دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن زنجانی کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں  ڈویژن سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہر ذیلی سطح پر علاقائی دورہ کرنے کا ذہن دیا نیز محفل نعت کے مدنی پھول سمجھائے اور وقت پر کاکردگی دینے کی ترغیب دلائی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ ملک و بیرون ملک میں ہونے والے مدنی کاموں کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

روزانہ محاسبہ کی 47ہزار844اسلامی بہنوں نے ترکیب بنائی۔

17ہزار733 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

13ہزار610 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

گھر درس 41ہزار855 اسلامی بہنوں نے دینے کی سعادت پائی۔

1200 درودپاک 34ہزا997 اسلامی بہنوں نے پڑھے۔

313 درود پاک 1لاکھ5ہزار131اسلامی بہنوں نے پڑھے۔

34ہزار749 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کیا ۔

نفل روزوں کی نیتیں ہزار834 اسلامی بہنوں نے کی۔

نفل روزے 4ہزار777اسلامی بہنوں نے رکھے۔

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں:


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیرِ ِ اہتمام 14 اور 15 جولائی 2020ء کو پاکستان کے 2 مقامات پر کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں میں سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دینے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃا لمدینہ للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن ملتان کی 3 زون ذمہ داراسلامی بہنوں  کے ساتھ 12تا1 مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا کابینہ کی تقرریوں کی تکمیل کی بھر پور ترغیب دلائی گئی اور تقسیم رسائل کے اہداف بھی لیے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ریجن کراچی گڈاپ زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں 4 کابینہ سے مدنی انعامات ذمہ داران اور 03 ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔گڈاپ زون کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے محاسبہ تحریک اور نفل روزوں کی تحریک پر بات ہوئی۔ ذمہ داران کو کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیا۔ مدنی انعامات کی عاملات بڑھانے، مدنی انعامات کے اجتماعات کرنے کے ہدف لیے گئے نیز شرکاء اسلامی بہنوں سے مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دکھانے کی نیتیں بھی لی گئیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن اسلام آباد چکوال زون ، گجر خان  کابینہ میں ذمہ داراور عوام اسلامی بہنوں کے درمیان بذریعہ کال مدنی انعامات اجتماع منعقد کیا گیا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے فیضان نیت پر بیان فرمایا اور اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے اور روزانہ اپنا محاسبہ کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ہر ڈویژن مدنی انعامات ذمہ دار کو مدنی انعامات رسائل تقسیم و وصول کے اہداف دئیے گئےجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔ اس مدنی انعامات اجتماع کا دورانیہ 1گھنٹہ رہا اور 10 اسلامی بہنوں نے شرکت فرمائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ریجن کراچی ساؤتھ زون، اورنگی ٹاؤن کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ نیٹ مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیاجس میں تین ڈویژن کی مدنی انعامات مشاورتوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی عاملات بڑھانے، مدنی انعام اجتماعات کرنے کے ہدف دئیے گئے ۔مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دکھانے کی نیتیں کی گئیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 17 جولائی 2020 ریجن ملتان رحیم یار خان زون کی کابینہ  رحیم یار خان کی ڈویژن بستی بندور میں بذریعہ کال کانفرنس مدنی انعامات اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مدنی انعامات ذمہ دار نے مدنی انعامات پر عمل کر کے روزانہ اپنا محا سبہ کرنے کی اہمیت پر بیان کیا اور خود بھی غوروفکر کرنے کے ساتھ ساتھ دوسری اسلامی بہنوں کو بھی ترغیب دلانے کا ذہن دیا ـ اجتماع کے اختتام پر شرکااسلامی بہنوں نے چھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن ملتان،  زون احمد پور ، کابینہ خانقاہ میں دو ڈویژنوں کا بذریعہ کال مدنی انعامات اجتماع کا سلسلہ کیا گیا جس میں زون مدنی انعامات ذمہ دار نے مدنی انعامات پر عمل کر کے روزانہ اپنا محا سبہ کرنے کی اہمیت پر بیان کیا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کا رسالہ اور مدنی انعامات اپیلیکیشن عام کرنے کی ترغیب دلائی مدنی مذاکرہ آڈیو اور لنک کے ذریعے سننے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن اسلام آباد، چکوال زون، کابینہ چکوال کی تین ڈویژنوں  میں بذریعہ کانفرنس کال مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں چکوال کابینہ کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے مدنی انعامات پر عمل کرکے روزانہ اپنا محاسبہ کرنے، ہفتہ وار ون ڈے سیشن میں شرکت کرنے، ذمہ داران میں مدنی انعامات کا رسالہ اور مدنی انعامات موبائل ایپلیکیشن عام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار فرمایا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ریجن کراچی ساؤتھ زون، رنچھوڑ لائن کابینہ،ڈ گارڈن ویژن میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ مدنی انعامات ذمہ دار نے مدنی مذاکرہ کے موضوع پر بیان کیاـ شرکا کومدنی مذاکرہ دیکھنے اور اس کی دعوت عام کرنے کی ترغیب دلائی مزید شرکانے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 17 جولائی 2020کو عالمی سطح کی اسلامی  بہن کا پاکستان اور اوورسیز مفتشات کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان سے کراچی، حیدرآباد، ملتان، اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد جبکہ بیرونِ ملک سے دہلی، اجمیر، برمنگھم بریڈفورڈ، لیسوتھو اور ناروے کی مفتشات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔جن مفتشات نے قرأت ٹیسٹ نہیں دیا ہے انہیں ٹیسٹ دینے کے اہداف دیئے گئے ۔پچھلے اہداف کی پوچھ گچھ کی گئی۔ شعبہ کفن دفن کے کام کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان اور بیرون ملک مفتشات کے تقرر کیے گئے۔