دعوتِ اسلامی کے   شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے تحت ملتان زون کے تین شہر وں (دوکوٹہ، شاہِ خرم، رحمٰن پورہ ) میں نئے مدارس المدینہ للبنات کا ٓغاز ہوا جن میں بچیوں اور طالبات کو قراٰنِ کریم کی تعلیم فی سبیل اللہ دی جائے گی۔ نئے داخلوں کے آغاز ہوچکا ہے۔ داخلے کی خواہش مند طالبات اپنے علاقے کی متعلقہ ذمہ داراسلامی بہن سے رابطہ کریں۔


دعوتِ اسلامی کے   شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے تحت رحیم یار خان میں واقع مدرسۃ المدینہ للبنات خانقاہ شریف سے ایک نابینا بچی بنت عابد حسین نے 65ماہ میں 10 دن میں قراٰنِ کریم کا حفظ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت کلفٹن کابینہ میں”فیضان انوارالفرقان“ کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں کم وبیش 120 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں میں چاراسلامی بہنوں نے صراط الجنان پڑھناشروع کر دی اور مزید اسلامی بہنوں نے پڑھنے اور آڈیو سننے کی بھی نیتیں پیش کیں۔ اسلامی بہنوں نے خریدنے کی بھی نیتیں کی اس کے علاوہ مزید طالبہ نے مدرستہ المدینہ میں داخلہ لینے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی بھی نیتیں پیش کی۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت روات شہرمیں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں گوجر خان کابینہ کی پانچ ڈویژن نگران  سمیت کم و پیش30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ گوجر خان کابینہ نگران اسلامی بہن نے مجلس مالیات کے نکات پر کلام ہوانیز اسلامی بہنوں سے ٹیسٹ کی بھی ترکیب ہوئی ۔ مدنی مشورے میں مالیات ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور مختلف امور پر نکات فراہم کئے۔ 


دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں  لاڑکانہ کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے حوالے سے اہم نکات پر غوروفکر کیا گیا اورعلاقوں کی تقسیم کاری کی گئی۔ اس مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں نے مدنی کاموں کو بڑھانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں ۔


اسلامی بہنو ں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت پچھلے دنوں  جیکب آباد کابینہ میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرستہ المدینہ بالغات کی طالبات اور ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


18دسمبر2019ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ میں چار  مقامات پر اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقادکیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 18دسمبر2019ء کو گوجرانوالہ  میں قائم دارالسنہ للبنات میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں زون مشاورت،کابینہ نگران و مشاورتیں اور ڈویژن نگران ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ گوجرانوالہ زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ترغیبی بیان کیا، مدنی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا اور مدنی کاموں کے حوالے سے اہداف لئے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت جنوبی لاہور کی ننکانہ کابینہ میں نومقامات پر اسلامی بہنوں کے  ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ سنّتوں بھرے اجتماعات میں کابینہ نگران و مشاورتیں ،ڈویژن نگران و مشاورتیں ذمہ داراسلامی بہنوں نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کی مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


جوہر ٹاؤن  لاہورمیں قائم دعوتِ اسلامی کے دارالسنہ للبنات میں 12 روزہ معلمہ مدنی قاعدہ کورس “ کا سلسلہ جاری ہے۔ دورانِ کورس جنوبی لاہور زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرابیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی لے مدنی کاموں میں عملی طور پر شر کت کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 18 دسمبر 2019ء بروز بدھ کراچی  ساؤتھ سینٹر ل زون کی صدر ، کلفٹن ، کھارادر، ملیر ، بلدیہ اور سائٹ ایریا کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور بلوچی مبلغات کی ملک عمان ہجرت کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کے سلسلے میں بیرونِ ملک ہجرت کا ذہن بھی دیا۔


راولپنڈی میں قائم دعوتِ اسلامی کے دارالسنہ  للبنات میں ”معلمہ مدنی قاعدہ کورس“ اور ”فیضان قراٰن کورس “ کا سلسلہ جاری ہے۔ 18 دسمبر 2019ء بروز بدھ پاکستان نگران اسلامی بہن نے "معلمہ قاعدہ کورس" اور "فیضان قراٰن کورس "کی طالبات کے درمیان” ذوق ِ عبادت کیسے حاصل ہو“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور مختلف امور پر نکات فراہم کرتے ہوئے ان کی تربیت کی۔