اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام ملتان مکی کی ڈویژن رنگیل پور  میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ” احترام مسلم“ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔ 


شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا۔

ملک و بیرون ملک میں

71,694اسلامی بہنوں نے روزانہ محاسبہ کیا۔

21,962اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھا۔

25,822 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھا۔

54,624 اسلامی بہنوں نے گھر درس دئیے۔

1200 درودپاک 38,358 اسلامی بہنوں نے پڑھے۔

313 درود پاک 59,819 اسلامی بہنوں نے پڑھے۔

67,852 اسلامی بہنوں نے 12منٹ مطالعہ کیا۔

13,270 اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کیں ۔

9,029اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھے۔

6,019 اسلامی بہنوں نے تہجد پڑھی۔

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں

islamibahan.inamat@dawateislami.net

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان  ریجن ، شجاع آباد زون ، کابینہ میلسی میں مدنی انعامات کا مدنی حلقہ ہوا جس میں مدنی انعامات کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی اور مدنی انعامات کے اجتماعات کے بارے میں نیت کروائی نیز مدنی انعامات کے اہداف بھی لئےگئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام  پچھلے دنوں ملتان ریجن ، شجاع آباد زون اور کابینہ میلسی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار ،کابینہ ذمہ دار، زون نگران، ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔

مدنی مشور ے میں مدنی انعامات کی کارکردگی کی مضبوطی کا ذہن دیا گیا اور اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کا اجلاس لینے کا بھرپور ذہن دیا گیا اور مدنی انعامات اجتماع کی ترغیب دلائی گئی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 26 ستمبر 2020 ء کو بروز ہفتہ حیدرآباد ریجن  مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے میر پور خاص زون میں مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں تقرری کے اہداف دئیے گئے۔ماہانہ مدنی مشورہ کرنے ،محاسبہ تحریک کو مضبوط کرنے، مدنی انعامات کے اجتماع کو مضبوط کرنے ، جنت کا راستہ کورس ہر ڈویژن میں کروانے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مدنی انعامات کے مکتب لگانے کا ذہن دیا گیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبے مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی، کورنگی کے علاقہ ناصر کالونی میں مدنی انعامات ذمہ دار  اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں علاقہ تا ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی انعامات کے شعبے کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز محاسبہ کارکردگی پر توجہ دلائی ۔ مدنی مذاکرہ سننے اور اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں  کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 19ستمبر2020ء کوکراچی گلستانِ جوہر کے علاقہ بھٹائی آباد میں بذریعہ واٹس ایپ مدنی انعامات کا اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیان کے ذریعے شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی تفصیل اور آسانیاں بتاتے ہوئےان کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی اور پابندی کے ساتھ ہر ماہ مدنی انعامات کا رسالہ ذمہ دار کو جمع کروانے کا ذہن بھی دیا ۔ مدنی انعامات ایپلیکیشن کی ترغیب بھی دلائی گئی اور اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ بھی سمجھایا ۔

اسلامی  بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 21ستمبر2020ء کو کراچی کے علاقے صدر میں مدنی انعامات کی زون ذمہ دار نے اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیاجس میں 15 مدنی انعامات کی زون ذمہ دار نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مدنی انعامات کی کارکردگی مضبوط کرنے کا ذہن دیتے ہوئے محاسبہ تحریک مضبوط کرنے پر کلام کیا گیا۔ مدنی مذاکرے کے فوائد بتاتے ہوئے مدنی مذاکرے نہ دیکھنے سننے والیوں کے درمیان مدنی انعامات اجتماع کرنے کا ذہن دیا گیا تاکہ مدنی مذاکرے کی اہمیت اجاگر کی جائے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر اہتمام 25 ستمبر 2020ء کو لاہور ریجن کابینہ میراں حسین زنجانی میں بذریعہ واٹس ایپ مدنی انعامات کا اجتماع منعقد ہوا جس میں محاسبہ کی اہمیت اور روزانہ اپنے اعمال کی غوروفکر پر بیان ہوا آخر میں مدنی انعامات کے متعلق سوالات کے جوابات بھی دئیےگئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام ملتان ریجن شجاع آباد زون میلسی کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا علاقہ سطح مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی انعامات کارکردگیوں کے فارم سمجھائے نیز شعبے میں تقرریوں کے اہداف دیتے ہوئے مدنی انعامات اجتماعات کروانے کا ذہن دیا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام ملتان ریجن احمد پور شرقیہ زون کی یزمان کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا حلقہ سطح مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیزمدنی انعامات کارکردگیوں کے فارم سمجھائے گئے نیزشعبے میں تقرریوں کے اہداف دئیے گئے اورمدنی انعامات اجتماعات کروانے کا ذہن دیا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 21ستمبر 2020ء  کو فیصل آباد ریجن نگران نے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیاجس میں رکن ریجن اور اراکینِ زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت فرمائی اور محاسبہ تحریک میں شرکاء کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا ۔ شعبہ کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے نکات فراہم کیے ۔