اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام26جون2020ء بروز جمعہ محمودآباد کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن مدنی انعامات ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اپنا باقاعدہ جدول بنانے کی ترغیب دلائی نیزشعبہ مدنی انعامات کی کارکردگی بڑھانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کروانے کے حوالے سے نکات دئیے۔