گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت سرجانی کراچی میں مدنی انعا مات اجتما ع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ”جنت کا راستہ“کورس میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے اپنے تاثرات بھی دئیے۔ تاثرات دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کا کہنا تھا کہ:

• اس اجتماعِ پاک کی برکت سےحقیقی معنوں میں اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کا ذہن ملا، مدنی انعامات کی بہت سی الجھنیں دور ہو گئی اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کا جذبہ بھی ملا ۔