گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت سرگودھا کابینہ کے ڈویژن جناح کالونی میں مدنی انعامات کا اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش46 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے روزانہ فکر مدینہ کرنے اور مدنی انعامات کے مطابق اپنے شب و روز گزارنے کی نیتیں بھی کیں۔