اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام11ستمبر  2020ء کوفیصل آباد ریجن میانوالی زون میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدنی انعامات زون، کابینہ اور ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے قفل مدینہ لگانے اور جوانی کیسے گزارنی چاہیے کے بارے میں مدنی پھول دئیے نیزمدنی انعامات اپلیکیشن استعمال کرنے کا طریقہ کار سمجھایااور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کی ترغیب دلائی۔