مجلس شارٹ
کورسز اور مجلس اصلاح اعمال کے زیر
اہتمام پچھلے دنوں تین دن کا جنت کا راستہ
کورس

اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز اور مجلس اصلاح
اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدر آباد میں تین دن کا جنت کا راستہ کورس 176
مقامات پر منعقد ہوا جس میں 2048 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں
نیک اعمال کارڈ پر عمل کرنا اور زوزانہ اس کے مطابق شیڈول بنانے کا آسان طریقہ
سمجھایا گیا ۔ 1455 اسلامی بہنوں نے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی نیت کی ۔1441
اسلامی بہنوں نے ہر ماہ اپنا نیک اعمال کا کارڈ جمع کروانے کی نیت کی جبکہ121
اسلامی بہنوں نے دارالسنہ میں ہونے والے رہائشی کورس کرنے کی نیت اظہار کیا۔

الحمدلله عزوجل گزشتہ مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ نے یومِ قفلِ مدینہ اور ایامِ قفلِ مدینہ منانے کی ترغیب دلائی اور ایام
ِقفلِ مدینہ منانے والوں اور والیوں کے لیے دعا بھی ارشاد فرمائی۔ اسی ترغیب کے تحت حیدرآباد ریجن میں 1 اکتوبر تا
3 اکتوبر اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ اور ایام قفل مدینہ منائے جس میں1076
اسلامی بہنوں نے یومِ قفل مدینہ منایا۔129ااسلامی بہنوں نے ایامِ قفل مدینہ منائے۔622
اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ پڑھا۔

دعوت اسلامی
کے تحت 8 اکتوبر 2020 ء کو کراچی کورنگی کے علاقے ابراہیم حیدری اور ناصر کالونی میں
مجلس اصلاح اعمال کا اجتماع ہواجس میں متعلقہ شعبے کی کابینہ اور ڈویژن مشاورت
اسلامی بہنوں سمیت 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ
اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد
زون جامشورو کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبہ پر تقرریاں مکمل کرنے کاذہن دیا نیز شعبے کے نئے نکات
سمجھاۓ اور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس نیک اعمال کے زیرِ اہتمام
27 ستمبر 2020ء کوملتان ریجن ، ملتان زون ، کابینہ ملتان مکی کی ڈویژن رنگیل پور میں نیک
اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں
احترام مسلم کے موضوع پر ریجن ذمہ دار نے بیان کیا اسلامی بہنوں کو نیک کام سمجھائے گئے اور اپناجائزہ لینے کی نیتیں بھی
کروائی گئیں۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس نیک اعمال کے زیر اہتمام 1 اکتوبر2020 ء کو کراچی کے علاقہ سرجانی میں مجلس نیک اعمال کااجتماع ہواجس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس نیک اعمال (مدنی انعامات) زیر اہتمام 1 اکتوبر 2020 ء کو کراچی، ڈرگ کالونی میں ذیلی
تک ذمہ دارا سلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 36 نیک
کام ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
فیصل آباد اور جڑنوالہ زون کا پاکستان اصلاح
اعمال (مدنی انعامات) ذمہ دار کامدنی
مشورہ

دعوت اسلامی
کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام بروز
ہفتہ 3 اکتوبر فیصل آباد ریجن، میں فیصل
آباد اور جڑانوالہ زون کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اصلاح اعمال ریجن تا ڈویژن سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
63 نیک
اعمال کا رسالہ انگریزی ماہ کی پہلی تاریخ وصول کرنے اور روزانہ نیک اعمال کا
جائزہ لینے اور یومِ قفل مدینہ پہلی پیر شریف منانے کا ذہن دیا ۔ پاک سطح ذمہ دار نےنیک اعمال اور مدنی مذاکرہ کے مدنی پھول اور کارکردگی فارم سمجھائے نیز نیک
اعمال اجتماع کروانے کی بھرپور ترغیب دلائی
۔ ذمہ داران کو کارکردگی شیڈول سمجھاتے ہوئے اپنا شیڈول وقت پر جمع کروانے اور
ماتحت اسلامی بہنوں کے شیڈول چیک کرنے کی ترغیب دلائی ۔
مجلس اصلاحِ
اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے زون سطح کی
ذمہ داران کا بذریعہ کال مدنی مشورہ

مجلس مدنی
انعامات کے تحت ملک و بیرون ملک میں مختلف مدنی کاموں کی تحریک کی کارکردگی

شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر
مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ ملک و بیرون ملک میں مختلف مدنی کاموں کی
تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:
روزانہ محاسبہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 78ہزار279
روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:
26ہزار524
روزانہ آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:24ہزار248
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 53ہزار455
1200 مرتبہ درودپاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:
37ہزار
313 مرتبہ درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:
61ہزار392
12 منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 66ہزار313
نفل روزوں کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 14ہزار921
نفل روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 9ہزار608
تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 5ہزار768
اگر کوئی
اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ کریں:
مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام سرگودھا زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 2 اکتوبر 2020ء کو
سرگودھا زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ،ریجن سطح،2 زون سطح،6 کابینہ سطح اور ڈویژن سطح
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورمدنی انعامات کا رسالہ انگریزی ماہ کے
حساب سے فِل کرنے، کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیا نیز یومِ قفل مدینہ بھی انگریزی
ماہ کی پہلی پیر شریف کو منانے اور اس کی تشہیر کرنے کے حوالے سے نئےنکات سمجھائے ۔
کارکردگی شیڈول کے مطابق مدنی کام کرنے کا ذہن دیااوراپنا کارکردگی شیڈول وقت پر
جمع کروانے اور اپنی ماتحت اسلامی بہنوں سے وصول کر کے چیک کرنے پر تربیت کی۔