اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر
اہتمام11ستمبر 2020ء کوفیصل آباد ریجن میانوالی زون میں مدنی انعامات اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مدنی انعامات زون،
کابینہ اور ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے قفل مدینہ لگانے
اور جوانی کیسے گزارنی چاہیے کے بارے میں مدنی پھول دئیے نیزمدنی انعامات اپلیکیشن
استعمال کرنے کا طریقہ کار سمجھایااور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کی
ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام لاہور ریجن مانسہرہ کابینہ میں مدنی انعامات انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی انعامات پر عمل کرنے ،وقت مقررہ پر فکر
مدینہ کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔
حیدرآباد زون ، ڈویژن تلک چاڑی، علاقہ سرفراز کالونی میں مدنی انعامات اجتماع
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام 13 ستمبر 2020ء کو حیدرآباد زون ، ڈویژن تلک چاڑی، علاقہ سرفراز کالونی میں مدنی انعامات اجتماع منعقد کیا
گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ملتان ریجن ڈیرہ غازی خان زون میں مدنی انعامات کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں ملتان
ریجن ڈیرہ غازی خان زون میں مدنی انعامات
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی انعامات کی ریجن ذمہ دار
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور مدنی انعامات کے مدنی
پھول سمجھائے نیز لاک ڈاؤن کے بعد کارکردگی بہتر بنانےکے اہداف لئے۔
مجلس مدنی
انعامات کے تحت ملک و بیرون ملک کی مختلف
مدنی کاموں کی تحریک کی کارکردگی
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر
مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ ملک و بیرون ملک میں ہونے والے
مدنی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:
روزانہ محاسبہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:
57ہزار838
روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 21ہزار223
روزانہ آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 23ہزار928
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 49ہزار940
1200مرتبہ درودپاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 38ہزار221
313 مرتبہ درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 50ہزار292
12 منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 59ہزار468
نفل روزوں کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 17ہزار196
نفل روزے
رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 11ہزار41
تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 3ہزار439
اگر کوئی اسلامی
بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس میل آئی ڈی پر رابطہ کریں:
فیصل آباد ریجن
ساہیوال زون کی ڈویژن میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام11
ستمبر2020ء کو فیصل آباد ریجن ساہیوال زون کی ڈویژن میں مدنی انعامات اجتماع کا
انعقاد ہوا جس میں مدنی انعامات پاک سطح ذمہ دار، ریجن، زون اور کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے شعبے کو
بڑھانے پر اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور مختلف مدنی انعامات پر عمل کرنے کے مدنی
پھول دئیے۔
کراچی ریجن کی مجلس مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر
اہتمام 10ستمبر 2020ء کوکراچی ریجن کی مجلس مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤتھ زون ، ا یسٹ زون ، گڈاپ زون اور کوئٹہ زون کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبہ
مدنی انعامات میں کمزوریوں کی وجوہات معلوم کرتے ہوئےان کمزوریوں کو دور کرنے کا
ذہن دیا نیز مدنی مذاکرہ کارکردگی مضبوط بنانےاور اپنے اپنے زون میں شعبہ مدنی انعامات کو مضبوط بنانے کی
ترغیب دلائی۔
کراچی ریجن ساؤتھ زون کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر
اہتمام 10ستمبر 2020ء کوکراچی ریجن ساؤتھ زون کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن مدنی
انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے ”ذمہ
دار کو کیسا ہونا چاہیے“ کہ موضوع پر بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیز
مدنی انعامات و مدنی مذاکرہ کارکردگی کو بہتر کس طرح کیا جائےاس حوالے نکات فراہم کئے ۔
فیصل
آباد ریجن میانوالی کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر
اہتمام فیصل آباد ریجن میانوالی کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں میانوالی کابینہ کی مجلس مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور کارکردگی وقت پرجمع کروانےکی
بھرپورترغیب دلائی نیز شعبے کےمدنی کام کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتر لانے کے
حوالے سے نکات فراہم کئے۔
کراچی ریجن ملیر کابینہ میں مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن ملیر کابینہ میں مدنی انعامات کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں 05 ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
سطح کی مجلس مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کی مزید ترقی اور نئے تقرری کے اہداف دیئے۔شیڈول پر پابندی سے عمل کی طرف توجہ دلائی گئی اور
ماتحت سے وصول کرکے نمبر دینے کی مضبوط ترغیب دلائی گئی۔
کراچی ریجن ایسٹ زون کی ملیرمیمن کابینہ میں مدنی انعامات
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر
اہتمام 07ستمبر 2020ء کو کراچی ریجن ایسٹ زون کی ملیرمیمن کابینہ میں مدنی
انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں آٹھ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
انعامات کی زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور
عاملاتِ مدنی انعامات کی کمی کو دور کرنے نیزکارکردگی میں اضافہ کرنے کے حوالے سے نکات دئیے۔
ماتحت اسلامی بہنوں کے مدنی مشوروں کو وقت پر لینے اور مدنی تحریکوں میں اضافے کے
حوالے سے ترغیب دلائی۔
کراچی ریجن
ساؤتھ زون کی ڈیفنس کابینہ میں مدنی
انعامات اجتماع کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن
ساؤتھ زون کی ڈیفنس کابینہ میں مدنی
انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈیفنس
کابینہ مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے ”محاسبہ“ کے موضوع
سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک
میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی
انعامات پر عمل کرنے، اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے، مدنی انعامات کا رسالہ ہر
ماہ جمع کروانے اور ہر ماہ کی پہلی پیر کو
یومِ قفل مدینہ منانے کا ذہن دیا۔