اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت18دسمبر2019ء  بروز بدھ کو حیدرآباد کے علاقے پولیس لائن صدر میں پولیس انسپکٹر کے گھر میں خواتین کے لئے شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مجلس رابطہ کی ڈویژن مشاورت اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور 23 دسمبر2019ء سے ہونے والے ”فیضان ایمانیات کورس “میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔