اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 13 اگست 2020ء پاکستان کےشہر فیصل آباد زون میانوالی کابینہ نور پور میں مدنی انعامات اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدنی مذاکرے کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مدنی انعامات پر عمل کرنے کا ذہن دیا ،مدنی انعامات کی الجھنوں کو دور کیا ،آسانیاں بیان کیں نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے اور اس کی دعوت عام کرنے کی ترغیب دلائی اور مدنی انعامات کی ایپلیکیشن استعمال کرنے کا طریقہ کار بھی سمجھایا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام12 اگست  2020ء پاکستان کے شہر فیصل آباد ریجن ، میانوالی زون ، کابینہ میانوالی میں مدنی انعامات اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو قفل مدینہ لگانے کے بارے میں مدنی پھول عطا فرمائے ، مدنی انعامات کی الجھنیں سمجھائیں اور مدنی انعامات کی ایپلیکیشن استعمال کرنے کا طریقہ کار بھی سمجھایا۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 16 اگست 2020ء کو پاکستان کے شہر حیدر آباد ریجن، لاڑکانہ زون ، کابینہ لاڑکانہ میں بذریعہ اسکائپ اجتماع منعقد ہوا جس میں 70 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدنی انعامات پر عمل کرنے کا ذہن دیا ،مدنی انعامات کی الجھنوں کو دور کیا، آسانیاں بیان کی گئیں ۔ اس اجتماع میں محاسبہ کے موضوع پر مدنی انعامات زون ذمہ دار نے بیان کیا نیز اجتماع میں مدنی انعامات کی اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنا پھر اپلیکیشن پر اعمال کا محاسبہ کرنے کا تفصیلا طریقہ سمجھایا گیا نیز مدنی انعامات کی الجھنوں کے سمجھانے کی ترکیب بنی ۔

اجتماع میں کئی اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کی اور ہر ماہ اپنی ذیلی ذمہ داران کو اپنی کارکردگی جمع کروانے کی بھی نیتیں پیش کیں آخر میں اسلامی بہنوں نے بھی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار فرمایا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام15 اگست  2020ء کو پاکستان کے شہر حیدر آباد ریجن، لاڑکانہ زون ، کابینہ دادو میں مجلس مدنی انعامات کا اجتماع منعقد ہواجس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدنی انعامات کی اہمیت بیان کرتے ہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا نیز مد نی انعامات پر عمل کرنے کے حوالے سے پیدا ہونے والے اس کا حل بھی پیش کیا ۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  16اگست2020ء کو پاکستان نگران اسلامی بہن نے میر پور کشمیر زون و کابینہ نگران اور زون مشاورت کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں مبلغہ دعوتِ اسلامی نے محاسبے کے مدنی پھول بیان کیے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جن مدنی کاموں میں کمزوری آئی ان کو دور کرنے، شیڈول بنانے ، کارکردگی شیڈول بروقت اپنی ذمہ دار کو جمع کروانے اور ماتحت سے وصول کر کے چیک کرنے ، نئی جگہوں پر مدنی کام کا آغاز کرنے اور تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیئے گئے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  15اگست 2020ء پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلام آباد شہر میں ماربل فیکٹری کے اونر کے گھر کی اسلامی بہن سے ملاقات و انفرادی کوشش کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے انہیں دعوت ِاسلامی کا مختصر تعارف پیش کیا ، ہفتہ وار درس میں شرکت کی دعوت دی نیز مدنی مذاکرہ سننے ، آن لائن مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے اور شارٹ کورسز کرنے کی ترغیب دلائی گئی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15 اگست 2020ء نگران عالمی مجلس مشاورت کا چند شخصیات کے درمیان بیان ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کی مختلف خواتین  MPA, MNA وغیرہ نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اپنے بیان میں رشتے داروں کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے، ان کی مدد کرنے اور ان سے تعلقات قطع نہ کرنےسے متعلق مدنی پھول دیئے ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 16 اگست 2020ء کو فیصل آباد کابینہ کی ڈویژن اسلام نگر میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن  نے دی اورینٹ گرائمر ہائی سکول (علی کیمپس ) علی ٹاؤن کی ٹیچر سے بذریعہ کال رابطہ کیا۔ ان کو مدنی چینل دیکھنے کی دعوت دی اور 23 اگست کو ہونے والے بیان میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15اگست2020 ءکو اطراف فیصل آباد کابینہ نگران اسلامی بہن  نے خانوآنہ ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن تا حلقہ سطح تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اطراف فیصل آباد کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ہفتہ وار درس بڑھانے، محاسبہ کارکردگی کو مضبوط کرنے اور کارکردگی شیڈول کے مطابق عمل کرنے کے حوالے سے تربیت فرمائی اور مدنی کاموں کو مزید بہتر بنانے کاذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ  زیر اہتمام 15اگست2020ء ء ءکوخانوآنہ ڈویژن میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن سمیت متعدد مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

میں ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھرجا کر نیکی کی دعوت پیش کی اور اسلامی بہنوں کو دعائے شفاء اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں  کی مجلسِ شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 15 اگست 2020ء کو جڑانوالہ زون کی کھڑیانوالہ ڈویژن میں زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نےاسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر،ساہیانوالہ کے گورنمنٹ ایلیمنٹری ا سکول کی ٹیچر، جھمرہ کے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کی ہیڈ ٹیچراور کنن سیان گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول کی پرنسل سے بذریعہ کال رابطہ کیا اور انہیں 23 اگست 2020ء کو مدنی چینل پر ہونے والے’’ ٹیچر اجتماع‘‘ کو دیکھنے کی دعوت دی ۔


شیخِ طریقت امیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا ملک و بیرون ملک میں جاری ان تحریکوں کی کارکردگی ملاحظہ کیجئے:

56ہزار826اسلامی بہنوں نے روزانہ محاسبہ کیا ۔

20 ہزار 597اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھا۔

21 ہزار 847 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھایا ۔

51 ہزار 794 اسلامی بہنوں نے گھر درس دئیے۔

34 ہزار 55 اسلامی بہنوں نے 1200درودپاک پڑھے۔

53 ہزار 368 اسلامی بہنوں نے 313درود پاک پڑھے۔

58 ہزار 822 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کیا۔

11 ہزار 958 اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کیں۔

6 ہزار 673 اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھے۔

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس میل آئی ڈی پر رابطہ کریں

islamibahan.inamat@dawateislami.net