23دسمبر2019ء کو  اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت کراچی ساؤتھ سینٹرل زون ڈویژن صدر کے علاقے ریلوے کالونی میں مدنی انعامات اجتماع کا سلسلہ ہواجس میں تقریباً35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ” غصہ روکنے کے فضائل اور غصے کا علاج “ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کر نے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو”جنت کا راستہ “ کورس میں بھی شرکت کرنے کاذہن دیا۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے اپنے تاثرات بھی دئیے۔ تاثرات دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کا کہنا تھا کہ:

مدنی انعامات کا اجتماع بہت اچھا لگا، غصہ روکنے کے فضائل اور غصے کا علاج سن کر غصے سے بچنے کی نیت کی، آنکھ اور زبان کے قفل مدینہ کی بھی نیت کی، مدنی انعامات سے متعلق الجھنیں دور ہوئی۔