دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ  ہونے والی اسلامی بہنوں کی اخلاقی تربیت اور ذوقِ عبادت کی غرض سے امیر اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اسلامی بہنوں کو 63 مدنی انعامات عنایت فرمائے جس پر ملک و بیرونِ ملک دعوت اسلامی وابستہ کثیر اسلامی بہن عمل کرتی ہیں پاکستان کے مختلف شہروں سے موصول ہونے والی کارکردگی ملاحظہ ہو۔

کراچی ریجن ماہ ذوالقعدة الحرام میں 8026 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں ۔ 46 مقامات پر آن لائن مدنی انعامات اجتماع ہوئے جن میں 563 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

حیدرآباد ریجن میں 5017 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں۔ 24 مقامات پر آن لائن مدنی انعامات اجتماع ہوئے جن میں 232 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

ملتان ریجن میں 3127 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں ۔7مقامات پرآن لائن مدنی انعامات اجتماع ہوئے جن میں 157 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

فیصل آباد ریجن میں 4265 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں ۔37مقامات پر آن لائن مدنی انعامات اجتماع عوام ہوئے جن میں 502 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

لاہور ریجن میں 4019 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں ۔ 34 مقامات پرآن مدنی انعامات اجتماع ہوئےجن میں 453 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

اسلام آباد ریجن میں 2910 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں ۔ 13 مقامات پر آن لائن مدنی انعامات اجتماع ہوئے جن میں 128 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں ریجن کراچی ساؤتھ زون میں مدنی انعامات کا اجتماع منعقد ہوا جس میں علاقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے فیضان نیت کے موضوع پر بیان فرمایا اور اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور مدنی انعامات پر عمل کی ترغیب دلائی اجتماع میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی مدنی انعامات کی الجھنوں کو دور کیا گیا ، آسانیاں بیان کی گئیں۔


دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام  3اگست2020ء بروز پیر پاکستان نگران اسلامی بہن نے پنڈی اسلام آباد زون کی کلر سیداں کابینہ کے جھٹیال گاؤں میں ذمہ دار اسلامی بہن کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔ وہاں موجود لواحقین اور سوگوار اسلامی بہنوں کو علم دین کے فضائل بیان کرتے ہوئے فرض علوم ( درست نماز ،وضو و غسل کا طریقہ) سیکھنے اور قرآن پاک کو درست تجوید کے ساتھ پڑھنے کا ذہن دیا نیز میت کے ایصالِ ثواب کے لیے اولاد کو نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام 31جولائی2020ء کو پاکستان نگران  اسلامی بہن نے شعبہ فیضان ِ مرشد سے وابستہ اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ لیا جس میں پاک سطح ، ریجن و زون سطح اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں میں آٹھ مدنی کاموں کو مضبوط کرنے اور عا ملات مدنی انعامات کی تعداد کو بڑھانے کی ترغیب دلائی نیز مجلس شارٹ کورسز کے تحت مختلف شارٹ کورسز کرنے ، تقرریاں مکمل کرنے اور نئے مقامات پر مدرستہ المدینہ بالغات شروع کرنے کا ہدف دیا ۔


دعوت ِاسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پاکستان نگران  اسلامی بہن نے تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ زوم ’’محرم الحرام کے نکات‘‘ پرمدنی مشورہ کیاجس میں محرم الحرام کے نکات اور اجتماعِ ذکر شہادت کےجدول کو سمجھایا گیا اور جدول کے مطابق اجتماع ِ ذکر شہادت کرنے کا ذہن دیا گیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 اگست 2020 ء کو فیصل آباد، لاہور اور کراچی کی شب و روز ریجن  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن(مجلس بیرون ملک کی رکن) نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی شب و روز کے لئے خبریں دینے کے اہم نکات پر تربیت کرتے ہوئے کارکردگی جدول کے بارے میں بتایا نیز اس شعبے پر تقرریاں کرنے کےاہداف بھی دیئے۔


شیخ ِطریقت امیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا ملک و بیرون ملک میں ان کے زیر انتظام جاری کام کی رپورٹ ملاحظہ کیجیے۔

روزانہ 47,952 اسلامی بہنوں نے محاسبہ کیا۔

18ہزار085 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھا۔

17 ہزار 643 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھا۔

41 ہزار 642 اسلامی بہنوں نے گھر درس دیا۔

30 ہزار 501 اسلامی بہنوں نے 1200درودپاک پڑھے۔

40 ہزار 961اسلامی بہنوں نے 313درود پاک پڑھے۔

49 ہزار 381 اسلامی بہنوں نے 12منٹ مطالعہ کیا۔

9 ہزار 320اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کیں۔

10 ہزار 438اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 31 جولائی 2020ء  بروز جمعہ نگران عالمی مجلس مشاورت کا ملتان ریجن میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ بذریعہ فون ہوا جس میں مد نی کاموں کی ترغیب اور قربانی کے جانور کی کھالیں دعوت اسلامی کو دینے کا ذہن دیا گیا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام کراچی میں ریجن تا کابینہ سطح کے ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔ عالمی سطح کی مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان کے تمام ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں مجلس رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے مزید تربیت کی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِاہتمام  گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر چکوال زون جہلم کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا تربیتی مدنی مشورہ ہوا جس میں 34 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تربیتی مدنی مشورے میں آخرت کے موضوع پر بیان کیا گیااور کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے اہداف دئیے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِاہتمام گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر بہاولپور ، اسلام آباد اور ملتان میں دو مقامات پرکفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 21 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور تربیتی اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دینے اور اس شعبے کے تحت مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔