دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو دنیا بھر  میں پہنچانے کے لئے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار ان دنوں بیرون ملک کے سفر پر ہیں۔19 دسمبر2019ء کو صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار کا شیڈول ترکی کے مشہور بزرگ محمود آفندی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدرسے میں رہا جہاں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے مدرسے کی ذمہ دار، ناظمہ اور معلمہ کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت مقامی زبان میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ بعد میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے غمخواریِ اجتماع میں شرکت کی اور اس میں سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت20دسمبر2019ء کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک یو نیورسٹی کی پروفیسر کے گھر اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے نیکیوں کی حرص کیسے پیدا کریں کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتما ع میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو ”اپنی نماز درست کیجئے“ کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔پروفیسر صاحبہ کو کتاب ”سیرت مصطفیٰ“ تحفے میں پیش کی گئی۔


٭دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک سکولنگ سسٹم میلاد روڈ میں پرائمری کے اسٹوڈنٹس کو سائنس ٹوپکاینرجی کی پریزنٹیشن کروائی گئی۔

٭دارلمدینہ سکھرکیمپس میں پری پرائمری کے طلبہ کو آرٹ کارنر میں دلچسپ ایکٹیویٹی کروائی گئی جس میں طلبہ نے مختلف تصاویر میں پینٹ کلر کر کے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔اس ایکٹیویٹی کے ذریعے سے طالبات کو رنگوں کی پہچان بھی کروائی گئی۔

٭دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک سکولنگ سسٹم میلاد روڈ میں پرائمری کلاس 6 میں ایواپوریشن ایکٹیویٹی کا سلسلہ ہوا۔

٭دارالمدینہ شادمان گجرات کیمپس میں 19 دسمبر2019ء بروز جمرات کو پرائمری کلاسز میں موسم سرما کی تعطیلات کے موقع پر بچوں کو بھرپور انداز سے الوداع کہا گیا اور بچوں کو سردی سے بچنے کی احتیاطی تدابیر بھی بتائی گئیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والےدارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکولنگ سسٹم میلاد روڈ میں پری پرائمری کے اسٹوڈنٹس کو مختلف ایکٹیویز کے ذریعے پینٹنگ کروائی گئی۔ اس کا مقصد طلبہ کے اندر قابلیت اجاگر کرنا تھا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت  اٹلی میں ایک مقام پر12 دن پر مشتمل”فیضانِ انوار الفرقان“کورس کا اختتام ہوا جس میں کم وبیش 12اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں شریک اسلامی بہنوں نےمجلس شارٹ کورسز کے تحت ہونے والےمختلف کورسز میں بھی شرکت کرنے کی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 19 دسمبر2019ء بروز جمعرات اجمیر ریجن  و دہلی ریجن کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں نگران عالمی مجلسِ مشاورت نےحقوق العباد کی ادائیگی کے ساتھ مدنی کام کرنے اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت 19 دسمبر 2019 کو بنگلہ دیش  میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بنگلہ دیش کے شہر سید پور، راج شاہی، ڈھاکہ اور چٹاگانگ کی زون اور کارکردگی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔حنفی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور دعائے حاجات اجتماع کے نکات کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت 17 دسمبر2019ء کو  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میںBasic Of Islam کورس کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی گئی اور تبادلۂ خیال کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں رضوی کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نیپال گنج کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔نیپال زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور پچھلے ماہ کےا ہداف پورا کرنے پر اسلامی بہنوں کو تحائف بھی پیش کئے۔ اس موقع پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں میں سے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرستہ المدینہ بالغات اور مدرسات میں اضافہ کرنے کی نیت کی، کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت کر کے ٹیسٹ دلوانے کی نیت کی، مدرسات نے معلمہ اور مبلغہ بڑھانے کی نیت پیش کی اور کابینہ نگران اسلامی بہن نے نئے مقام پر اسلامی بہنوں کے ہفتہ واراجتماع شروع کرنے کی نیت پیش کی۔


18 دسمبر 2019ء کو نیپال اورنینیتال زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں  کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ہند دہلی ریجن نگران نے تمام کابینہ نگران کو اہم نکات پیش کئےنیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بہتر سے بہتر انداز میں کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات  کے تحت18دسمبر2019ء کوممبئی ریجن کی پانچ زون ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا، مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جا ئزہ لیا گیا اور شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے متعلق اہم امور پر تربیت کی گئی۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ! ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے و سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

اس ہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”چڑیا اور اندھا سانپ “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

٭ بیرون ملک میں ہونے والے "ناظرہ قراٰن کورس"کی 483اسلامی بہنوں نے نےرسالہ” چڑیا اور اندھا سانپ “ پڑھنے، سننے کی سعادت حاصل کی۔

٭ بیرون ملک میں ہونے والے "مدنی قاعدہ کورس"کی 32اسلامی بہنوں نے نےرسالہ” چڑیا اور اندھا سانپ “ پڑھنے، سننے کی سعادت حاصل کی۔