران مدنی انعامات پر استقامت کے ساتھ کیسے عمل کیا جائے اس حوالے سے رہنمائی کی۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکاکو سلام کو عام کرنے، پچھلا رسالہ عام کرنے، پچھلا رسالہ جمع کروانےاور موبائل اپلیکیشن کے ذریعے غورو فکر کا ذہن دیا۔