پاکستان نگران اسلامی بہن کازون و کابینہ
نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14اگست2020ء پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں سیالکوٹ زون اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو محاسبے کے مدنی پھول
بیان کرتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں کو ہر
ماہ مقررہ تاریخ تک ماہانہ اجلاس لینے،
کارکردگی فارمز کے مطابق ماہانہ کارکردگی بروقت جمع کروانے، کارکردگی شیڈول بروقت اپنی ذمہ دار کو جمع کروانے اور ماتحت سے وصول کر کے
چیک کرنے، غیر فعال ذمہ داران کو فعال
بنانے، مدنی کاموں میں پائی جانے والی کمزوریوں کو دور کرنے اور زون و
کابینہ نگران اسلامی بہن کو سفر شیڈول بنانے کا ذہن دیا ۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 11اگست
2020ءکو پاکستان کےشہر لاہور میں بذریعہ
کال مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ
دار اسلامی بہن اور ریجن
مشاورت کی تمام ذمہ دار اور زون ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشور ے میں مختلف مدنی کاموں کے اہداف دیتے ہوئے شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 12اگست
2020ءکو پاکستان کےشہر لاہور کی ڈویژن
جنوبی لاہور میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کراچی ریجن کی
مجلس کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرا بیان کیا اورتربیتی اجتماع میں’’ غسل میت ‘‘ کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن
کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز اسلامی
بہنوں کو مفتشہ ٹیسٹ دینے اور مدنی کاموں
میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 12اگست 2020ءکو
پاکستان کےشہر حیدر آباد میں کفن دفن تربیتی
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کراچی ریجن کی مجلس کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے ’’غسل کفن پہنانے
کا طریقہ ‘‘ اور اس کے دیگر مدنی پھول، ’’مستعمل پانی اور اس کا اسراف ‘‘ کے مدنی
پھولوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت فرمائی اور انھوں نے ٹیسٹ کی نیت
کا بھی اظہار کیا۔
فیصل آباد ریجن سرگودھا زون تمام کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 13اگست 2020ء پاکستان نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیا جس
میں سرگودھا زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے محاسبے کے مدنی پھول بیان کئے
۔ ذمہ داراسلامی بہنوں کو ہر ماہ مقررہ تاریخ تک ماہانہ اجلاس لینے، کارکردگی فارمز کے مطابق ماہانہ کارکردگی بروقت جمع کروانے، کارکردگی شیڈول بروقت اپنی ذمہ دار کو جمع کروانےاور ماتحت سے وصول کر کے
چیک کرنے کا ذہن دیا گیا، نئی جگہوں پر
مدنی کام شروع کرنے نیز زون و کابینہ مشاورت کی تقرریاں مکمل کرنے کے
اہداف بھی دیئے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 13اگست بروز جمعرات پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں لیہ زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے محاسبے کے مدنی پھول بیان کئے
۔ ذمہ داراسلامی بہنوں کو ہر ماہ مقررہ تاریخ تک ماہانہ اجلاس لینے، کارکردگی فارمز
کے مطابق ماہانہ کارکردگی بروقت جمع کروانے، کارکردگی شیڈول بروقت اپنی ذمہ دار کو جمع کروانےاور ماتحت سے وصول کر کے
چیک کرنے کا ذہن دیا گیا، نئی جگہوں پر
مدنی کام شروع کرنے نیز زون و کابینہ مشاورت کی تقرریاں مکمل کرنے کے
اہداف بھی دیئے ۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12اگست2020ء پاکستان نگران اسلامی بہن نے راولپنڈی کینٹ کابینہ
کے ذیلی حلقے محمدی کالونی میں دعائے شفاء
اجتماع میں’’ بیماری پر صبر کے فضائل ‘‘کے موضوع پر بیان کرنے کی سعادت حاصل کی ۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 13اگست2020 ء کو فیصل آباد کے علاقےچک چارمیں علاقہ نگران اسلامی بہن کی سنت نکاح کے سلسلے میں محفل نعت
کا انعقاد ہواجس میں نگران زون اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران زون اسلامی بہن نے محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں میں مدنی انعامات کی اہمیت پر بیان کرتے
ہوئے نیکی کی دعوت پیش کی اور دعائے خیر کا سلسلہ رہا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے
بلاک 4 میں دعائےشفا اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
ساؤدرن افریقہ
ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو بیماریوں پر صبر کرنے اور عبادتوں میں دِل لگانے کے حوالے سے نکات فراہم
کئے ۔ اجتماع کے اختتام پر مریضوں کےلئے
خصوصی دعائیں مانگیں گئی۔
مجلس کفن دفن
کے زیر اہتمام پاکستان کے مختلف شہروں میں سہ ماہی ٹیسٹ کا سلسلہ
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام
مئی، جون، جولائی 2020ء میں پاکستان کے مختلف شہروں میں سہ
ماہی ٹیسٹ کا سلسلہ ہوا ۔
سہ ماہی ٹیسٹ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
اس سہ ماہی میں 743 اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ ہوئے جس میں سے 554 اسلامی بہنوں نے کامیابی
حاصل کی۔
اس سہ ماہی ٹیسٹ میں مقامی، ڈویژن، کابینہ اور
زون سطح کی ذمہ دار نے اسلامی بہنوں سے ٹیسٹ لئے گئے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس
کفن دفن کے زیر اہتمام 6 اگست 2020ء کو پاکستان کے شہر لاہور میں تربیتی
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کراچی ریجن کی مجلس
کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے غسل کا طریقہ، کفن
پہنانے کا طریقہ، مستعمل پانی اور اس کا اسراف کے حوالے مدنی پھول پیش کئے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت 9 اگست
2020ء کو جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں چار ڈویژن ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تقرری کے حوالے
سے اہداف دیئےاور ڈیٹا انٹری کا ذہن دیا۔ مدنی مشورے میں لاہور ریجن کے ہر ہر ذیلی
حلقے میں ”سورہ الرحمن مع التفسیر و ترجمہ “کورس کراونے کی تیاری بھی ہوئی۔
Dawateislami