اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت پچھلے دنوں ڈرگ کالونی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈویژن مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے  سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ غورو فکر کرتے ہوئےمدنی انعامات کارسالہ پُر کرنے، ہر ماہ مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے اورمدنی انعامات کو اپنے شب و روز میں نافذ کرنے کا ذہن دیا۔