اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت  گزشتہ دنوں ہند اجمیر ریجن کے زون كَچھ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی انعامات کابینہ تا ڈویژن اور شارٹ کورسز کابینہ اور ڈویژن ذمّہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات زون ذمّہ دار اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور کورس ” جنّت کا راستہ“ کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔


‪‫دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے سلسلے میں گزشتہ دنوں حنفی ریجن نگران نےعزیز آباد کراچی میں علاقائی دورہ کیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتےہوئے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت 20 اور23 دسمبر 2019ء کو بنگلہ دیش میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈھاکہ، سلہٹ اور کومیلا کی زون اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ حنفی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور دعائے صحت اجتماع کے حوالے اہم امور پر نکات فراہم کئے نیز دعائے صحت اجتماع کو کامیاب بنانے کے لئے انفرادی کوشش کرنے اوربھر پورطریقے سے نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے   شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے تحت مدرسۃ المدینہ سدھار فیصل آباد زون میں ایک طالبہ بنت عاصف نےدوماہ میں ناظرہ قرانِ کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  مدنی انعامات کے تحت22دسمبر2019ء بروز اتوارسکھر زون روہڑی ڈویژن کے علاقے علی واہن میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا ۔


23 دسمبر2019ء کو  لیاقت آباد کراچی میں اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور روزانہ غورو فکر کر کے ہر ماہ مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے اورہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


23دسمبر2019ء کو  اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت کراچی ساؤتھ سینٹرل زون ڈویژن صدر کے علاقے ریلوے کالونی میں مدنی انعامات اجتماع کا سلسلہ ہواجس میں تقریباً35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ” غصہ روکنے کے فضائل اور غصے کا علاج “ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کر نے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو”جنت کا راستہ “ کورس میں بھی شرکت کرنے کاذہن دیا۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے اپنے تاثرات بھی دئیے۔ تاثرات دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کا کہنا تھا کہ:

مدنی انعامات کا اجتماع بہت اچھا لگا، غصہ روکنے کے فضائل اور غصے کا علاج سن کر غصے سے بچنے کی نیت کی، آنکھ اور زبان کے قفل مدینہ کی بھی نیت کی، مدنی انعامات سے متعلق الجھنیں دور ہوئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  مدنی انعامات کے تحت23دسمبر2019ء بروز پیر کراچی ایسٹ زون ملیر کابینہ ڈویژن گلستانِ مرشد میں مدنی انعامات کا اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کر نے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت21دسمبر2019ءبروز ہفتہ کوکھارادر  کے علاقے نیا آباد میں مدنی انعامات اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں تقریباً51 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتما عِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے2،3،4 جنوری کو ”جنت کا راستہ“کورس میں شرکت کرنے کا ذہن بھی دیا۔


گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت سرجانی کراچی میں مدنی انعا مات اجتما ع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ”جنت کا راستہ“کورس میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے اپنے تاثرات بھی دئیے۔ تاثرات دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کا کہنا تھا کہ:

• اس اجتماعِ پاک کی برکت سےحقیقی معنوں میں اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کا ذہن ملا، مدنی انعامات کی بہت سی الجھنیں دور ہو گئی اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کا جذبہ بھی ملا ۔

سکھر کے علاقے نیو پنڈ میں اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کےتحت22دسمبر2019ءکومدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاک سطح مدنی انعامات ذمہ دار  اسلامی بہن نے 26 مدنی انعامات تفصیلی سمجھانے کی کوشش کی اور روزانہ غوروفکر کر کے ہر ماہ مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت22دسمبر2019ءبروز اتوار حیدر آباد زون  میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش61اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔