اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کراچی کورنگی کابینہ کے ڈویژن ڈھائی نمبر میں نیک اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ مشاورت سمیت 5 ذیلی حلقوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور اپنے شب وروز نیک اعمال میں گزارنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے تحت 17 اکتوبر 2020 ء کو کابینہ ناظم آباد کے ڈویژن گلبہار میں اصلاحِ اعمال اجتماع ہوا جس میں ڈویژن اور علاقہ مشاورت سمیت تقریبا 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے نیت کی اہمیت پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح ِاعمال کے زیر اہتمام  17 اکتوبر 2020 ءکو اورنگی کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن سمیت 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اصلاحِ اعمال پر عمل کرنے اور روزانہ اپنا محاسبہ کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کےزیر اہتمام  16 اکتوبر 2020 ء کو کورنگی ڈھائی نمبر میں اسلامی بہنوں کا اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے نیک اعمال کا تعارف پیش کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی نیت کروائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام17 اکتوبر 2020ء کو لاہور شمالی زون مشاورت اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز 6 سالہ اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ جنوری تا اکتوبر2020ء تک کے کارکردگی شیڈول کا ریکارڈ بنانے اور محفوظ رکھنے کا ذہن دیا گیا جبکہ شعبےکے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے اہداف دئیے گئے۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ ملک و بیرون ملک میں ہونے والے مختلف مدنی کاموں کی تحریک کارکردگی درجِ ذیل ہے:

روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 77ہزار882

روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:22ہزار60

روزانہ آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:29ہزار657

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 55ہزار937

1200 مرتبہ درودپاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:44ہزار349

313مرتبہ درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 64ہزار668

12 منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 71ہزار231

نفل روزوں کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 10ہزار864

نفل روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 8ہزار685

تہجد کی نماز ادا کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 11ہزار101

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس میل آئی ڈی پر رابطہ کریں:


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے  زیر اہتمام پچھلے دنوں کھارادر کابینہ میں مدنی مشورہ ہواجس میں زون مشاورت سمیت ذیلی سطح تک کی 40 ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

متعلقہ شعبہ کے اجتماعات کرنے اور کار کردگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔ایام قفل مدینہ کے نکات بھی بتائے۔ زون کی ہر ہر کابینہ میں یوم قفل مدینہ کو رائج کرنے اور اصلاح اعمال کی ذمہ دار کا ہر سطح پر تقرر کرنے کے اہداف دئیے گئے۔

-کراچی ریجن ، ماہ ستمبر  میں 8455 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔ 17 مقامات پر اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 183 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

2-حیدرآباد ریجن میں 4406 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔ 2 مقامات پر اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

3-ملتان ریجن میں 3722 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔5مقامات پر اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 126 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

4-فیصل آباد ریجن میں 3299 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔10مقامات پر اصلاح اعمال اجتماع عوام ہوا جس میں 61 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

5-لاہور ریجن میں 5329 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔ 26 مقامات پر اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 458 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

6-اسلام آباد ریجن میں 2984 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔ 1 مقام پر اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 اکتوبر 2020ء  کو کابینہ اطراف باغ ِمصطفےٰ کی گوجرہ موڑ ڈویژن کا مدنی مشورہ ہواجس میں زون سطح شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے اصلاح اعمال کی ڈویژن سطح ذمہ دار کو کارکردگی لینے کا طریقہ بتایا ۔ مزید نئی اصطلاحات کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیرِ اہتمام ڈیفینس کابینہ میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن سمیت ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیزنیک اعمال کے اجتماعات منعقد کرنے اور کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلا ئی گئی ۔ایام قفل مدینہ کے نکات بھی بتاتے گئے جبکہ جائزہ تحریک کو مضبوط کرنےاور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے اہداف دئیے گئے۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ و ایّامِ قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا چنانچہ اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام انگریزی ماہ اکتوبر 2020ءکی پہلی پیر شریف کو ملتان ریجن میں یوم قفل مدینہ و ایّامِ قفل مدینہ منایا گیاجس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!472اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔622 اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ منایا جبکہ107 اسلامی بہنوں نے ایّامِ قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی ۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ و ایّامِ قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا چنانچہ اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام انگریزی ماہ اکتوبر 2020ءکی پہلی پیر شریف کو لاہور ریجن میں یوم قفل مدینہ و ایّامِ قفل مدینہ منایا گیاجس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 2ہزار 614اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔2ہزار17 اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ منایا جبکہ473 اسلامی بہنوں نے ایّامِ قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی ۔